اکمل زیدی

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • 18 ذالحج : تمام عالم اسلام کو عید غدیر بہت بہت مبارک ہو۔:love:
    سیما علی
    سیما علی
    الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی جَعَلَنا مِنَ الْمُتَمَسِّکینَ بِوِلایَۃِ ٲَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ وَالْاََ ئِمَّۃ عَلَیْھِمُ اَلسَّلَامُ
    💞

    عید غدیر بہت بہت مبارک ہو❤️❤️❤️❤️❤️
    عمار نقوی
    عمار نقوی
    آپ کو اور سیما آپی کو بھی مبارک !
    کیوں نا اس سالگرہ کے موقع پر ایک شاعری کا تھریڈ بنایا جائے اور کسی بھی پیش کردہ تخلیق کو تیکنیکی عینک سے نہ دیکھا جائے اس میں صرف یہ دیکھا جائے کے کیا کہنے کی کوشش کی گئی ہے مطلب نظر صرف مرکزی خیال پر ہو اس لڑی میں بحر - وزن -قافیہ - ردیف وغیرہ وغیرہ سے صرفِ نظر کیا جائے ؟ اور اس میں ہر بندے کو دعوت ہو۔سچی مچی شاعروں کے علاوہ۔شاید کچھ کام کا ہاتھ لگ جائے کہنہ مشقوں کو ۔۔
    علی وقار
    علی وقار
    گھنٹی کہاں ہے؟ سوچا میں ہی باندھ آؤں؟
    گُلِ یاسمیں
    گُلِ یاسمیں
    کسی بلی کے گلے میں ہوگی۔۔۔ اتار لائیے وقار بھائی۔
    محمد عبدالرؤوف
    محمد عبدالرؤوف
    نثری نظمیں کہیے۔۔۔ اُس میں بحر و اوزان کا کوئی جھگڑا ہی نہیں ہے۔
    بس اپنا مضمون بیان کیجیے۔
    اس سالگرہ پر ایک شاہکار ِاردو محفل کے نام سے کوئی لڑی بننے چاہیے اس میں موجودہ اور سابقہ محفلین کی شاہکار تحریر کو ایک جگہ کیا جائے نثر اور غزل کی الگ الگ لڑی ۔۔۔کیا ایسا ممکن ہے ۔۔؟
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    بھیا علی وقار صاحب ہم تو صرف مرض ہیں خود دوا کی تلاش میں رہتے ہیں ۔۔۔یہاں آکر کچھ افاقہ ہو جاتا ہے۔۔۔خود بنانے کے لیے وہ نظرِ بینا بھی ہو جو ہمارے پاس نہیں ہے۔۔
    علی وقار
    علی وقار
    اکمل زیدی صاحب، میری پُر مزاح کی درجہ بندی کو غیر متفق شمار کر لیں۔ مکسڈ فیلنگ!
    اکمل زیدی
    اکمل زیدی
    آپ بینا کا پڑھ کر ہنسے ہونگے اور مرض پر غیر متفق ہونگے ۔۔۔ ہیں نا ۔۔۔ :D
    کتنا اچھا میسج آیا واٹس اپ پر آپ سے شیئر کر رہا ہوں شاید آپ کے پاس بھی آیا ہو بقرعید سے متعلق کہ ۔۔۔۔لوگ باپ اور بیٹے کی گفتگو بھول گئے صرف دنبہ یاد رہ گیا ۔۔۔۔
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    محمد احسن سمیع راحلؔ
    معذرت،مگر یہ بظاہر خوشنما لفاظی دراصل عمل قربانی کی ملفوف تحقیر ہی ہے ... واٹر کولر اور جہیز مافیا نے صرف پینترا بدلا ہے ... مقصود اب بھی وہی قربانی کے عمل کی تحقیر و تنقیص ہی ہے ... جو قربانی کرتے ہیں، وہ اسی لیے کرتے ہیں کہ انہیں باپ بیٹے کی گفتگو بھی یاد ہے اور ان کے رب کا حکم بھی ... واٹر کولر مافیا کی مانند ان کی انسانیت صرف ذی الحج کے پہلے عشرے میں نہیں جاگتی.
    محمداحمد
    محمداحمد
    احسن بھائی خوب پہچانا آپ نے۔

    بات اتنے طریقے سے کی گئی ہے کہ میں بھی آپ کی طرف سے نا اتفاقی کی علامت دیکھ کر۔ چونک گیا تھا
    جبر سے ایک ہوا ذائقۂ ہجر و وصال
    اب کہاں سے وہ مزا صبر کے پھل میں آئے
    یہ بھی آرائش ہستی کا تقاضا تھا کہ ہم
    حلقۂ فکر سے میدان عمل میں آئے
    (ناصر کاظمی)
    کہانی میں نئے کردار شامل ہو گئے ہیں
    نہیں معلوم اب کس ڈھب تماشا ختم ہوگا
    کہانی آپ الجھی ہے کہ الجھائی گئی ہے
    یہ عقدہ تب کھلے گا جب تماشا ختم ہوگا
    افتخار عارف
    علی وقار
    علی وقار
    بے فکر رہیے، تب بھی نہیں کھلے گا زیدی صاحب۔ جب تماشا ختم ہو گا تو تماشائی خود تماشا بن چکے ہوں گے۔
    کوک کوئل کی رس گھول گئی
    آرہا ہے آم شاید یہ بول گئی
    اگر کچھ کیفیات کی ضمن میں حدود و قیود طے ہو چکی ہوں یا کچھ ٹرم اینڈ کنڈیشن طے پا چکی ہو ں تو مطلع کیا جائے تاکہ ہم بھی نقطوں سے نکتوں کی طرف آ سکیں ۔
    سولہ رمضان کی دعا :
    اے معبود! آج کے دن مجھے نیکوں کے ساتھ ہم آہنگی کی توفیق دے؛ اس میں مجھ کو بروں کی صحبت و ہم نشینی سے بچائے رکھ اور اس میں اپنی رحمت سے مجھے دارالقرار میں جگہ عطا فرما بواسطہ اپنی معبودیت کے اے جہانوں کے معبود!
    15 رمضان کی دعا:
    معبود! آج کے دن مجھے خشوع کرنے والوں جیسی عبادت نصیب کر اور اس میں دلدادہ لوگوں جیسی بازگشت کے لیے میرا سینہ کھول دے اپنی پناہ کے ساتھ اے خائفین کی پناہ!
    15 رمضان : :rose: جشنِ ولادت با سعادت نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم جگر گوشہ بتول سلام اللہ علیہا حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام پر تمام عالمِ اسلام کو ہدیہ تبریک پیش ہے۔ :rose:
    چودہ رمضان کی دعا:
    اے معبود! آج کے دن لغزشوں پر میری گرفت نہ فرما اس میں میری خطاؤں اور فضول باتوں سے درگزر کر اور آج قرار نہ دے مجھ کو مشکلوں اور مصیبتوں کا نشانہ بواسطہ اپنی عزت کے اے مسلمانوں کی عزت!
    ماہ رمضان کے تیرہویں دن کی دعا :
    اے معبود آج کے دن مجھ کو میل کچیل سے پاک صاف رکھ اس میں مجھ کو مقدر شدہ مشکلات (یعنی خیر و شر اورقضا و قدر کے حوادث) پر صبر عطا فرما! اور آج اپنی مدد کے ساتھ مجھ کو پرہیزگاری اور نیکوکاروں کے ساتھ رہنے کی توفیق دے اے بے چاروں کی خنکی چشم!
    ماہ رمضان کے بارہویں دن کی دعا :
    اے معبود! آج کے دن مجھے پردے اور پاکدامنی سے زینت دے اس میں مجھے سیر چشمی اور خودداری کے لباس سے ڈھانپ دے اس میں مجھ کو عدل اور انصاف پر آمادہ فرما اور اس میں مجھے اپنی پناہ کے ساتھ ان چیزوں سے امن دے جن سے ڈرتا ہوں اے ڈرنے والوں کی پناہ گاہ۔
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top