بہت شکریہ!
نان سرگوشی!
اب کیا کریں خضاب کے رنگے کو کالا کالا ہی سوجھتا ہے۔ :)
گنج، لَک(خوش قسمتی) ہی ہے۔ مہنگائی اور مصروفیت کے اس دور میں خضاب ،شیمپو اور کنگھی کا خرچہ بچتا ہے ۔ اور بال سنوارنے میں وقت کا ضیاع بھی نہیں ہوتا۔
خضاب نہ بھی لگائیں تو حجاب، مطلب ٹوپی سے بھی اس برف پوش چوٹی کو...
یہ اندیشہ ہائے دور دراز جب تک قرین آئے گا، اسکو دور کرنے کے نئے اسباب فراہم ہو چکے ہونگے اور اس کی جگہ نئے اندیشے جنم لے لیں گے۔ اس لئے زیادہ تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں۔صرف فکر کی جہات بدلیں گی، انسانی ذہن یوں ہی کام کرتا رہے گا۔ کیونکہ انسان کو اپنی سوچ کا تعاقب بہت عزیز ہے۔ جیسے...
زندگی ایک ایسا سوالنامہ ہے جس کا جواب ہمیں آتابھی ہو تو ہم احاطۂ تحریر میں نہیں لا سکتے۔ کبھی کاغذ نہیں ہوتا، کبھی قلم نہیں ہوتا۔ اگر خوش قسمتی سے دونوں میسر ہوں تو اکثر حاشیہ اتنا تنگ ہوتا ہے کہ ہم تمہید سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔ اس لیے یہ گرہیں کبھی کھل نہیں پاتیں بلکہ مزید الجھتی جاتی ہیں۔
آپ میں یہ وصف ہے کہ آپ کسی کی خوبی کو محدب عدسے سے دیکھتی ہیں جس سے وہ مزید نمایاں ہو کر آپ کو دکھائی دیتی ہے۔ لہذٰا میں تو اسے آپکا حسنِ نظر ہی سمجھونگی۔
مجھے ہمیشہ سے ہجوم یا لشکر کی بجائے، فرد کی طاقت پر زیادہ یقین رہا ہے۔ کیونکہ ایک یا چند افراد ہی سارے ہجوم کو متحرک یا مشتعل کرتے ہیں۔ کسی...
آپکی اس تخلیق کی ایک خوبصورتی اسکا موضوعاتی تنوع ہے۔ شعری اظہار بھی خوب ہے۔ مزید بھی ضرور لکھیے ۔
البتہ اس غزل کے قافیے مجھے درست معلوم نہیں ہو رہے۔ چونکہ آپ نے اسے اصلاح کے بعد پیش کیا ہے اس لئے قوافی کو لے کر میری الجھن مزید بڑھ گئی ہے۔