--- نور اور نار کا مادہ ایک ہی ہوتا ہے۔ فرق اتنا سا ہے کہ اپنے اندر کے وحشی انسان کی تہذیب کرنی پڑتی ہے، اسے ’’عملوا الصٰلحات‘‘ سے شناسائی کرانی ہوتی ہے نہیں تو وہ ’’اسفل السافلین‘‘ کی کھائی میں جا گرے۔
اپنے اندر خود اک جنگل ہے ہر آدم زاد
کیسے کیسے وحشی جذبے پھرتے ہیں آزاد
راہ کی ایک اک ٹھوکر کھولے منزل کے اسرار
رستے کا ہر پتھر گویا ہوتا ہے استاد
-: محمد یعقوب آسی :-
1۔مؤمن کا کمال تین خصلتوں میں ہے:
2-دین کے مسائل و احکام سے اگاہی،
3-سختیوں اور مشکلات میں صبر و بردباری،
اور زندگی کے معاملات میں منصوبہ بندی اور حساب و کتاب کی پابندی۔۔۔۔