غزل ۔ پسِ مرگِ تمنا کون دیکھے ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد بھائی! بہت خوب، لطف آگیا، اللہ سلامت رکھے۔

کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر
مگر دریا میں صحرا کون دیکھے

بہت زبردست محمد احمد

واہ واہ کیا بات ہے

بہت شکریہ امجد بھائی اور مہ جبین بہن۔۔۔!

ذرہ نوازی کے لئے ممنون ہوں۔
 
شمارِ اشکِ شمعِ بزم ممکن
ہمارا دل پگھلتا کون دیکھے
واہ کیا خوب غزل ہے ۔
بہت خوب احمد میاں آپ تو اچھے خاصے شاعر انسان ہیں بھئی :)
 

محمداحمد

لائبریرین
شمارِ اشکِ شمعِ بزم ممکن
ہمارا دل پگھلتا کون دیکھے
واہ کیا خوب غزل ہے ۔
بہت خوب احمد میاں آپ تو اچھے خاصے شاعر انسان ہیں بھئی :)

:D

یہ بھی خوب کہا آپ نے "اچھے خاصے" "شاعر" اور "انسان" :)

بہت شکریہ ۔۔۔! لگتا ہے آج ہمارے ٹوٹے پھوٹے اشعار کی بھی قسمت جاگ ہی گئی جو آپ کی نظر ان پر پڑ گئی۔ :)
 
:D

یہ بھی خوب کہا آپ نے "اچھے خاصے" "شاعر" اور "انسان" :)

بہت شکریہ ۔۔۔ ! لگتا ہے آج ہمارے ٹوٹے پھوٹے اشعار کی بھی قسمت جاگ ہی گئی جو آپ کی نظر ان پر پڑ گئی۔ :)
نہیں ایسی بات نہیں ۔آپ ماشاءاللہ سے بہت اچھا کہتے ہیں ۔:)
اور ہم یہی سوچ رہے تھے کہ آپکے ٹوٹے پھوٹے اشعار پر ہماری نگاہ پہلے کیوں نہ پڑی ۔:)
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
نہیں ایسی بات نہیں ۔آپ ماشاءاللہ سے بہت اچھا کہتے ہیں ۔:)
اور ہم یہی سوچ رہے تھے کہ آپکے ٹوٹے پھوٹے اشعار پر ہماری نگاہ پہلے کیوں نہ پڑی ۔:)
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔

بہت شکریہ مدیحہ صاحبہ،

ذرہ نوازی پر ممنون و متشکر ہوں۔ :)
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
خوب بہت خوب۔ بہت اچھی لگی آپ کی یہ غزل۔

مقطع کی کمی سی محسوس ہو رہی ہے۔ جب کبھی ہو سکے، مقطع ضرور لکھیے گا۔
 
غزل
کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر
مگر دریا میں صحرا کون دیکھے
اب اس دشتِ طلب میں کون آئے
سرابوں کا تماشہ کون دیکھے
بہت مربوط رہتا ہوں میں سب سے
مری بے ربط دُنیا کون دیکھے
میں کیا دیکھوں کہ تم آئے ہو ملنے
کھلی آنکھوں سے سپنا کون دیکھے
سبحان اللہ، محمد احمد بھیا! لطف آگیا۔
 

عاطف ملک

محفلین
شمارِ اشکِ شمعِ بزم ممکن
ہمارا دل پگھلتا کون دیکھے
واہ واہ۔۔۔۔زبردست :)
بہت مربوط رہتا ہوں میں سب سے
مری بے ربط دُنیا کون دیکھے
لاجواب۔۔۔۔۔کمال است۔۔۔کمال است :in-love:
تمام ہی اشعار انتہائی خوبصورت ہیں۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ :)
ہلکی پھلکی سی چھیڑ چھاڑ بھی کر ڈالی آپ کی غزل کے ساتھ:
پیروڈی: تری پھوپھو کا لڑکا کون دیکھے
معذرت کے ساتھ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
واہ واہ واہ! کیا خوبصورت غزل ہے !!

کوئی دیکھے مری آنکھوں میں آکر
مگر دریا میں صحرا کون دیکھے

میں جیسا ہوں، میں ویسا تو نہیں ہوں
مگر جیسا ہوں ویسا کون دیکھے

کیا بات ہے !! احمد بھائی ، کمال کے اشعار ہیں ۔ سادہ و پرکار !!
زندہ باد ! سلامت رہین!! آباد رہیں !
 
Top