La Alma

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • ر‎مضان کامہینہ وہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کیلئے سراپا ہدایت اور ایسی روشن نشانیوں کا حامل ہے جو صحیح راستہ دکھاتی اور حق وباطل کے درمیان دوٹوک فیصلہ کر دیتی ہیں ۔ لہٰذا تم میں سے جو شخص بھی یہ مہینہ پائے وہ اس میں ضرور روزہ رکھے
    سورہ البقرہ آیت 185
    مٹھی میں ستاروں کی راکھ ہو تو لازم نہیں کہ رات سیاہ ہو گی۔ اس مشت بھر خاک سے کوئی مرقد روشن ہو سکتا ہے!!
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    کوئی مرقد یعنی کوئی قبر؟!
    میں اس خیال کی تہہ تک پہنچنے سے قاصر رہا ۔ رہنمائی کی درخواست ہے۔
    La Alma
    La Alma
    اگر خوابوں کی کہکشاں جل اٹھے تو زندگی بھی اندھیر ہو سکتی ہے ۔ لیکن اگر انکی راکھ مدفن کی مٹی ہو جائے تو تربت پر پڑے خاک کے یہ ذرات چمک بھی سکتے ہیں۔
    گیان ہو کوئی، کہ استغراق ہو
    ایک بے دھیانی رہے بس دھیان میں
    محب علوی
    محب علوی
    گیان لفظ بہت کم اشعار میں پڑھنے کو ملتا ہے۔ اچھا لگا کہ کسی نے اس لفظ پر مبنی شعر پوسٹ کیا۔
    سید عاطف علی
    سید عاطف علی
    ہندی لفظ ہے یہ تو ۔
    اردو میں اب بھی استعمال ہوتا ہے ؟
    La Alma
    La Alma
    مجھے ایسی غرابت محسوس نہیں ہوئی۔
    انسان کتنا ہی بے اختیار کیوں نہ ہو، زندگی اسے ہمیشہ اختیار دیتی ہے کہ اس جہان میں وہ اپنی پسند کی روحوں کو منتخب کر سکے۔
    آج کا دن اعصاب شکن تھا۔ الحمداللہ! چئیر لفٹ حادثے میں تمام لوگ محفوظ رہے۔
    کون یاں دائم رہا ہے ، مر گیا ہے جو جِیا ہے
    سلسلہ ہے دو گھڑی کا، ابتدا ہے انتہا ہے
    سیما علی
    سیما علی
    سلسلہ ہے دو گھڑی کا، ابتدا ہے انتہا ہے
    واہ کیا کہنے ۔۔۔
    صابرہ امین
    صابرہ امین
    بہت خوبصورت شعر۔۔ یہی حقیقت ہے ۔ واہ الما جی، واہ۔
    اس کاروبارِ ہستی میں ہمارا بھی کچھ حصّہ ہے
    جان ہماری خرچ ہوئی ہے تیرے “ کُن“ کے سودے میں
    La Alma
    La Alma
    اصولی طور پر دو طرفہ۔ یک طرفہ تو جبر ہوتا ہے۔ لیکن حضرتِ انسان کی نادانی بھی تو دیکھیے کہ خوشی خوشی اس چیز کا بھی سودا طے کر لیا جس کا باراٹھانے کی سکت ، ارض و سماوات میں کسی کے پاس نہ تھی۔
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    حضرتِ انسان کو اسی انداز اور اسی جبلت پر تخلیق کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ یہ چیلنجز کو قبول کرتا ہے۔
    علی وقار
    علی وقار
    جبر پر ہی تو شاعروں نے زیادہ تر لکھا ہے۔ آپ نے شاعر ہو کر دو طرفہ ٹریفک چلائی ہے۔ دیکھتے ہیں، کیا بنتا ہے۔
    اور انہیں چاہیے کہ معاف کردیں اور درگزر کریں ، کیا تم اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ اللہ تمہاری بخشش فرما دے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔ سورہ النور
    جاسمن
    جاسمن
    اللہ ہمیں معاف کرے اور معاف کرنے کی توفیق اور آسانی دے۔ آمین!
    کبھی کبھی بھول جانا، دل صاف کرنا بے حد مشکل ہو جاتا ہے۔ اللہ ہمارے دلوں کے ہر طرح کے بغض,کینہ اور نفرت کو دھو ڈالے۔ آمین!
    سیما علی
    سیما علی
    آمین
    ترتیب ضروری ہے۔۔۔ چاہے وہ خیال ہو، اظہار ہو، رویہ ہو، برتاؤ ہو، کوئی خاص یا نہایت عام سا معاملہ۔۔۔
    آشیاں بھی تنکوں کی ترتیب کا نام ہے۔ گر تنکے بکھر جائیں تو سب کچھ درہم برہم ہو جاتا ہے۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    بالکل درست! ڈالر تو پہلے ہی ناراض ہوگیا ہے ۔ اگر ترتیب درست نہ کی تو درہم بھی برہم ہوجائے گا۔
    یاسر شاہ
    یاسر شاہ
    زندگی کیا ہے عناصر میں ظہور _ترتیب
    موت کیا ہے ان عناصر کا پریشاں ہونا
    چکبست
    پانی کی لطافت کا صحیح اندازہ آگ میں جلنے والا ہی لگا سکتا ہے۔ اور پانی کی کثافت ڈوبنے والے کو ہی معلوم ہوتی ہے۔
    یاسر شاہ
    یاسر شاہ
    آگ میں جلنے والے کو آگ کی حدت کے سوا کچھ یاد کہاں ہوگاکہ پانی کی لطافت یاد کرے۔
    La Alma
    La Alma
    پانی میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ وہ آگ کو بجھا سکے۔
    زندگی میں سے لفظ “کاش” کو نکال دیا جائے تو پیچھے مشیتِ ایزدی بچتی ہے۔ مشیتِ ایزدی کو مان لیا جائے تو روزِ میزان وہ کاش بھی مقبول ہو جائے گا۔
    ہمیں ماتھے پہ بوسہ دو
    کہ ہم کو تتلیوں کے، جگنوؤں کے دیس جانا ہے
    علی وقار
    علی وقار
    ہاں یاد مجھے تم کر لینا آواز مجھے تم دے لینا
    اس راہ محبت میں کوئی درپیش جو مشکل آ جائے !!
    آہ، نیرہ نور!
    سیما علی
    سیما علی
    کبھی ہم خوبصورت تھے،
    کتابوں میں بسی خوشبو کی مانند
    ہماری پیاری نیرہ نور ؀
    اللہ پاک آپکے کے درجات بلند فرمائے ۔آمین
    رومی
    رومی
    نائس
    سائنس روحانی علوم کی وہ شاخ ہے جو عالمِ غیب تک آپ کی رسائی کو کسی حد تک ممکن بناتی ہے۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top