نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    نشانی

    ایک تقریب میں ایک مشہور مصنف کا تعارف ایک خاتون سے کرایا گیا۔ وہ بولیں۔ "ارے ہاں آپ تو بہت مشہور آدمی ہیں۔ مجھے آپ کے سب ناول پسند ہیں۔ خاص طور پر وہ ناول تو بہت ہی اچھا تھا۔ کیا نام تھا اُس کا ۔ یاد نہیں آرہا۔ کہانی بھی یاد نہیں آرہی۔ بہت اچھا پلاٹ تھا مگر اس وقت یاد نہیں آ رہا۔ ارے بھئی وہی...
  2. محمداحمد

    سرداروں والی بات۔۔۔۔!

    ایک رات بجلی چلی گئی۔ سردار جی نے کہا: "کم سے کم پنکھا تو چلاؤ" "کردی نا سرداروں والی بات! پنکھا چلاؤں گی تو موم بتی بجھ جائے گی نا!" سردارنی نے ناک چڑھا کر کہا۔
  3. محمداحمد

    کیونکہ۔۔۔۔۔

    ۔
  4. محمداحمد

    دادا جان کی آنکھیں

    منّا: (دادا جان سے) دادا جان ذرا اپنی آنکھیں تو بند کریں۔ دادا جان: وہ کس لئے؟ منّا: دادا جان! امی کہ رہی تھیں کہ دادا جان کی آنکھیں بند ہوتے ہیں ہمیں بہت ساری دولت ملے گی۔ :disdain:
  5. محمداحمد

    Your Strength

    A small boy tried to lift a heavy stone, but couldn’t move it. His friend watching said “are you sure! You are using all your strength?” Boy: “Yes I am!” Friend: “No. you are not! You haven’t asked me to help you. I am your friend. I am your strength."
  6. محمداحمد

    بریانی کھائیے۔۔۔۔۔!

    آج کہیں سے تصویر ملی ۔ سوچا آپ سے بھی شئر کی جائے۔
  7. محمداحمد

    نظم ۔ ایک خیال کی رو میں ۔۔۔ محمداحمدؔ

    ایک خیال کی رو میں ۔۔۔ کہیں سنا ہے گئے زمانوں میں لوگ جب قافلوں کی صورت مسافتوں کو عبور کرتے تو قافلے میں اک ایسا ہمراہ ساتھ ہوتا کہ جو سفر میں تمام لوگوں کے پیچھے چلتا اور اُس کے ذمّے یہ کام ہوتا کہ آگے جاتے مسافروں سے اگر کوئی چیز گر گئی ہو جو کوئی شے پیچھے رہ گئی ہو تو وہ مسافر تمام...
  8. محمداحمد

    اسلامک پیغامات کی ترسیل میں احتیاط کی اشد ضرورت

    دوستو! السلام علیکم، دو چارد دن قبل میرے موبائل پر یہ ایس ایم ایس موصول ہوا۔ BEST SMS in Quran_e_Majeed "Ae Bande Agar Kbi Raat Ko Tri Ankh Khule or Tu Phr So Jae To TuNe Mjse Be-wfai Ki or Agr Tri Ankh Khule or TuNe Wazoo Kya or Mri Ibadat Ki TuNe Manga or Mne Qbol Na Kya...
  9. محمداحمد

    غزل ۔ پسِ مرگِ تمنا کون دیکھے ۔ محمد احمدؔ

    غزل پسِ مرگِ تمنا کون دیکھے مرے نقشِ کفِ پا کون دیکھے کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر مگر دریا میں صحرا کون دیکھے اب اس دشتِ طلب میں کون آئے سرابوں کا تماشہ کون دیکھے اگرچہ دامنِ دل ہے دریدہ دُرونِ نخلِ تازہ کون دیکھے بہت مربوط رہتا ہوں میں سب سے مری بے ربط دُنیا کون دیکھے...
  10. محمداحمد

    مبارکباد م م مغل کو سالگرہ مبارک ہو

    آج محفل کے ہر دلعزیز رکن محمد محمود مغل کی سالگرہ ہے۔ ہم مغل بھائی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ مغل بھائی کو ہمیشہ شاد آباد رکھنے (آمین)
  11. محمداحمد

    غزل ۔ ہر اک منظر بھگونا چاہتی ہے ۔ عزیز نبیل

    غزل ہر اک منظر بھگونا چاہتی ہے اداسی خوب رونا چاہتی ہے مجھے اک پل کی یکسوئی عطا ہو غزل تخلیق ہونا چاہتی ہے ان آنکھوں کی کہانی ہے بس اتنی نظر آواز ہونا چاہتی ہے تمہارے حسن کے حیرت کدے میں مری بینائی کھونا چاہتی ہے کسی کی یاد کی خاموش بارش مرے سب زخم دھونا چاہتی ہے وہی معصوم...
  12. محمداحمد

    جاوید اختر نظم ۔ بھوک ۔ جاوید اختر

    بھوک آنکھ کھل گئی میری ہوگیا میں پھر زندہ پیٹ کے اندھیروں سے ذہن کے دھندلکوں تک ایک سانپ کے جیسا رینگتا خیال آیا آج تیسرا دن ہے۔۔۔۔ آج تیسرا دن ہے اک عجیب خاموشی منجمد ہے کمرے میں ایک فرش اور اک چھت اور چار دیواریں مجھ سے بے تعلّق سب سب مرے تماشائی سامنے کی کھڑکی سے تیز دھوپ...
  13. محمداحمد

    افتخار عارف غزل ۔ یہ مشقِ تیر سنان و سنگ بہانہ کر ۔ افتخار عارف

    غزل یہ مشقِ تیر سنان و سنگ بہانہ کر گہرِ کلاہِ امیرِ شہر نشانہ کر یہی طنطنہ یہی دبدبہ یہی طمطراق اس طمطراق کو ٹھوکروں میں روانہ کر تجھے موت آئے جوازِ راہِ مفر نہ ڈھونڈ ترے سر پہ خاک ، دل اس قدر بھی برا نہ کر وہ بات جس سے نزار ہے تری جانِ زار وہی بات کہہ کے ادائے قرضِ زمانہ کر...
  14. محمداحمد

    افتخار عارف غزل۔ عذابِ وحشتِ جاں کا صلہ نہ مانگے کوئی ۔ افتخار عارف

    غزل عذابِ وحشتِ جاں کا صلہ نہ مانگے کوئی نئے سفر کے لئے راستہ نہ مانگے کوئی بلند ہاتھوں میں زنجیر ڈال دیتے ہیں عجیب رسم چلی ہے دعا نہ مانگے کوئی تمام شہر مکّرم بس ایک مجرم میں سو میرے بعد مرا خوں بہا نہ مانگے کوئی کوئی تو شہرِ تذبذب کے ساکنوں سے کہے نہ ہو یقین تو پھر معجزہ نہ...
  15. محمداحمد

    افتخار عارف غزل ۔ جُنوں کا رنگ بھی ہو شعلہ نمو کا بھی ہو ۔ افتخار عارف

    غزل جُنوں کا رنگ بھی ہو شعلہ نمو کا بھی ہو سکُوتِ شب میں اک انداز گفتگو کا بھی ہو میں جس کو اپنی گواہی میں لے کے آیا ہوں عجب نہیں کہ وہی آدمی عدو کا بھی ہو وُہ جس کے چاک گریباں پہ تہمتیں ہیں بہت اسی کے ہاتھ میں شاید ہنر رفو کا بھی ہو وہ جس کے ڈوبتے ہی ناؤ ڈگمگانے لگی کسے خبر...
  16. محمداحمد

    افتخار عارف غزل۔ حامی بھی نہ تھے منکرِ غالب بھی نہیں تھے ۔ افتخار عارف

    غزل حامی بھی نہ تھے منکرِ غالب بھی نہیں تھے ہم اہلِ تذبذب کسی جانب بھی نہیں تھے اس بار بھی دنیا نے ہدف ہم کو بنایا اس بار تو ہم شہ کے مصاحب بھی نہیں تھے بیچ آئے سرِ قریۂ زر جوہرِ پندار جو دام ملے ایسے مناسب بھی نہیں تھے مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے وہ قرض اُتارے ہیں جو...
Top