میرا بلاگ اور اردو ایڈیٹر کی انٹیگریشن کا مسئلہ۔ It says “Authentication Required” | “No Trespassing

محمداحمد

لائبریرین
میرے بلاگ پر اردو ویب کا یہ الرٹ آ رہا ہے۔

A username and password is being requested by http://dev.urduweb.org. The site says "No Trespassing Please"

UW.jpg


پہلے میں سمجھا کہ شاید اردو ویب فانٹ سرور کی وجٹ کا کوئی ایشو ہے، اُسے ریمو کرنے کے با وجود صورتِ حال جوں کی توں ہے۔ شاید یہ اردو ٹیکسٹ ایڈیٹر کی انٹیگریشن کا مسئلہ ہے جو اردو میں تبصروں کے لئے نصب کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں کیا کیا جائے؟ کیا کوئی دوست بتا سکے گا۔ یا اردو ٹیکسٹ ایڈیٹر بھی حذف کرنا ہوگا۔
 
اس کی وجہ یہ ہے کہ اردو محفل کے اس لنک [dev.urduweb.org/jquery/jquery.UrduEditor.js] سے js فائل غائب ہو گئی ہے۔ یا پھر لنک ڈیڈ ہو گیا ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ آپ آپ ٹیملیٹ کی کوڈنگ میں جائیں اور کوڈ
http://dev.urduweb.org/jquery/jquery.UrduEditor.js
کی جگہ اس کوڈ کو شامل کر دیں
http://urdueditor.googlecode.com/svn/trunk/jquery/jquery.UrduEditor.js

مسئلہ حل ہوجائے گا اردو ایڈیٹر کام کرنے لگے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فائل اسی جگہ ہے۔ شاید کچھ پرمیشنز کا مسئلہ ہے۔ ابن سعید کی اس جانب نظر پڑے گی تو وہ اسے ٹھیک کر دیں گے۔ متبادل ربط بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ فرحان بھائی اور نبیل بھائی!

اگر پرمیشنز کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے تو یہی ربط ٹھیک رہے گا، ورنہ متبادل ربط سے لنک کروا دوں گا۔
 
معذرت خواہ ہیں کہ مصروفیت کے باعث بر وقت نگاہ نہ پڑ سکی۔ ہم نے اس مسئلے کو حل کر دیا ہے۔

در اصل dev سب ڈومین ہماری ٹیسٹنگ اور ڈیویلپمینٹ کے لئے مستعمل ہے۔ اس سب ڈومین کے ساتھ کوئی بھی ربط پبلک نہیں کیا جانا چاہئے۔ اس لئے ہم نے اس پورے سب ڈومین کو پروٹیکٹ کر دیا تھا۔ لیکن ماضی کی کچھ غلطیاں ہیں جو ہمیں کچھ مدت تک جھیلنی ہوں گی۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
معذرت خواہ ہیں کہ مصروفیت کے باعث بر وقت نگاہ نہ پڑ سکی۔ ہم نے اس مسئلے کو حل کر دیا ہے۔

در اصل dev سب ڈومین ہماری ٹیسٹنگ اور ڈیویلپمینٹ کے لئے مستعمل ہے۔ اس سب ڈومین کے ساتھ کوئی بھی ربط پبلک نہیں کیا جانا چاہئے۔ اس لئے ہم نے اس پورے سب ڈومین کو پروٹیکٹ کر دیا تھا۔ لیکن ماضی کی کچھ غلطیاں ہیں جو ہمیں کچھ مدت تک جھیلنی ہوں گی۔ :)

ارے صاحب کیوں شرمندہ کرتے ہیں یہ معذرت وغیرہ کے لفظ استعمال کرکے، آپ دوستوں نے اردو کی ترویج کے لئے جو کچھ کیا ہے وہ احسان کیا کم ہے ہمارے سر پر۔

بہت شکریہ کہ اس وقت تو سب ٹھیک چل رہا ہے۔

اگر آپ js فائل کو re-locate کرنا چاہتے تو بھی کوئی مسئلہ نہیں ، ہم اپنے بلاگ پر ربط update کر لیں گے۔ اور اگر آپ recommend کریں تو یہ فائل کسی اور جگہ بھی ہوسٹ کروائی جا سکتی ہے۔ جو بھی مناسب ہو بتادیں جس سے آپ کے انتظامی امور میں خلل نہ پڑے۔
 
محترم فرحان دانش صاحب نے اوپر جو گوگل کوڈ والا ربط دیا ہے، فی الحال وہ سب سے مناسب ربط ہے۔ در اصل وہ اس پروجیکٹ کی ریپوزیٹری ہے۔ :)
 
Top