اردو محفل فورم

اکمل زیدی
اکمل زیدی
فرخ منظور صاحب بہت عمدہ شعر ہے شعری طور پر مگر تھوڑے سے تحفظات ہیں معنوی طور پر۔۔۔اور میری ملاقات بھی رہی ہے احمد نوید صاحب سے مگر جب تک یہ شعر نظر سے نہیں گذرا تھا مگر کہہ میں اب بھی نہیں سکتا منہ در منہ۔۔۔ صرف آپ سے کہہ رہا ہوں۔۔اس شعر میں لاچاری سمجھ سے بالاتر ہے کیا شاعر اپنی موجودہ پوزیشن سے مطمئن نہیں ہے کہاں جانا چاہ رہا ہے یہ تو شکر کا مقام ہے ۔۔۔ کچھ آپ ہی سمجھا دیں۔۔۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
اکمل بھائی، اس شعر کا مطلب تو کچھ یوں سمجھ آتا ہے کہ میں (خوابِ غفلت سے ) اس وقت جاگا جب تم (اپنی طاقت، زور اور گھمنڈ کی وجہ سے) خدا ہو گئے تھے، سو اب تمہارے سامنے سر جھکائے رہنے کے سوا میرے پاس کیا چارہ ہے۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
اس مجازی رُخ سے تو سمجھ آگیا ۔۔۔اگر شاعر کا مطمع نظر یہی ہے تو خوب ہے ۔۔۔باقی فرخ منظور صاحب نے تو بالکل اگنور مار دیا حالانکہ ہم بھی ان کے قدر دانوں میں شامل ہیں ایک اچھے ذوق اور شراکت کی وجہ سے :confused:
Top