نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ ہم نوائی کی اُمید اے مرے فن کس سے کروں ۔ انور شعورؔ

    غزل ہم نوائی کی اُمید اے مرے فن کس سے کروں ہو سخن سنج نہ کوئی تو سُخن کس سے کروں خوار و بے یار و مددگار پڑا ہوں، آخر ذکرِ بے گانگیِ اہلِ وطن کس سے کروں کاغذی پھول یہاں پھیل گئے ہیں گھر گھر دکھ بیاں آپ کا اے سر و سمن کس سے کروں ہر گُلِ تازہ و تر میں جو تجھے دیکھتی تھی وہ نظر ہی نہ رہی، سیرِ...
  2. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ آدمی کو خاک نے پیدا کیا ۔ انور شعورؔ

    غزل آدمی کو خاک نے پیدا کیا خاک کے ساتھ آدمی نے کیا کیا رحم کے قابل نہیں تھا آدمی آسماں نے جو کیا تھوڑا کیا سوچ لُوں کیا سوچنا ہے، کیا نہیں سوچنے والا یہی سوچا کیا ایک دُنیا مجھ سے تھی روٹھی ہوئی تو نے بھی ٹھکرا دیا، اچھا کیا کون تھا میرے سوائے صحن میں وہ مجھے چھپ چھپ کے کیوں دیکھا کیا...
  3. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ سلیمانِ سخن تو خیر کیا ہوں ۔ انور شعورؔ

    غزل سلیمانِ سخن تو خیر کیا ہوں یکے از شہرِ یارانِ سبا ہوں وہ جب کہتے ہیں، فردا ہے خوش آئند عجب حسرت سے مُڑ کر دیکھتا ہوں فراق اے ماں کہ میں زینہ بہ زینہ کلی ہوں، گل ہوں، خوشبو ہوں، صبا ہوں سحر اور دوپہر اور شام اور شب میں ان لفظوں کے معنی سوچتا ہوں کہاں تک کاہلی کے طعن سنتا تھکن سے چور ہو...
  4. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ یہ خود کو دیکھتے رہنے کی ہے جو خُو مجھ میں ۔ انور شعورؔ

    غزل یہ خود کو دیکھتے رہنے کی ہے جو خُو مجھ میں چُھپا ہوا ہے کہیں وہ شگفتہ رو مجھ میں مہ و نجوم کو تیری جبیں سے نسبت دوں اب اس قدر بھی نہیں عادتِ غُلو مجھ میں تغیراتِ جہاں دل پہ کیا اثر کرتے ہے تیری اب بھی وہی شکل ہو بہو مجھ میں رفو گروں نے عجب طبع آزمائی کی رہی سرے سے نہ گُنجائشِ رفو مجھ...
  5. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ دھوکا کریں، فریب کریں یا دغا کریں ۔ انور شعور

    غزل دھوکا کریں، فریب کریں یا دغا کریں ہم کاش دوسروں پہ نہ تہمت دھرا کریں رکھا کریں ہر ایک خطا اپنے دوش پر ہر جرم اپنی فردِ عمل میں لکھا کریں احباب اگر تمام نہیں لائقِ وفا ایک آدھ با وفا سے تو وعدہ وفا کریں روٹھا کریں ضرور مگر اس طرح نہیں اپنی کہا کریں نہ کسی کی سُنا کریں فرصت ملا کرے تو...
  6. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ اگرچہ اُس سے بچھڑ کر لکھا بہت کچھ ہے ۔ انور شعور

    غزل اگرچہ اُس سے بچھڑ کر لکھا بہت کچھ ہے نہیں ہے کام کا کچھ بھی کہا بہت کچھ ہے زہے نصیب کہ لٹنے کہ بعد بھی گھر میں سکوت و ظلمت و حبس و بلا بہت کچھ ہے مرے پڑوس کی تختی بدل گئی پرسوں ہوا تو کچھ نہیں، لیکن ہوا بہت کچھ ہے وہ دیکھ ، بام کے اُوپر دھویں کے مرغولے جلا تو خیر سے کم ہے، بجھا بہت کچھ...
  7. محمداحمد

    انور شعور غزل - جو سنتا ہوں کہوں گا میں، جو کہتا ہوں سنوں گا میں - انور شعور

    غزل جو سنتا ہوں کہوں گا میں، جو کہتا ہوں سنوں گا میں ہمیشہ مجلسِ نطق و سماعت میں رہوں گا میں نہیں ہے تلخ گوئی شیوہ ء سنجیدگاں لیکن مجھے وہ گالیاں دیں گے تو کیا چپ سادھ لوں گا میں کم از کم گھر تو اپنا ہے، اگر ویران بھی ہوگا تو دہلیز و در و دیوار سے باتیں کروں گا میں یہی احساس کافی ہے کہ...
  8. محمداحمد

    انور شعور غزل ۔ یہ مت پوچھو کہ کیسا آدمی ہوں ۔ انور شعور

    غزل یہ مت پوچھو کہ کیسا آدمی ہوں کرو گے یاد، ایسا آدمی ہوں مرا نام و نسب کیا پوچھتے ہو ذلیل و خوار و رُسوا آدمی ہوں تعارف اور کیا اس کے سوا ہو کہ میں بھی آپ جیسا آدمی ہوں زمانے کے جھمیلوں سے مجھے کیا مری جاں! میں تمھارا آدمی ہوں چلے آیا کرو میری طرف بھی محبت کرنے والا آدمی ہوں توجہ...
  9. محمداحمد

    سچن ٹنڈولکر - سنچرریز کی سنچری بنانے میں کامیاب۔

    بھارتی مہان بلے باز سچن ٹنڈولکر سنچریز کی سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ سب دوستوں کو بہت مبارک ہو۔
  10. محمداحمد

    سگریٹ نوشی (تخلیقی / تحقیقی) کاموں میں معاون ہے

    ہمارے کچھ دوست کہتے ہیں کہ سگریٹ نوشی (تخلیقی / تحقیقی) کاموں میں معاون ہے۔ اُن کے مطابق یہ اُنہیں توجہ کے ارتکاز میں مدد دیتی ہے۔ ہمارے لئے تو یہ ایک مفروضہ ہی ہے۔ صحیح بھی ہو سکتا ہے اور غلط بھی۔ کیوں کہ ہم تو سگریٹ پیتے نہیں ہیں ۔ پھر آپ ہی بتائیں۔ آپ سے مراد وہ جو یہ شوق فرماتے ہیں۔
  11. محمداحمد

    پاکستانی دستاویزی فلم ۔ سیونگ فیس ۔ نے آسکر ایوارڈ حاصل کرلیا۔

    پاکستانی دستاویزی فلم ۔ سیونگ فیس - نے آسکر ایوارڈ حاصل کر لیا۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے چوراسی ویں اکیڈمی ایوارڈ میں پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنوئے نے اپنی فلم ’سیونگ فیس‘ کے لیے آسکر ایوارڈ جیت لیا ہے۔ مزید معلومات ذیل کے ربط پر دیکھی جا سکتی ہیں...
  12. محمداحمد

    لیاقت علی عاصم دل کو آمادہء فریاد کیا تھا میں نے - لیاقت علی عاصم

    غزل ( دستیاب اشعار) دل کو آمادہء فریاد کیا تھا میں نے خوب آئے ہو ابھی یاد کیا تھا میں نے چھوڑ آیا ہوں سمندر کی نگہبانی میں وہ جزیرہ جسے آباد کیا تھا میں نے پھڑپھڑاتی ہے مری روح بدن میں اب تک اک پرندہ کبھی آزاد کیا تھا میں نے لیاقت علی عاصم
  13. محمداحمد

    غزل : جانے کیا ہو گیا ہے کچھ دن سے ۔ محمد احمدؔ

    غزل جانے کیا ہو گیا ہے کچھ دن سے وحشتِ دل سوا ہے کچھ دن سے لاکھ جشنِ طرب مناتے ہیں روح نوحہ سرا ہے کچھ دن سے ہے دعاؤں سے بھی گُریزاں دل ربط ٹوٹا ہوا ہے کچھ دن سے روح، تتلی ہو جیسے صحرا میں اور آندھی بپا ہے کچھ دن سے میں اُسے دیکھ تک نہیں سکتا وہ مجھے تک رہا ہے کچھ دن سے میں تو ایسا...
  14. محمداحمد

    ڈارک ویب، جہاں گمنامی ہی اصل خوبی ہے

    انٹرنیٹ کی عام دنیا سے پرے ایک ایسی آن لائن دنیا بھی موجود ہے جسے ’ڈارک ویب‘ کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا گمنام عالمی انٹرنیٹ نظام ہے جسے تلاش کرنا تقریباً ناممکن ہے اور اس کی یہی خصوصیت اسے سیاسی کارکنوں سے لے کر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد تک سب میں مقبول بناتی ہے۔ ڈارک ویب دراصل دنیا بھر...
  15. محمداحمد

    نظم - ہواؤں کے ہاتھ پیغام - اعزاز احمد آذر ؔ

    ہواؤں کے ہاتھ پیغام وہی گلیاں وہی کوچہ وہی سردی کا موسم ہے اسی انداز سے اپنا نظامِ زیست برہم ہے یہ حسنِ اتفاق ایسا کہ پھیلی چاندنی بھی ہے وہی ہر سمت ویرانی، اداسی، تشنگی سی ہے وہی ہے بھیڑ سوچوں کی، وہی تنہائیاں پھر سے مسافر اجنبی اور دشت کی پہنائیاں پھر سے مجھے سب یاد ہے کچھ سال پہلے کا یہ...
  16. محمداحمد

    میرا بلاگ اور اردو ایڈیٹر کی انٹیگریشن کا مسئلہ۔ It says “Authentication Required” | “No Trespassing

    میرے بلاگ پر اردو ویب کا یہ الرٹ آ رہا ہے۔ A username and password is being requested by http://dev.urduweb.org. The site says "No Trespassing Please" پہلے میں سمجھا کہ شاید اردو ویب فانٹ سرور کی وجٹ کا کوئی ایشو ہے، اُسے ریمو کرنے کے با وجود صورتِ حال جوں کی توں ہے۔ شاید یہ اردو ٹیکسٹ...
  17. محمداحمد

    تاسف م م مغل بھائی کے لئے دعا کی درخواست

    آج صبح ایک روڈ ایکسیٹینٹ میں مغل بھائی کافی زخمی ہوگئے ہیں اور شاید ہڈی وغیرہ میں فریکچر بھی ہوا ہے۔ آپ سب دوستوں سے درخواست ہے کہ مغل بھائی کی صحت کے لئے دعا کیجے۔ اللہ مغل بھائی کو بھر پور صحت عطا فرمائے (آمین)۔
  18. محمداحمد

    جمال احسانی غزل ۔ کب پاؤں فگار نہیں ہوتے، کب سر پر دھول نہیں ہوتی ۔ جمال احسانی

    غزل کب پاؤں فگار نہیں ہوتے، کب سر پر دھول نہیں ہوتی تری راہ میں چلنے والوں سے لیکن کبھی بھول نہیں ہوتی سرِ کوچۂ عشق آ پہنچے ہو لیکن ذرا دھیان رہے کہ یہاں کوئی نیکی کام نہیں آتی کوئی دعا قبول نہیں ہوتی ہر چند اندیشۂ جاں ہے بہت لیکن اس کارِ محبت میں کوئی پل بے کار نہیں جاتا، کوئی بات...
  19. محمداحمد

    جمال احسانی غزل ۔ وہ لوگ میرے بہت پیار کرنے والے تھے ۔ جمال احسانی

    غزل وہ لوگ میرے بہت پیار کرنے والے تھے گزر گئے ہیں جو موسم گزرنے والے تھے نئی رُتوں میں دکھوں کے بھی سلسلے ہیں نئے وہ زخم تازہ ہوئے ہیں جو بھرنے والے تھے یہ کس مقام پہ سوجھی تجھے بچھڑنے کی کہ اب تو جا کہ کہیں دن سنورنے والے تھے ہزار مجھ سے وہ پیمانِ وصل کرتا رہا پر اُس کے طور...
  20. محمداحمد

    جمال احسانی غزل ۔ سلوکِ نا روا کا اس لئے شکوہ نہیں کرتا ۔ جمال احسانی

    غزل سلوکِ نا روا کا اس لئے شکوہ نہیں کرتا کہ میں بھی تو کسی کی بات کی پروا نہیں کرتا ترا اصرار سر آنکھوں پہ تجھ کو بھول جانے کی میں کوشش کرکے دیکھوں گا مگر وعدہ نہیں کرتا بہت ہشیار ہوں اپنی لڑائی آپ لڑتا ہوں میں دل کی بات کو دیوار پر لکھا نہیں کرتا اگر پڑ جائے عادت آپ اپنے ساتھ...
Top