• دِل بہلے ماحول کی رونق سے ، ایسا لازم تو نہیں
    بھیڑ میں رہنے والا بالکل تنہا بھی ہو سکتا ہے
    عرفان علوی
    آنچہ پر جستیم کم دیدیم وبسیار ست ونیست
    نیست جز آدم دریں عالم کہ بسیار ست ونیست
    اورنگزیب عالمگیر
    یاسر شاہ
    یاسر شاہ
    عبید بھائی میں نے تو کاپی پیسٹ کیا ہے شعر کو ہو بہو۔
    فارسی دان جانیں آج کل: است: کا کونسا املا رائج ہے۔
    عبید انصاری
    عبید انصاری
    جی بہتر ہے یاسر بھائی، عالمگیر کے حالات پر ایک پرانے نسخے سے یہ شعر قلمبند کیا تھا، وہاں یونہی تھا
    یاسر شاہ
    یاسر شاہ
    عبید بھائی کتابت کی غلطی ہو گی ۔باوجود اس کے کہ میں فارسی دان نہیں ہوں مگر اتنا تو معلوم ہے کہ آپ کے پیش کردہ شعر میں: بسیار ست و نیست : دونوں مصرعوں میں مکرر آکر ردیف کی تعریف پہ پورا اتر رہا ہے اور پیچھے قافیہ کچھ نہیں بچتا۔جبکہ شعر کی وہ صورت جو میں نے پیش کی ہے اس میں: درکار: اور: بسیار :قافیے ہیں اور: است و نیست: ردیف۔
    طالب "خیر" نہ ہوں گے کبھی انسان سے ہم
    نام اس کا ہے "بشر" اس میں ہے شر دو بٹا تین
    یاسر شاہ
    یاسر شاہ
    خیر اس نے جو کری بھی تو کری ہے برباد
    خیر میں بھی تو چھپا بیٹھا ہے خر دو بٹا تین
    علی وقار
    علی وقار
    شکریہ ظہیر بھائی۔ معلوم ہوتا ہے کہ لسانیات کے حوالے سے آپ سے سوال و جواب کے لیے الگ لڑی بنانا از حد ضروری ہے۔ :)
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    ضرور علی بھائی ۔ اگر جواب میرے علم میں ہوا تو میں ضرور دوں گا ۔ میں اردو زبان کا ادنیٰ سا طالب علم ہوں ۔ لسانی تاریخ سے دلچسپی ہے ۔ اچھی بات یہ ہے کہ اب مآخذات اور حوالہ جاتی کتب عام دستیاب ہیں ۔ تحقیق میں بہت آسانی ہوگئی ہے۔
    محمداحمد
    محمداحمد
    اچھی بات ہے۔ نئی لڑی کھول کر اس گفتگو کو بھی وہاں منتقل کر دیا جائے تو اچھا رہے گا۔
    کیا انڈرائیڈ میں کوئی آڈیو یا ویڈیو پلئیر یہ سہولت دیتا ہے کہ اس میں کسی آڈیو یا ویڈیو کو Pin کردیا جائے تاکہ دوسری ایپ کے اوپر نظر آسکے۔
    مجھے کچھ لیکچرز کو ٹرانسکرائب کرنے کے لیے آڈیو/ویڈیو اور گوگل ڈاکس کو ایک ساتھ استعمال کرنا ہے۔
    موبائل کا ایسا کی بورڈ درکار ہے جس میں رضی اللہ عنہ، علیہ السلام ،رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ کے سمبل بھی موجود ہوں
    شاعر کا نام بتا دیجیے!
    فرشتہ مجھ کو کہنے سے میری تحقیر ہوتی ہے
    میں مسجودِ ملائک ہوں، مجھے انساں ہی رہنے دو

    کہیں اقبال سے منسوب دیکھا ہے۔ لیکن ان کے کلیات میں نہیں ملا
    علی وقار
    علی وقار
    کہیں پڑھنے کو ملا تھا کہ ظہور احمد فاتح کا ہے مگر یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔
    باگ ڈور یا باگ دوڑ؟
    راحیل فاروق کی اردو گاہ پر فرہنگ آصفیہ کے حوالے سے باگ دوڑ کا لفظ دیا گیا ہے۔ کیا کوئی ساتھی عکسی نسخہ سے اس کی تصدیق کرسکتے ہیں؟
    کیا واقعی ہر شخص کے پاس ہر بات کا جواب ہوتا ہے؟
    غم نہ کر مسلمِ حیرت زدہ و مہر بہ لب۔۔آشنا رنگِ فنا سے نہیں تیرا مذہب=یہ حوادث ہیں ترے تیری ترقی کے سبب۔۔تیرے حامی ہیں نبی، تیرا نگہبان ہے رب
    سمجھتا ہے تو راز ہے زندگی ۔۔۔۔ فقط ذوقِ پرواز ہے زندگی
    عبید انصاری
    عبید انصاری
    کورونا کے سائیڈ ایفیکٹس سے نبرد آزما ہوں۔ بجٹ کی تنگی کے سبب سابقہ ادارے نے مجھ سمیت کچھ اساتذہ کو برخاست کردیا۔
    لاک ڈاؤن کی وجہ سے مواقع میسر آنے کے امکانات کم تھے سو کمپیوٹر کے کام کو بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ بےتحاشا کام لے لیا۔ لاک ڈاؤن کے بعد ایک ادارے میں تدریس کا موقع نظر آیا تو غنیمت سمجھتے ہوئے ادارے کی من مانی شرائط پر جوائن کرلیا۔
    اب ادارہ+کمپیوٹر کا روزگار+مسجد کی ذمہ داریاں ہیں اور ہم ہیں۔:):)
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    صورت احوال سن کر آپ کا درد محسوس ہوا ، عبید بھائی ۔ اللہ کریم قدم بہ قدم آسانیاں عطا فرمائے۔ آپ کے وقت ، توانائی اور رزق میں برکت عطا فرمائے ۔ آمین ۔ اللہ کی سنت ہے کہ وہ ہر مشکل کے بعد آسانی دکھاتا ہے ۔ اللہ کریم آپ کو جلد از جلد آسانی عطا فرمائے ! آمین ۔
    ظہیراحمدظہیر
    ظہیراحمدظہیر
    عبید بھائی ، آج سے آپ کو امام العصر کا خطاب دیا جاتا ہے ۔ پورا خطاب تو امام العصر و المغرب والعشاء والفجر والظہر ہے لیکن اختصار کی خاطر امام العصر کہا جائے گا - :) :):):):):)
    یہ اک مردِ تن آساں تھا، تن آسانوں کے کام آیا
    لاریب مرزا
    لاریب مرزا
    یہ مصرع ہے، محاورہ ہے یا کوئی تجربہ بیان کر رہے ہیں؟ :)
    عبید انصاری
    عبید انصاری
    مصرع بھی ہے اور تجربہ بھی۔ :)
    دیا اقبال نے ہندی مسلمانوں کو سوز اپنا
    یہ اک مرد تن آساں تھا ، تن آسانوں کے کام آیا
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top