غزل ۔ پسِ مرگِ تمنا کون دیکھے ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین
غزل

پسِ مرگِ تمنا کون دیکھے
مرے نقشِ کفِ پا کون دیکھے

کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر
مگر دریا میں صحرا کون دیکھے

اب اس دشتِ طلب میں کون آئے
سرابوں کا تماشہ کون دیکھے

اگرچہ دامنِ دل ہے دریدہ
دُرونِ نخلِ تازہ کون دیکھے

بہت مربوط رہتا ہوں میں سب سے
مری بے ربط دُنیا کون دیکھے

شمارِ اشکِ شمعِ بزم ممکن
ہمارا دل پگھلتا کون دیکھے

میں کیا دیکھوں کہ تم آئے ہو ملنے
کھلی آنکھوں سے سپنا کون دیکھے

میں جیسا ہوں، میں ویسا تو نہیں ہوں
مگر جیسا ہوں ویسا کون دیکھے

محمد احمدؔ
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت اچھی غزل ہے احمد صاحب، خوبصورت اشعار ہیں۔

کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر
مگر دریا میں صحرا کون دیکھ

شمارِ اشکِ شمعِ بزم ممکن
ہمارا دل پگھلتا کون دیکھ

واہ واہ واہ، لاجواب!
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت اچھی غزل ہے احمد صاحب، خوبصورت اشعار ہیں۔

کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر
مگر دریا میں صحرا کون دیکھ

شمارِ اشکِ شمعِ بزم ممکن
ہمارا دل پگھلتا کون دیکھ

واہ واہ واہ، لاجواب!

بہت شکریہ وارث بھائی، غزل آپ کو پسند آئی یہ میری خوش بختی ہے۔ غزل پر آپ کی اور محترم اعجاز عبید صاحب کی رائے کا مجھے بالخصوص انتظار رہتا ہے۔

بہت ممنون ہوں آپ کی توجہ، داد اور محبت کے لئے۔
 
ایم اے راجا

محفلین
میں جیسا ہوں، میں ویسا تو نہیں ہوں
مگر جیسا ہوں ویسا کون دیکھے

واہ بہت خوب، محمد احمد بھائی خوبصورت غزل پر داد قبول ہو۔
 
عین عین

لائبریرین
کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر
مگر دریا میں صحرا کون دیکھے

میں جیسا ہوں، میں ویسا تو نہیں ہوں
مگر جیسا ہوں ویسا کون دیکھے

واہ بہت خوب، رواں اور سادہ بحر میں الفاظ نگینے سے جڑے ہیں۔ بہت ہی عمدہ
 
بہت شکریہ عین عین صاحب!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
احمد بھائی شاندار۔۔ زبردست۔۔۔ کیا کہنے۔۔۔ واہ واہ۔۔۔ عمدہ۔۔ بہت ساری داد قبول فرمائیے :)

اگرچہ دامنِ دل ہے دریدہ
دُرونِ نخلِ تازہ کون دیکھے

بہت مربوط رہتا ہوں میں سب سے
مری بے ربط دُنیا کون دیکھے
 
محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی شاندار۔۔ زبردست۔۔۔ کیا کہنے۔۔۔ واہ واہ۔۔۔ عمدہ۔۔ بہت ساری داد قبول فرمائیے :)

اگرچہ دامنِ دل ہے دریدہ
دُرونِ نخلِ تازہ کون دیکھے

بہت مربوط رہتا ہوں میں سب سے
مری بے ربط دُنیا کون دیکھے
واہ
لاجواب
میں تو آپ کا فین بن گیا ہوں۔

بہت شکریہ ذوالقرنین بھائی اور بلال آج آپ دونوں نے مل کر ہمارا اتنا خون بڑھا دیا ہے کہ لگتا ہے اگلے چار پانچ دن ڈائٹنگ کرنا پڑے گی۔ :)

بہت محبت ہے آپ دونوں کی، کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت ہمارے ٹوٹے پھوٹے اشعار پر لگایا اور ہماری محبت میں ہمیں سراہا بھی۔

خوش رہیے۔ شاد آباد رہیے۔ :)
 
منے کا تو آپ نے ایویں نام لگا دیا۔ اصل محنت تو میں نے کی ہے۔ :p
 
Top