اکمل زیدی

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • 25 رجب : روزِ پُر سوز شہادت حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ االسلام پر تعزیت پیش ہے ۔
    سیما علی
    سیما علی
    بغداد كےاک پُل پہ کھڑا سوچ رہا ہوں
    ‏معصوم قبیلے کی خطا سوچ رہا ہوں
    ‏ خنجر کبھی تلوار کبھی زہر کی صورت
    ‏سادات کو کیا اجر ملا سوچ رہا ہوں
    ‏سوچو تو وہ تھی لاشہءِ كاظم ع کے لیے بھی
    ‏گونجی جو تھی ھل من کی صدا سوچ رہا ہوں
    25 رجب شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام تمام مومنین اور بالخصوص امام زمانہ عج کی بارگاہ میں تعزیت ۔۔۔
    سیما علی
    سیما علی
    اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ ايُّهَا ٱلْمَقْتُولُ ٱلشَّهِيدُ۔
    ‏اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا بْنَ رَسُولِ ٱللَّهِ۔
    ‏اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا مَوْلاَيَ مُوسَىٰ بْنَ جَعْفَرٍوَرَحْمَةُ ٱللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
    آخر کو وحشتوں کا سلیقہ سا ہو گیا
    چلتے رہے تو راستہ اپنا سا ہو گیا
    تھے آئینوں میں ھم تو کوئی دیکھتا نہ تھا
    آئینہ کیا ہوئے کہ تماشا سا ہو گیا
    نصیر ترابی
    13 رجب::rose::rose::rose::rose::rose: تمام عالم ااسلام کوجشنِ ولادت مولائے کائنات، شیر خدا، امیرالمومنین، امام المتقین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام بہت بہت مبارک ہو:rose::rose::rose::rose::rose:
    سیما علی
    سیما علی
    ولادتِ امیر المومینین علی علیہ السلام آپکو بہت بہت مبارک اکمل بھیا۔۔
    مُسلمِ اوّل شہِ مرداں علی
    عشق را سرمایۂ ایماں علی
    پہلے مسلمان علی علیہ السلام ہیں، مردوں کے سردار علی ہیں۔ عشق کیلیے ایمان کا سرمایہ علی ہیں۔
    (علامہ اقبال، اسرارِ خودی )
    ---
    10 رجب : ولادت امام محمد تقی علیہ السلام مبارک ہو۔
    سیما علی
    سیما علی
    امام محمد تقی علیہ السلام
    ‏انسان کی قتل گاہ اس کے جبڑوں کے درمیان (یعنی اس کی زبان) ہے
    ‏بحار الأنوار
    دلبرِ امام رضاؑ علیہ السلام امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت مبارک باد___ᜊ
    5 رجب : :rose: ولادت امام امام علی نقی علیہ السلام تمام عالم اسلام کو بہت بہت مبارک ہو:rose:
    سیما علی
    سیما علی
    امام علی النقی علیہ السلام مبارک ۔
    ‏"لوگوں كی حیثیت دنیا میں مال سے اور آخرت میں اعمال سے ہے"
    3 رجب : روزِ شہادت امام علی نقی علیہ السلام پر تعزیت و تسلیت پیش ہے ۔
    سیما علی
    سیما علی
    ‏3 رجب المرجب شبِ شہادت امام علی نقی علیہ السلام آپ تمام مومنین و مومنات بالخصوص امام زمانہ عجل کے حضور دکھی دل سے تعزیت عرض ہے ۔۔۔
    یکم رجب : :rose:ولادت امام محمد باقر علیہ السلام تمام عالم اسلام کو بہت بہت مبارک ہو ۔ :rose:
    سیما علی
    سیما علی
    یکم رجب المرجب ¤
    ‏محبوب ترین چیز اللہ کے نزدیک وہ کام ھے جس کا سلسلہ جاری ھو اگرچہ وہ چھوٹا ھی کیوں نہ ھو۔
    ‏ بحوالہ: اصول کافی ( حضرت امام باقر علیہ السلام)
    ‏ولادت حضرتِ امام باقر علیہ السّلام کے موقع پر ہم امام زمانہ عجہ ، رہبر معظم اور تمام عالم اسلام کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔
    20 جمادی الثانی : :rose:روز پُر نور ولادت شہزادی کونین سیدة نساءالعالمین طاہرہ راضیہ مرضیہ جناب سیدہ فاطمہ زہراہ سلام اللہ علیہاہ بنت رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم تمام عالم اسلام کو مبارک ہو :rose:
    اپنی عمر کو ایسے کاموں میں ضائع کرنے سے بچاؤ جو باقی رہنے والا نہیں کیونکہ گیا وقت ہاتھ نہیں آتا ---مولائے کائنات علی ابن ابی طالب علیہ السلام -
    3 جمادی الثانی : روزِ شہادت فاطمہ زہراہ سلام اللہ علیہا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر تعزیت پیش ہے۔
    15 جمادی الاول : روز پر نور ولادت با سعادت سید الساجدین امام زین العابدین علی ابن الحسین علیہ السلام تمام عالم اسلام کو مبارک ہو۔:rose:
    سیما علی
    سیما علی
    ولادت باسعادت بہت بہت مبارک ہو 🥰
    امامِ زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں:
    ‏عطائے پروردگار پر جس نے قناعت کر لی اسکا شمار غنی ترین لوگوں میں ہے۔
    ‏تحف العقول ص۴۸۸
    13 جُمادى الأولٰى روزِ پُر سوز شہادتِ خاتونِ جنت سیدۃ النساءالعالمین سیدہ فاطمہ الزھرا الصلوۃ و السلام علیہا -
    25 ربیع الاول : روزِ پُر سوز وفات محسنِ انسانیت محسنِ اسلام حضرت ابو طالب علیہ السلام پر عالم اسلام کو تعزیت پیش ہے ۔
    17 ربیع الاول : روزِ پُر نور ولادت باسعادت امام الانبیاء حبیب کبریاء، فخرِ موجودات، باعث تخلیق کائنات ، سید المرسلین رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صادقِ آلِ محمد امام جعفر صادق علیہ السلام تمام عالمِ انسانیت کو بہت بہت مبارک ہو۔
    17 صفر : روزِ شہادت امام علی رضا علیہ السلام پر عالم اسلام کو ہدیہ تعزیت پیش ہے -
    سیما علی
    سیما علی
    امام علی رضا علیہ السّلام فرماتے ہیں؀
    ‏قرآن کے علاؤہ اور کہیں ہدایت تلاش مت کرو اگر ایسا کروگے تو گمراہ ہو جاؤ گے!!!!!
    رضائے حق کی ہر اک راہ میں ہے نقش حُسینؑ
    میں کربلا سے نہ جاؤں تو راستہ کیا ہے؟

    (سید وحید الحسن ہاشمی)
    Syed Bukharri 12345
    Syed Bukharri 12345
    لبیک یا حسین ابنِ علیؑ 🙌
    جاسمن
    جاسمن
    سبحان اللہ۔ دل کٹنے لگتا ہے ایسا کلام پڑھتے اور انھیں یاد کرتے۔
    پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے لاڈلے۔
    آہ!
    25 محرم : روزِ پرسوز شہادت امام زین العابدین علیہ السلام پر تعزیت پیش ہے۔
    سیما علی
    سیما علی
    ہمارا سلام ہو اس اِمام مظلوم (علیہ السلام ) پر کے جس کی امامت کی پہلی شام ہی (شامِ غریباں)تھی
    ‏امام علی زین العابدین علیہ السلام فرماتے ہیں؀
    میں اس شخص پر حیران ہوں جو کھانے سے پرہیز کرتا ہے تاکہ اس سے کوئی نقصان نہ ہو لیکن وہ گناہ سے نہیں بچتا تاکہ اس کی رسوائی میں گرفتار نہ ہو!!!!
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top