نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    جمال احسانی غزل ۔ کوئی بھی شکل ہو یا نام، کوئی یاد نہ تھا ۔ جمال احسانی

    غزل کوئی بھی شکل ہو یا نام، کوئی یاد نہ تھا عجیب شام تھی، اُس شام کوئی یاد نہ تھا جنہیں پلٹنے کی فرصت نہیں رہی وہ لوگ گھروں سے نکلے تھے تو کام کوئی یاد نہ تھا ستارہ ء سفر اپنے بچھڑنے والوں کو پکارتا رہا گو نام کوئی یاد نہ تھا تری گلی ہی نہیں تیرے شہر تک کو بھی ہم ایسا صاحبِ آرام کوئی یاد...
  2. محمداحمد

    جمال احسانی غزل ۔ کوئی پُرساں ہی نہ ہم دل زدگاں کا نکلا ۔ جمال احسانی

    غزل کوئی پُرساں ہی نہ ہم دل زدگاں کا نکلا شہر کا شہر اُسی دشمنِ جاں کا نکلا نئی بستی میں سبھی لوگ پُرانے نکلے ہم جہاں کے تھے کوئی بھی نہ وہاں کا نکلا زیست خمیازہ ء ادراک ہے اور کچھ بھی نہیں پسِ ہر سنگ اِک آئینہ زیاں کا نکلا دل عبث آرزوئے خاک میں پہنچا تہہِ آب عکس تک سروِ سرِ موجِ رواں کا...
  3. محمداحمد

    جمال احسانی غزل ۔ قرار دل کو سدا جس کے نام سے آیا ۔ جمال احسانی

    غزل قرار دل کو سدا جس کے نام سے آیا وہ آیا بھی تو کسی اور کام سے آیا کسی نے پوچھا نہیں لَوٹتے ہوئے مجھ سے میں آج کیسے بھلا گھر میں شام سے آیا ہم ایسے بے ہنروں میں ہے جو سلیقہ ء زیست تیرے دیار میں پل بھر قیام سے آیا جوآسماں کی بلندی کو چھونے والا تھا وہی منارہ زمیں پر دھڑام سے آیا...
  4. محمداحمد

    جمال احسانی غزل ۔ کبھی کبھار عجب وقت آن پڑتا ہے ۔ جمال احسانی

    غزل کبھی کبھار عجب وقت آن پڑتا ہے نہ یاد پڑتا ہے کوئی نہ دھیان پڑتا ہے برہنگی ہے کچھ ایسی کہ جسم ڈھانپنے کو زمیں کے واسطے کم آسمان پڑتا ہے یہ جانتے ہوئے بھی دھوپ میں قیام کیا ذرا سے فاصلے پر سائبان پڑتا ہے کسی زمانے میں منزل کے پاس ہوتا تھا وہ سنگِ میل جو اب درمیان پڑتا ہے نہ کم سمجھ...
  5. محمداحمد

    اقبال عظیم غزل ۔ ہم نے مانا اس زمانے میں ہنسی بھی جرم ہے ۔ اقبال عظیم

    غزل ہم نے مانا اس زمانے میں ہنسی بھی جرم ہے لیکن اس ماحول میں افسردگی بھی جرم ہے دشمنی تو خیر ہر صورت میں ہوتی ہے گناہ اک معین حد سے آگے دوستی بھی جرم ہے ہم وفائیں کر کے رکھتے ہیں وفاوُں کی امید دوستی میں اس قدر سوداگری بھی جرم ہے اس سے پہلے زندگی میں ایسی پابندی نہ تھی اب تو جیسے خود...
  6. محمداحمد

    انٹرنیٹ پر چِھڑی جنگ

    انٹرنیٹ پر چِھڑی جنگ یورپی ملک ایسٹونیا میں ایک خفیہ آپریشن چل رہا ہے، اسے اکیسویں صدی کی فوجی مشق کہیں تو غلط نہیں ہوگا۔ فرق صرف اتنا ہے کہ یہ مشق اور آپریشن کمپیوٹر پر کیا جا رہا ہے۔ فوج کی طرف سے کچھ ہیکرز کو یورپ میں پھیلے شدت پسندوں کے تمام کمپیوٹر نیٹ ورکس کو ہیک کرنے کا کام دیا گیا...
  7. محمداحمد

    صادقین اور غالب

    یوں تو اکثر فورمز پر بیرونی روابط کے لئے الگ سے ذمرے ہوتے ہیں لیکن مجھے نہیں معلوم کے یہاں بھی ایسا کچھ ہے یا نہیںِ۔ ایک لنک اچھا لگا سو یہاں پر شامل کر رہا ہوں۔ صادقین اور غالب
  8. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ کماں بردوش و آہن پوش رہتا ۔ انور شعور

    غزل کماں بردوش و آہن پوش رہتا تو کیا میں اس طرح خاموش رہتا نہ رہتا میں، اگر میری رگوں میں لہو رہتا، لہو میں جوش رہتا تو کیا اُس بے مروت کے لئے میں قیامت تک تہی آغوش رہتا کہاں رہتا، اگر افسانہ ء دل نہ مابینِ زبان و گوش رہتا خبر ہوتی کہ یوں چھپتا پھروں گا تو اپنے آپ میں روپوش رہتا...
  9. محمداحمد

    مصطفیٰ زیدی غزل ۔ تم ہنسو تو دن نکلے، چپ رہو تو راتیں ہیں ۔ مصطفیٰ زیدی

    غزل تم ہنسو تو دن نکلے، چپ رہو تو راتیں ہیں کس کا غم، کہاں کا غم، سب فضول باتیں ہیں اے خلوص میں تجھ کو کس طرح بچاؤں گا دشمنوں کی چالیں ہیں، ساتھیوں کی گھاتیں ہیں تم پہ ہی نہیں موقوف، آج کل تو دنیا میں زیست کے بھی مذہب ہیں، موت کی بھی ذاتیں ہیں مصفطیٰ زیدی
  10. محمداحمد

    مصطفیٰ زیدی غزل ۔ ہر طرف انبساط ہے اے دل ۔ مصطفیٰ زیدی

    غزل ہر طرف انبساط ہے اے دل اور ترے گھر میں رات ہے اے دل عشق ان ظالموں کی دنیا میں کتنی مظلوم ذات ہے اے دل میری حالت کا پوچھنا ہی کیا سب ترا التفات ہے اے دل اس طرح آنسوؤں کو ضائع نہ کر آنسوؤں میں حیات ہے اے دل اور بیدار چل کہ یہ دنیا شاطروں کی بساط ہے اے دل صرف اُس نے نہیں دیا مجھے...
  11. محمداحمد

    مصطفیٰ زیدی غزل ۔ یہ ایک بات کہ اُس بُت کی ہمسری بھی نہیں - مصطفیٰ زیدی

    غزل یہ ایک بات کہ اُس بُت کی ہمسری بھی نہیں مبالغہ بھی نہیں، محض شاعری بھی نہیں ہم عاشقوں میں جو اک رسم ہے مروّت کی تمھارے شہر میں از راہِ دلبری بھی نہیں یہاں ہم اپنی تمنّا کے زخم کیا بیچیں؟ یہاں تو کوئی ستاروں کا جوہری بھی نہیں کسی کا قُرب جو ملتا تو شعر کیوں کہتے فسردہ حالی ء اربابِ...
  12. محمداحمد

    جمال احسانی غزل ۔ بکھر گیا ہے جو موتی پرونے والا تھا ۔ جمال احسانی

    غزل بکھر گیا ہے جو موتی پرونے والا تھا وہ ہو رہا ہے یہاں جو نہ ہونے والا تھا اور اب یہ چاہتا ہوں کوئی غم بٹائے میرا میں اپنی مٹّی کبھی آپ ڈھونے والا تھا ترے نہ آنے سے دل بھی نہیں دُکھا شاید وگرنہ کیا میں سرِ شام سونے والا تھا ملا نہ تھا پہ بچھڑنے کا رنج تھا مجھ کو جلا نہیں تھا مگر راکھ...
  13. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ دھیان میں وا دریچہء چشمِ کرم کیے ہوئے ۔ انور شعور

    غزل دھیان میں وا دریچہء چشمِ کرم کیے ہوئے بیٹھے ہیں اپنے دشت کو باغِ ارم کیے ہوئے دیکھ رہا ہوں دَور میں سارے صراحی و سبو جامِ سفالِ صبر کو ساغرِ جم کیے ہوئے صبح وہ جتنی دیر تک باغ میں گھومتا رہا سر و سمن کھڑے رہے گردنیں خم کیے ہوئے اُس کے جواب کی مجھے آج بھی ہے اُمید سی جیسے ہوئے...
  14. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ سوال ہی نہیں دنیا سے میرے جانے کا ۔ انور شعور

    غزل سوال ہی نہیں دنیا سے میرے جانے کا مجھے یقین ہے جب تک کسی کے آنے کا ملے سفر میں ٹھکانے تو بے شمار مگر ملا نہ ہم سفروں میں کوئی ٹھکانے کا کئی تو زندہ و جاوید بھی ہوئے مر کے کسی کے ہاتھ نہ آیا سِرا زمانے کا کھلی ہوا کے سوا باغباں سے کیا مانگوں معاوضہ نہیں لیتے طیور گانے کا نظامِ زر...
  15. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ قلاش گو زمین پہ مجھ سا کوئی نہیں ۔ انور شعور

    غزل قلاش گو زمین پہ مجھ سا کوئی نہیں پیتا ہوں زہرِ گُر سنگی، تشنگی نہیں ویسے تو اس جہان کی رونق میں کیا کلام جس کے لئے یہ بزم سجی تھی، وہی نہیں ہمدرد و ہم مزاج میں کیا فرق ہے نہ پوچھ دکھ بانٹنے کو گھر میں سبھی ہیں، سبھی نہیں پلکوں کی چلمنوں سے ہیں آنکھیں ڈھکی ہوئی کیا ہے، بہن کے سر پہ...
  16. محمداحمد

    لیاقت علی عاصم غزل ۔ عشق بھی اک بے بسی تھی بے بسی میں کیا کیا ۔ لیاقت علی عاصم

    غزل عشق بھی اک بے بسی تھی بے بسی میں کیا کیا ہم نے مرنے کے علاوہ زندگی میں کیا کیا بس یوں ہی جوشِ سفر میں چلتے چلتے ایک دن گھر بنا کے رہ گئے آوارگی میں کیا کیا مصحفی کی طرح ہم بھی شام کرنے آئے تھے اِس سے اُس سے بات کی تیری گلی میں کیا کیا میر و غالب، ناسخ و آتش، فراز و فیض سے نسبتِ...
  17. محمداحمد

    جو تمہاری مان لیں ناصحا ۔۔۔۔

    کہتے ہیں کہ نصیحت ایسی چیز ہے جس کی عقلمندوں کو ضرورت نہیں ہوتی اور یہ "ہم جیسوں" پر اثر نہیں کرتی لیکن پھر بھی نصیحت کرنے والے ان چھوٹی چھوٹی باتوں کی پرواہ نہیں کرتے ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اُن کے مخاطبین بڑی بڑی باتوں کی بھی پرواہ نہیں کرتے۔ سو اس طرح سب کے معاملات چلتے رہتے ہیں۔ :) آپ نے...
  18. محمداحمد

    آپ کون سا ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں؟

    آپ کون سا ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں؟ اور کیوں؟ اس حوالے سے کوئی اور بات اگر آپ شئر کرنا چاہیں ۔
  19. محمداحمد

    ایک گیت میری پسند کا : تمھیں یہ سوچنا تھا ۔ صدف منیر

    ہم ایسے بھولنے والے نہیں تھے ہمیں تم سے نہ ملنے میں کئی مجبوریاں ہوں گی تمھیں یہ سوچنا تھا تمھیں یہ سوچنا تو تھا تمھیں ملنا ، تمھارے ساتھ رہنا بہت آساں تھا دل کا حال کہنا مگر یہ ہونٹ سلنے میں کئی مجبوریاں ہوں گی تمھیں یہ سوچنا تھا تمھیں یہ سوچنا تو تھا ہم ایسے بھولنے والے نہیں تھے ہمیں تم سے...
  20. محمداحمد

    رودادِ مشاعرہ ۔ جدہ ۔ امیر محمد خان کی زبانی

    جدہ کی ڈائری ۔۔۔ امیر محمد خان زبانیں اظہار ابلاغ کا مستند اور موثر ذریعہ ہیں اسی حوالے سے اردو زبان کو شرف فضیلت حاصل ہے کہ اس زبان کی وسعت وگہرائی کا اندازہ لگانا ہوتو اس کی شاعری پر نگاہ ڈالی جائے۔ ایسے ایسے ان چھوئے خیالات پرشعراءنے گرہیں لگائی ہیں کہ دل سے داد بی ساختہ واہ واہ کی صورت نکل...
Top