ڈارک ویب، جہاں گمنامی ہی اصل خوبی ہے

محمداحمد

لائبریرین
انٹرنیٹ کی عام دنیا سے پرے ایک ایسی آن لائن دنیا بھی موجود ہے جسے ’ڈارک ویب‘ کہا جاتا ہے۔​
یہ ایک ایسا گمنام عالمی انٹرنیٹ نظام ہے جسے تلاش کرنا تقریباً ناممکن ہے اور اس کی یہی خصوصیت اسے سیاسی کارکنوں سے لے کر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد تک سب میں مقبول بناتی ہے۔​
ڈارک ویب دراصل دنیا بھر میں موجود ایسے کمپیوٹر صارفین کا نیٹ ورک ہے جن کا ماننا ہے کہ انٹرنیٹ کو کسی قانون کا پابند نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نظر رکھنی چاہیے۔​
امریکی طالبعلم ڈیوڈ(اصل نام نہیں) بھی ایک ایسے ہی فرد ہیں جو اس ’ڈراک ویب‘ کے صارف ہیں۔​
ان کا کہنا ہے کہ وہ اسے غیر قانونی منشیات کی خریداری کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب انہیں ’سڑک کنارے موجود کسی منشیات فروش کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، جہاں تشدد کا خطرہ موجود رہتا ہے‘۔​
اور انٹرنیٹ کی اس ’بلیک مارکیٹ‘ میں صرف منشیات ہی نہیں بلکہ جعلی پاسپورٹس، ہتھیار اور فحش مواد سب کچھ میسر ہے۔​
بشکریہ : بی بی سی​
 
Top