• لاکھ آفتاب پاس سے ہو کر گذر گئے
    ہم بیٹھے انتظارِ سحر دیکھتے رہے
    فرخ منظور
    فرخ منظور
    حضور جگر کا شعر ہے۔ مگر آپ نے دلچسپ نکتہ اٹھایا۔ اس پر مزید اشعار ملے تو نذر کروں گا حضور کی۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    ضرور ، ضرور! پیشگی شکریہ ، فرخ بھائی!
    فرخ منظور
    فرخ منظور
    ظہیر احمدظہیر، قبلہ محسن بھوپالی کا ایک شعر
    سورج چڑھا تو پھر بھی وہی لوگ زد میں تھے
    شب بھر جو انتظارِ سحر دیکھتے رہے
    کیونکہ موضوع ہی ایسا ہے کہ لا محالہ متھرا کے آس پاس کے علاقے کا اور وہاں کے ہندوؤں کی کچھ رسموں تہوارون وغیرہ کے نام شامل ہین نظم میں ۔ جو، اگرچہ میں بھی متھرا کے قریب علی گڑھ میں عرصے تک رہا ہوں، میرے لئے بھی اجنبی ہیں۔ بلکہ بہت ممکن ہے کہ اس علاقے کے ہندوؤں کے لئے بھی اب اجنبی ہو گئے ہوں۔تہذیبی عناصر بھی وقت کے ساتھ بدل جاتے ہیں
    سمتِ کاشی سے چلا جانبِ متھرا بادل
    برق کے کاندھے پہ لاتی ہے صبا گنگا جل
    (محسن کاکوری)
    ا
    الف نظامی
    اس کے علاوہ بھی کئی مشکل مقامات ہیں سمجھنے کے لیے الف عین صاحب کی مدد درکار ہوگی۔
    ا
    الف نظامی
    کسی زمانے میں ایک مضمون شئیر کیا تھا جس کا مرکزی خیال یہ تھا کہ اردو میں پنجابی ، پشتو ، سندھی ، بلوچی کے الفاط شامل کیے جائیں جس پر الف عین صاحب نے ایک تبصرہ کیا تھا کہ اس طرح یہ اردو پاکستانی اردو ہو جائے گی، ہندوستانی اردو سے الگ۔ ہندوستان میں جب تک ساتھ میں فرہنگ نہ ہو، کون سمجھے گا
    اس وقت میں نے بہت جذباتی انداز میں جواب دیا تھا لیکن آج جب یہ قصیدہ پڑھ رہا ہوں تو ان کی بات سمجھ آتی ہے
    ا
    الف نظامی
    متعلقہ مضمون:
    اردو زبان و ادب کی ترقی اور ذخیرہ الفاظ میں پاکستانی زبانوں کا کردار عمل
    کھُلا باعث یہ اس بے درد کے آنسو نکلنے کا
    دھواں لگتا ہے آنکھوں میں کسی کے دل کے جلنے کا
    (انیسٰؔ)
    جبریل تو ادنیٰ سا ہےصیدِ زبوں میرا
    یزداں تہِ دام آئے اے ہمتِ مردانہ
    (اقبال، فیض)
    سید عاطف علی
    سید عاطف علی
    در دشت جنون من جبریل زبوں صیدی
    یزداں بہ کمند آور، اے ہمت مردانہ
    ترے شہرِ عدل سے آج کیا سبھی دردمند چلے گئے؟
    نہیں کاغذی کوئی پیرہن، نہیں ہاتھ کوئی اٹھا ہوا
    (امجد اسلام امجد)
    اب بجز سجدہ گذاری کیا کریں، جائیں کہاں
    آنکھ ہی کھولی ہے جب تیرے خدا ہونے کے بعد
    (احمد نوید)
    بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ۔۔کچھ تو سمجھے خدا کرے کوئی
    • محترم آپ سے ایک مدد درکار ہے. دراصل میں درج ذیل اشعار کو اقبال کے کسی شعری مجموعے میں نہیں ڈھونڈ پایا اور نامہ ہی انٹرنیٹ سے مدد مل رہی ہے کہ اگر یہ شعر اقبال کا نہیں تو کس کا ہے
    مہربانی فرما کر جواب عنایت کریں

    حقیقت سے ہے بے خبر
    نہ دیکھ علی کو مزاج میں !
    • یہ وہ شبستا راز ہے جو
    نہ آئے گا تیرے دماغ میں !
    • در زہرا پہ رکھا جو سر تو
    غیب سے آواز آئی او بےخبر !
    • تیرے وہ بھی سجدے ادا ہوئے
    جو قضا ہوئے تھے نماز میں !
    فرخ منظور
    فرخ منظور
    یہ اشعار کہے جانے کے مستحق ہی نہیں کیونکہ بحر میں نہیں یعنی وزن میں نہیں تو ایسے اشعار کیسے اقبال کے ہو سکتے ہیں۔ أپ خود ہی سوچیے۔
    جزا، سزا دے وہم نیں، کجھ وی کرن نہ دتّا۔۔ زندہ رہن دے سہم نیں، چج نال مرن نہ دتّا۔۔ مرحوم طارق‌عزیز
    فرخ منظور
    فرخ منظور
    جزا، سزا دے وہم نیں، کجھ وی کرن نہ دتّا
    زندہ رہن دے سہم نیں، چج نال مرن نہ دتّا
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top