غزل
ہے جس کے ہات میں پتھر اُسے گماں بھی نہیں
کہ فکرِ آئینۂ جسم و جاں ، یہاں بھی نہیں
جو بات تیری نظر میں ہے اور مرے دل میں
اگر زباں پہ نہ آئے تو رائیگاں بھی نہیں
اب اُس نے وقت نکالا ہے حال سننے کو
بیان کرنے کو جب کوئی داستاں بھی نہیں
وہ دل سے سرسری گزرا، کرم کیا اُس نے
کہ رہنے...
غزل
ایک فقیر چلا جاتا ہے پکّی سڑک پر گاؤں کی
آگے راہ کا سناٹا ہے پیچھے گونج کھڑاؤں کی
آنکھوں آنکھوں ہریالی کے خواب دکھائی دینےلگے
ہم ایسے کئی جاگنے والے نیند ہوئے صحراؤں کی
اپنے عکس کو چھونے کی خواہش میں پرندہ ڈوب گیا
پھر کبھی لوٹ کر آئی نہیں دریا پر گھڑی دعاؤں کی
ڈار سے بچھڑا...
غزل
جو تو گیا تھا تو تیرا خیال رہ جاتا
ہمارا کوئی تو پُرسانِ حال رہ جاتا
بُرا تھا یا وہ بھلا، لمحۂ محبت تھا
وہیں پہ سلسلہ ماہ و سال رہ جاتا
بچھڑتے وقت ڈھلکتا نہ گر اُن آنکھو ں سے
اُس ایک اشک کا کیا کیا ملال رہ جاتا
تمام آئینہ خانے کی لاج رہ جاتی
کوئی بھی عکس اگر بے مثال رہ...
غزل
جمال اب تو یہی رہ گیا پتہ اُس کا
بھلی سی شکل تھی اچھا سا نام تھا ا ُس کا
پھر ایک سایہ در و با م پر اُتر آیا
دل ونگاہ میں پھر ذکر چھڑ گیا ا ُس کا
کسے خبر تھی کہ یہ دن بھی دیکھنا ہوگا
اب اعتبار بھی دل کو نہیں رہا ا ُس کا
جو میرے ذکر پہ اب قہقہے لگاتا ہے
بچھڑتے وقت کوئی حال...
غزل
عشق میں خود سے محبت نہیں کی جا سکتی
پر کسی کو یہ نصیحت نہیں کی جا سکتی
کنجیاں خانۂ ہمسایہ کی رکھتے کیوں ہو
اپنےجب گھر کی حفاظت نہیں کی جا سکتی
کچھ تو مشکل ہے بہت کارِ محبت اور کچھ
یار لوگوں سے مشقت نہیں کی جاسکتی
طائرِ یاد کو کم تھا شجرِ دل ورنہ
بے سبب ترکِ سکونت نہیں کی...
غزل
جب کبھی خواب کی اُمید بندھا کرتی ہے
نیند آنکھوں میں پریشان پھرا کرتی ہے
یاد رکھنا ہی محبت میں نہیں ہے سب کچھ
بھول جانا بھی بڑی بات ہوا کرتی ہے
دیکھ بے چارگیء کوئے محبت کوئی دم
سائے کے واسطے دیوار دعا کرتی ہے
صورتِ دل بڑے شہروں میں رہِ یک طرفہ
جانے والوں کو بہت یاد کیا کرتی...
کل سہ پہر بھائی م۔ م۔ مغل کی نانی محترمہ کا با رضائے الٰہی انتقال ہو گیا ہے۔ محترمہ گذشتہ سات سال سے فالج کے مرض میں مبتلا تھیں۔
انا للہِ وانا الیہِ راجعون ۔
دعا ہے اللہ رب العزت نانی محترمہ پر اپنا خاص کرم فرمائے اور اُنہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا...
کھڑکی
اسد محمد خان
دوسروں کو بہادری کا سبق دینے والوں پر بھی کبھی ایسا وقت آ جاتا ہے ۔ ایک کھڑکی کی کہانی جس کے پار بحران کے ایک لمحے کا حل تھا۔ افسانہ نگار، ڈرامہ نگار، شاعر اور کہانی کار اسد محمد خان کی کہانی ۔جسے صرف وہی لکھ سکتے تھے۔ آپ کے اعلٰی ذوق کی نذر:
میں نے پہلی بار اسے...
کتّوں کا نوحہ
پُرانی بات ہے
لیکن یہ انہونی سے لگتی ہے
بنی قدوس کے بیٹوں کا
یہ دستور تھا
وہ اپنی شمشیریں
نیاموں میں نہ رکھتے تھے
مسلح ہو کے سوتے تھے
اور اُن کے خوبرو گبرو
کسے تیروں کی صورت رات بھر
مشعل بکف
خیموں کے باہر جاگتے رہتے
بنی قدوس کے بیٹے
بلاؤں اور عذابوں کو
ہمیشہ...
علی بن متّقی رویا
پُرانی بات ہے
لیکن یہ انہونی سی لگتی ہے
علی بن متقی مسجد کے منبر پر کھڑا
کچھ آیتوں کا ورد کرتا تھا
جمعہ کا دن تھا
مسجد کا صحن
اللہ کے بندوں سے خالی تھا
وہ پہلا دن تھا
مسجد میں کوئی عابد نہیں آیا
علی بن متقی رویا
مقدس آیتوں کو مخملیں جُزدان میں رکھا
امامِ...
انجام قصّہ گو کا
پُرانی بات ہے
لیکن یہ انہونی سی لگتی ہے
وہ شب وعدے کی شب تھی
گاؤں کی چوپال
پوری بھر چکی تھی
تازہ حقّے ہر طرف رکھے ہوئے تھے
قصّہ گو نے
ایک شب پہلے کہا تھا
صاحبو!
تم اپنی نیندیں بستروں پر چھوڑ کر آنا
میں کل کی شب تمھیں
اپنے سلف کا
آخری قصّہ سناؤں گا
جگر کو...
قصہ گورکنوں کا
پُرانی بات ہے
لیکن یہ انہونی سے لگتی ہے
وہ ایسے گورکن تھے
چار، چھ قبریں
ہمیشہ مرنے والوں کے لئیے تیار رکھتے تھے
کوئی مرتا
تو وہ روتے
سیہ چادر لپیٹے مرنے والے کی
بہت سی خوبیوں کا تذکرہ کرتے
اعزّا، اقربا سے تعزیت کرتے
جنازہ اپنے کاندھوں پر اُٹھاتے
اور دفناتے ہوئے ہر رسم کی...
بنی عمران کے بیٹے
پُرانی بات ہے
لیکن یہ انہونی سی لگتی ہے
بنی عمران کے بیٹوں کی
شادابی کا عالم تھا
امارت اور ثروت
ان کو ورثے میں ملی تھی
اُن کے تہہ خانے جواہر سے بھرے ہوتے
کنیزیں، داشتائیں
جسم کی انمول سوغاتیں لئے
کھل کھیلتی رہتیں
مصاحب رات بھر دیوان خانوں میں
بنی عمران کی...
صفا اور صدق کے بیٹے
پرانی بات ہے
لیکن یہ انہونی سی لگتی ہے
سوادِ شرق کا اک شہر
تاریکی میں ڈوبا تھا
اچانک شور سا اُٹھا
زمیں جیسے تڑخ جائے
ندی میں باڑھ آجائے
کوئی کوہِ گراں جیسے
جگہ سے اپنی ہٹ جائے
بڑا کہرام تھا
خلقت
متاع و مال سے محروم، ننگے سر
گھروں سے چیخ کر نکلی
مگر آلِ صفا...
دل میں ٹھہرنے والے ۔ عزم بہزاد
عہدِ طفلی میں جب اسکول کی اسمبلی میں اقبال کی دعا "لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنّا میری" پڑھی جاتی تھی تو میں اکثر سوچا کرتا تھا کہ زندگی شمع کی صورت کیوں اور کیوں کر ہوسکتی ہے اور کامیاب زندگی کے استعارے کے لئے شمع کا ہی انتخاب کیوں کیا گیا۔ اس وقت تو یہ باتیں...
ہائر ایجوکیشن کمیشن ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) رضا ربانی کمیٹی نے سفارش کر دی ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی قطعاً ضرورت نہیں ہے کمیٹی کی یہ سفارش حکومت نے منظور کر لی ہے۔ اس سرکاری فیصلے کے منٹس بھی تیار کرکے مجاز اتھارٹی کو بھجوائے گئے جس کی اتھارٹی نے منظوری...
کراچی کے معروف و مقبول ہر دلعزیز شاعر عزم بہزاد گزشتہ رات خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
انا للہِ وانا الیہ راجعون
نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ جمعہ اجمیر نگری، نارتھ کراچی میں ادا کی جائے گی۔
دعا ہے اللہ رب العزت محترم عزم بہزاد پر اپنا خاص کرم فرمائے اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا...
غزل
نین کُھلتے نہ تھے، نیند آتی نہ تھی، رات آہستہ آہستہ ڈھلتی رہی
سارے اوراقِ غم منتشر ہوگئے، دیر تک دل میں آندھی سی چلتی رہی
گھاس تھی جگنوؤں کو چُھپائے ہوئے، پیڑ تھے تیرگی میں نہائے ہوئے
ایک کونے میں سر کو جھکائے ہوئے درد کی شمع افسردہ جلتی رہی
پہلا دن تھا محبت کی برسات کا، وقت...
ایک آدمی کیمسٹ کے پاس گیا۔
آدمی : مجھے زہر چاہیے۔
کیمسٹ: بہت معذرت جناب! لیکن میں نسخے کے بغیر آپ کو زہر نہیں دے سکتا۔
آدمی نے جیب سے نکاح نامہ نکال کر دکھایا تو کیمسٹ نے تاسف سے دیکھا اور پوچھا: جناب بڑی بوتل چاہیے یا چھوٹی۔
غزل
نہ ہوا نصیب قرارِ جاں، ہوسِ قرار بھی اب نہیں
ترا انتظار بہت کیا، ترا انتظار بھی اب نہیں
تجھے کیا خبر مہ و سال نے ہمیں کیسے زخم دیئے یہاں
تری یادگار تھی اک خلش، تری یادگار بھی اب نہیں
نہ گلے رہے نہ گماں رہے، نہ گزارشیں ہیں نہ گفتگو
وہ نشاطِ وعدہء وصل کیا، ہمیں اعتبار بھی اب نہیں...