تازہ کیفیت نامے

صفحہ 62:
حسن منظر کے ناول حبس کے مرکزی کردار کا ایک خیال اور اس کا جواب دینے والی آواز:
میرا پکا عقیدہ ہے کہ میں دنیا سے اس ظلم کا بدلہ لینے کے لیے پیدا ہوا ہوں جو میری قوم پر تاریخ کے ہر دور میں ہوا ہے۔ ایک کے بعد ایک یورپی ملک میں۔

اور بدلہ لے رہا ہے ایک مشرق کے ملک میں!
یہ بات بہت سی آوازوں نے میرے خیال کے جواب میں ایک ساتھ کہی ہے۔
گزشتہ 6 سال ramadan گزارنے کے بعد اس برس ایک بار پھر ramzan ...
علی وقار
علی وقار
سمجھائیے۔ بات پلے نہ پڑی۔
محمد احسن سمیع راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ
پچھلے چھ برس سے عربوں کے درمیان تھا ۔۔۔ جہاں رمضان کے انگریزی ہجے Ramadan کیے جاتے ہیں ۔۔۔ اس سال پاکستان میں ہوں جہاں Ramzanمنایا جاتا ہے :)
ناں رب عرش معلیٰ اتے نہ رب خانے کعبہ ہو
نا رب علم کتابیں لبھا نہ رب وچ محرابے ہو
گنگا تیرتھ مول نہ ملیا پینڈے بے حسابے ہو
جد دا مرشد پھڑیا باہوؔ چھٹے سب عذابے ہو
سلطان باھو ؒ
سیما علی
سیما علی
بہت شکریہ نظامی صاحب ۔🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻
تدوین کردی ۔
ایّاماًمَّعْدُودَات۔ گنتی کے چند دن۔البقرۃ، آیت 184۔
قرآن پاک میں ماہ رمضان کو گنتی کے چند دن کہا گیا ہے۔ اگر یہ چند دن نفس کو کچل کر ، بدن کو تھکا کر عبادت میں گزار لیے تو عبادت کی یہ تھکاوٹ تو کچھ ہی دن میں یوں اتر جائے گی کہ پھر یاد ہی نہ رہے گی، لیکن اس کا ثواب نامہ اعمال میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ثبت ہو جائے گا اور قیامت کے دن آنکھوں کی ٹھنڈک بنے گا۔
تو سُستی کا علاج ، ایّاماً مّعدُودات۔بس گنتی کے چند دن!
پیغام رمضان
دور حاضر میں استقبال رمضان سے زیادہ ضرورت احترام رمضان کی محسوس ہوتی ہے۔کوشش کیجیے کہ شاندار استقبال رمضان کے ساتھ ساتھ پورے ماہ رمضان آداب و احترام قائم رکھیں۔ نیک اعمال کے ذریعے اپنی اصلاح کی کوشش کا اہتمام کریں۔
رمضان کا مبارک مہینہ آگیا ہے
رحمتوں اور برکتوں کا خزینہ آگیا ہے
جو کبھی مسجد کے پاس بھی نہ گزرا تھا
تراویح پڑھنے کو وہ بابا دینا آگیا ہے
کس کس کے جو پہنتے تھے پتلونیں
شلوار قمیص کا انھیں بھی قرینہ آگیا ہے
شیخ صاحب کی افطار پارٹی میں
اک روزہ خور بھی کمینہ آگیا ہے
پوچھا جو اُس سے کتنے روزے ہو گئے
تو اس کے ماتھے پرپسینہ آگیا ہے
جانا جو صغیر نے کہ آخری روزہ ہے آج
کہا الحمد للہ کنارے پہ سفینہ آگیا ہے
صغیر احمد
خلیج عرب میں رہنے والے دوستوں کو رمضان کا چاند مبارک ہو۔ اللّٰه پاک ہمیں ہم اس رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے بہرہ مند فرمائے۔
ر‎مضان کامہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کیلئے سراپا ہدایت اور ایسی روشن نشانیوں کا حامل ہے جو صحیح راستہ دکھاتی اور حق وباطل کے درمیان دوٹوک فیصلہ کر دیتی ہیں ۔ لہٰذا تم میں سے جو شخص بھی یہ مہینہ پائے وہ اس میں ضرور روزہ رکھے
سورہ البقرہ آیت 185
اس ماہِ رمضان میں چلی میں بسنے والے مسلمانوں کے رواں سال کے مختصر ترین روزے ہوں گے جن کا اوسطاً دورانیہ 12 گھںٹے 44 منٹ ہو گا، جبکہ فن لینڈ، گرین لینڈ اور آئس لینڈ والے مسلمان طویل ترین روزے رکھیں گے جو کہ اوسطاً 17 گھنٹوں پر محیط ہو گا۔
Top