اردو محفل فورم

محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
بہت شاندار تجویز
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
اچھی تجویز ہے ، اکمل! دو تین سالوں سے اسی طرح کی بات میرے بھی ذہن میں آتی رہی ہے کہ میر ، غالب، اقبال اور دیگر ادبی مشاہیر کے نام سے محفل پر ہفتہ منایا جائے یعنی ہفتۂ غالب ، ہفتۂ اقبال وغیرہ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ یہ کرے گا کون؟! تجویز دے کر تو خود کوپھنسانے والی بات ہے۔ :)
اکمل زیدی
اکمل زیدی
ظہیر بھائی بہت شکریہ تجویز سراہنے کے لیے اور دوسری بات یہ کہ تجویز پیش کرتے ہوئے میں بالکل فکر سے عاری تھا کہ کرے گا کون کیونکہ اتنی صلاحیت تو مجھ میں نہیں کہ تجویز سے آگے کچھ بڑحوں مگر اتنی صلاحیت ہے کہ صلاحیت یافتہ لوگوں کو پہچان لیتا ہوں اور کم از کم اپنی اردو محفل میں قحط الرجال والی کیفیت تو بالکل نہیں ہے ۔
نبیل
نبیل
اگر ایسی تجاویز کو متعلقہ زمرہ کے ناظم کے سامنے لایا جائے تو زیادہ بہتر رہے گا۔ اس طرح ان تجاویز پر غور کرنے اور عمل درآمد کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ دوسری جانب محفلین خود سے بھیinitiative لے سکتے ہیں۔
نور وجدان
نور وجدان
آپ شروع کریں غالب سے.....مجھے ٹیگ کریں رونق لگاتے ہیں
نور وجدان
نور وجدان
اقبال پر کرلیں ..ایک ساتھ لڑیاں شروع کرلیں ہفتہ مختص نہ کریں ...لڑیاں شروع کریں ...ہر کوئی اپنے شوق سے ان پر بات کرے جدھر جس لڑی میں بات کرنی ہو
Top