آج پتہ چلا کنپٹیاں جلنا کیا ہوتا ہے - - کل ایگزامینیشن فارم لایا تھا سوچا تھا تین تصویریں رکھی ہوئی ہیں کھنچوانی نہیں پڑیں گی وہی لگا دونگا ٹائم بھی بچے گا اب جو بیگ سے تصویریں نکالیں تو دھک سے رہ گیا مجھے بندے پہنائے ہوئے تھے ایک تصویر میں ایک میں سر پر تاج بنا ہوا تھا ایک پر مارکر سے بڑی بڑی موچھیں۔۔۔۔ ۔صاحبزادے کی کارستانی تھی اوپر سے بیگم کا ہنسنا یعنی جلتی پر سیدھا سیدھا پیٹرول ۔ ۔