• اللہ کے رسول ﷺ کا فرمان فرحت نشان ہے کہ قیامت کے دن اللہ عزوجل فرمائے گا، کہاں ہیں وہ لوگ جو میری خاطر ایک دوسرے سے محبت کیا کرتے تھے۔ آج میں انہیں اپنے سائے میں جگہ دوں گا کیونکہ آج میرے سائے کے علاوہ کوئی اور سایہ نہیں ہے۔۔۔
    (صحیح مسلم)
    وضو کے وقت جامع دعا۔
    حضرت ابو موسٰی اشعری فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے وضو کیا اور یہ دعا پڑھی!
    اللّٰهمّ اغْفِرْ لِی ذَنْبِی، وَوَسِّعْ لِی فِی دَارِی، وَبَارِك لِی فِی رِزقِی۔
    میں نے عرض کیا یا نبی اللہ، میں نے آپ کو ان الفاظ کے ساتھ دعا مانگتے سنا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا ، کیا اس دعا نے کوئی (خیر کی) چیز چھوڑی بھی ہے؟ (یعنی اس دعا میں ساری بھلائیاں آگئی ہیں)
    (سنن نسائی)
    سیما علی
    سیما علی
    اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَّ عَلى آلِ مُحَمَّدٍ وَّ بَارِكْ وَسَلِّمْ."
    جاسمن
    جاسمن
    الحمد اللہ ۔ یہ دعا مجھے بے حد پسند ہے۔ اسے پڑھتے پڑھتے نجانے کتنے لوگوں کا تصور بھی کرتی رہتی ہوں کہ اللہ جی فلاں کو بھی، فلاں کو بھی۔۔۔۔ اردو محفل کے لوگوں کو بھی یاد کرتی ہوں الحمد اللہ ۔
    اذان کا جواب اور جنت۔۔۔
    رسول اللہ ﷺ کے فرمان کا مفہوم ہے کہ جب مؤذن اللہ اکبر اللہ اکبر کہے اور تم میں سے کوئی اس کے جواب میں اللہ اکبر اللہ اکبر کہے۔ پھر جس طرح مؤذن کہتا جائے، یہ شخص بھی کہتا جائے اور حی علی الصلوۃ اور حی علی الفلاح کے جواب میں لا حول ولا قوۃ الا باللہ کہے۔ پھر جب مؤذن لا الٰہ الااللہ کہے تو یہ شخص بھی صدق دل سے لا الٰہ الا اللہ کہے تو یہ جواب دینے والا جنت میں جائے گا۔۔۔
    (صحیح مسلم)
    جاسمن
    جاسمن
    ان شاءاللہ
    اللہ ہم سب کو توفیق دے۔ آمین!
    سیما علی
    سیما علی
    پروردگار ہم سب کو توفیق عطا فرمائے ۔۔۔۔آمین
    محبت سے درود شریف پڑھ لیں ، اس کی بہت برکات ہیں۔ اللہ عزوجل آپ کو وہ سب برکات عطا فرمائے۔ آمین۔۔۔
    أللّٰهم صل علٰی محمد النبي الأمي وعلٰی آله وسلم تسلیماً۔۔۔
    جاسمن
    جاسمن
    صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم
    لاريب اخلاص
    لاريب اخلاص
    اللھم صل علی محمد
    سیما علی
    سیما علی
    🍃اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آل مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِي
    کالیاں زلفاں والا دکھی دلاں دا سہارا
    قسم خدا دی مینوں سب نالوں پیارا ۔
    سیما علی
    سیما علی
    دیندے نے گواہی ذرے ذرے کوہِ طور دے
    ویکھدے نصیباں والے جلوے حضور دے

    آمنہؑ دا چنﷺ تے حلیمہ دا دُلارا
    قسم اے خدا دی سانوں سب نالوں پیارا
    وَعَسٰٓى اَنْ تکرهُوْا شَيْئًا وَّهُوَ خَیر لَّكُمْ ۚ وَعَسٰٓى اَنْ تُحِبُّوْا شَيْئًا وَّهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ ؕ وَاللہ يَعْلَمُ وَاَنْتمْ لَا تَعْلَمُوْنَ۔
    ممکن ہے تم کسی چیز کو ناگوار سمجھو اور وہ تمہارے لیے بہتر ہو، اور ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو پسند کرو اور وہ تمہارے لیے مضر ہو، اور اللہ ہی جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔۔۔
    (سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 216)
    جاسمن
    جاسمن
    واقعی! کہاں ہمارا فہم اور کہاں ہمارے ربّ کی حکمتیں۔ کبھی سمجھ آ جاتی ہیں اور اکثر سمجھ نہیں آتیں۔ لیکن یقیناً وہ ہماری بھلائی چاہتا ہے۔
    سیما علی
    سیما علی
    بیشک بیشک ایسا ہی ہے
    سبحان اللہ سبحان اللہ
    وہ ذات کہ جو چھلکے کے ذریعے ایک چھوٹے سے پھل کی بھی حفاظت کا اہتمام کرتی ہے ، اپنے بندے کو کیسے بے یار و مددگار چھوڑ سکتی ہے!!!
    حسبنا اللہ ونعم الوکیل۔۔۔
    جاسمن
    جاسمن
    جزاک اللہ خیرا کثیرا
    آپ کے یہ جملے کتنے ہی دکھی دلوں پہ مرہم رکھ رہے ہوں گے۔
    سیما علی
    سیما علی
    جزاک اللہ خیرا
    جاسمن
    بالکل درست کہا آپ نے
    سیما علی
    سیما علی
    دنیا تے آیا کوئی تیری نہ مثال دا
    لَبھ کے لیاواں کِتھوں سوہنا ترے نال دا

    سوہنیا درود بھیجے رَب تیری ذات نوں
    مُکھ تیرا نُور رونڈے ساری کائنات نوں

    شیدا اے زمانہ تیرے حُسن وجمال دا
    مکّے رہن والیا مدینے آون والیا

    ٹھیڈے کھان والیاں نوں سینے لاون والیا
    تیرے بنا ڈوگیاں نوں کوئی نہ سنبھال دا

    حُوراں تائیں روپ ونڈیں حبشی بلالؓ دا
    ہوکا پیادیوے تیرے سچّیاں پیاراں دا
    محمد خرم یاسین
    محمد خرم یاسین
    بے شک! سبحان اللہ
    اگر نامِ محمد را نیا وردے شفیع آدم
    نہ آدم یافتے توبہ، نہ نوح از غرق نجینا


    اگر آدم علیہ السلام نامِ محمد ﷺ کو اپنا شفیع نہ بناتے،
    تو نہ آدم علیہ السلام توبہ کو پاتے اور نہ نوح علیہ السلام غرقابی سے نجات پاتے۔۔۔
    (علامہ عبدالرحمٰن جامی رحمۃ اللہ علیہ)
    سیما علی
    سیما علی
    خَاتَم النَبيّنَ شَفيع المُذنِبينَ اَنيسِ الغَريْبينَ رَحمًةٍ لِّلعٰالَمينَ
    بعد میں سارے نبیوں کے آئے ہیں وہ، بخشوائیں گے ہر اِک گناہگار کو،
    ہر مسافر کی کرتے ہیں غمخواریاں، رحمتیں بانٹتے ہیں وہ سنسار کو
    رَاحَة ِ العَاشِقينَ مُرَادِ المُشتاقينَ شَمس العَارِفينَ سِراجِ السَّالِكينَ
    عاشقوں کے دلوں کی وہ تسکین ہیں، اورمُرادِ ہر اِک صاحبِ شوق کی،
    حق شناسوں کےخورشید وخاور ہیں وہ، سالِکینِ رہِ عشق کی روشنی
    سیما علی
    سیما علی
    اَللّهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيّدِنا وَمَولانَا مُحَمَّدٍ صَاحِبِ التَّاج وَالْمِعرَاج وَالْبُراق وَالعَلَمْ دَافِع البَلاءِ وَالوَبَاءِ وَالقَحطِ وَالمَرَضِ وَاَلَم
    صاحبِ تاج وہ، شاہِ معراج و، شہسوارِ براق و امیرِ عَلَم،
    دافعِ ہر بلا، دافعِ ہر وبا دافعِ قحط وامراض و رنج و الم
    وصل اللہ علی نورٍ کزُو شُد نور ہا پیدا
    زمیں از حُبِّ اُو ساکن فلک در عشق اُو شیدا


    اور اللہ عزوجل کی رحمت ہو اس نور پر کہ جس سے تمام نور پیدا ہوئے،
    زمین جس کی محبت کی وجہ سے قرار پکڑے ہوئے ہے اور آسمان جس کے عشق میں وارفتہ ہے۔۔۔
    (علامہ عبدالرحمٰن جامی رحمۃ اللہ علیہ)
    الشفاء
    الشفاء
    بجا فرمایا۔ یہ ایسا شرف ہے جو اللہ عزوجل نے بغیر مانگے محض اپنے فضل سے ہمیں عطا فرما دیا ہے جس پر اس کریم کا جتنا شکر ادا کیا جائے، کم ہے۔ اس شرف کی صحیح قدروقیمت قیامت کے دن معلوم ہو گی۔۔۔
    سیما علی
    سیما علی
    نبی! صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اللہ پاک کا ہم گناہ گاروں پر بڑا فضل و احسان ہے
    اسکا جتنا شکر ادا کریں کم ہے
    نبی پاک
    صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سارے رسولوں اور نبیوں سے افضل ہیں اور اللہ کی رحمت سے آ پ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صدقے میں آپ کی
    امت میں پیدا کیا ۔۔۔
    نور وجدان
    نور وجدان
    ماشاءاللہ
    سیدالاستغفار۔
    اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا ،جو شخص یقین کے ساتھ یہ الفاظ رات کو پڑھے گا،پھر صبح ہونے سے پہلےمرگیا تو وہ جنتیوں میں اٹھایا جائے گا اور اگر دن کے وقت پڑھے گا،پھر شام ہونے سے پہلےمر گیا تووہ جنتیوں میں اٹھایاجائے گا۔
    اللهم أنت ربي، لا إله إلا أنت، خلقتني وأنا عبدك، وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت، أعوذ بك من شر ما صنعت، أبوء لك بنعمتك علي، وأبوء لك بذنبي، فاغفر لي، فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت۔
    (صحیح بخاری)

    لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ۔۔۔ سورۃ التوبہ، آیت 128۔

    بیشک تمہارے پاس تم میں سے وہ عظیم رسول تشریف لے آئے ہیں جن پر تمہارا مشقت میں پڑنا بہت بھاری گزرتا ہے، وہ تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے، مسلمانوں پر بہت مہربان، رحمت فرمانے والے ہیں۔(الحمدللہ)۔۔۔
    سیما علی
    سیما علی
    اتر کر حرا سے سوئے قوم آیاا ور اک نسخۂ کیمیا ساتھ لایا
    مسِ خام کو جس نے کندن بنایاکھرا اور کھوٹا الگ کر دکھایا
    عرب جس پہ قرنوں سے تھا جہل چھایاپلٹ دی بس اک آن میں اس کی کایا
    الطاف حسین حالی
    مَنْ صَمَتَ نَجَا۔ ۔۔
    جو خاموش ہو گیا، وہ نجات پا گیا۔۔۔
    (سنن ترمذی و مسند امام احمد)
    آقا علیہ الصلاۃ والسلام کا یہ فرمان جوامع الکلم سے ہے۔ ۔۔
    موتیوں جیسے ان تین الفاظ پر کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔ ایک عام آدمی بھی اس پہ تھوڑا غور و فکر کرے تو اس کی برکتوں سے محروم نہیں رہے گا۔۔۔
    وباللہ التوفیق۔۔۔
    سیما علی
    سیما علی
    حضرت
    عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو خاموش رہا اس نے نجات پائی“ ۱؎
    بیشک
    خاموشی آدمی کے لیے سکون اور آخرت کے لیے نجات کا ذریعہ ہے
    جنت کے بالا خانے۔۔۔
    اہل جنت ایک دوسرے کے بالا خانوں کو اس طرح دیکھیں گے جس طرح تم آسمان پر چمکتے ستاروں کو دیکھتے ہو۔ (یعنی درجات کے تفاوت کی وجہ سے اتنے دور نظر آئیں گے، اور ایک درجے کا دوسرے درجے سے فاصلہ زمین و آسمان کے درمیانی فاصلے جیسا ہو گا)
    (بخاری ، مسلم، مسند احمد، سنن دارمی،ابن حبان)
    فلیتنافس المتنافسون۔ تو کوشش کرنے والوں کو اس کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔۔۔
    وچھوڑے دے میں صدمے روز جھلّاں یا رسول اللہ
    کراں میں تیریاں دن رات گلّاں یا رسول اللہ
    ہوائے وگدی اے لے جا مدینے اتھرو میرے
    تے آکھیں ہور کی میں نذر گھلّاں یا رسول اللہ
    (محمد علی ظہوری)
    ہجرت کرنا سنت ہے لیکن دین وایمان کی حفاظت کے لیے، ناکہ اپنے اور اپنی نسلوں کے دین وایمان کو داؤ پر لگانے کے لیے۔ ۔۔
    جاسمن
    جاسمن
    اللہ پاک ہی ہمارے لیے بہترین فیصلے کر سکتا ہے۔ انسان تو بے شک خسارے میں ہے۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top