آپ کون سا ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں؟

آپ کون سا ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں؟


  • Total voters
    28
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

محمداحمد

لائبریرین
آپ کون سا ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں؟

اور کیوں؟

اس حوالے سے کوئی اور بات اگر آپ شئر کرنا چاہیں ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
مجھے فائر فاکس پسند ہے کہ میں ایک عرصے سے اسے استعمال کر رہا ہوں، لیکن آج کل فائر فاکس اکثر بہت سست رفتار ہو جاتا ہے سو اب میں گوگل کروم بھی استعمال کر رہا ہوں بلکہ زیادہ تر گوگل کروم ہی استعمال کر رہا ہوں۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں آخری آپشن کے طور پر ہی استعمال کرتا ہوں یعنی جب کوئی براؤزر نہ ہو تب۔ :confused3:
 

شمشاد

لائبریرین
گوگل کروم ہی استعمال کرتا ہوں، کیوں کرتا ہوں، اس لیے کہ تمام دوست یہی استعمال کرتے ہیں اور انہوں نے یہی کہا ہے کہ یہ اچھا ہے۔
 

زیک

مسافر
آئی فون اور آئی پیڈ پر سفاری، کمپیوٹر پر عام طور پر کروم اور جب لینکس پر محفل پر آنا چاہوں تو فائرفاکس۔
 
میں 65 فیصد فائرفاکس اور 20 سے 30 فیصدگوگل کروم جبکہ باقی اوپرا۔
گوگل کروم میں اپنے 3 ای میل انباکس چیک کرتا ہوں اور ان میں پسند کی خبر پڑھتا ہوں
اور فائرفاکس میں چند دوسرے ایمیل ان باکس اس کے علاوہ سارا دن اسی پر براؤزنگ کرتا ہوں
اوپرا پر کچھ RSS فیڈز ہیں انکو پڑھتا ہوں۔
 
گوگل کروم اس لیے استتعمال نہیں کرتا کیونکہ وہ میموری بہت استعمال کرتا ہے۔دراصل میں نے گوگل کروم میں 30 کے قریب ایکسٹینشن انسٹال کر رکھی ہیں اس لیے جب بھی اسے آن کروں تو میرے لیپ ٹاپ کے پروسیسر اور ریم کے استعمال میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے۔
فائر فاکس تھوڑا سلو ہے لیکن اتنا بھی نہیں جتنا اسے بنا دیا گیا ہے البتہ یہ میرا پسندیدہ براؤزر ہے
 
ویسے بھی اگر آپ اپنا لیپ ٹاپ بیٹری پر چلا رہے ہوں تو سب سے کم بیٹری استعمال کرنے والا براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر 10 پھر 9 پھر اوپرا پھر فائرفاکس اور پھر کروم ہے۔
یعنی کروم سب سے زیادہ بیٹری کھاتا ہے
منبع
 

محمداحمد

لائبریرین
مزے کی بات یہ ہے کہ اب تک کسی نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ووٹ نہیں دیا۔ جبکہ مجھے جب کبھی کسی اور کا سسٹم استعمال کرنا پڑے تو اس کے علاوہ کوئی براؤزر نہیں ملتا۔
 

فہیم

لائبریرین
آج کل تو گھر اور آفس دونوں جگہ کروم ہی۔
گھر پر فائر فاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلولر 8 بھی ہیں۔
لیکن استعمال میں کروم ہی رہتا ہے۔

بس کروم میں ایک بات یہ کہ اگر اسے IDM کے ساتھ منسلک کردیا جائے تو
یہ کچھ پنگے کرتا ہے۔
تو اگر کبھی IDM کا استعمال مقصود ہو تو فائر فاکس استعمال کرتا ہوں۔

اور آفس میں تو میں نے اس کے علاوہ کوئی اور براؤزو انسٹال کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی :)
 

محمد وارث

لائبریرین
مزے کی بات یہ ہے کہ اب تک کسی نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ووٹ نہیں دیا۔ جبکہ مجھے جب کبھی کسی اور کا سسٹم استعمال کرنا پڑے تو اس کے علاوہ کوئی براؤزر نہیں ملتا۔

ایکسپلورر کا استعمال آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔

میرے بلاگ پر آنے والوں کے اگر اعداد و شمار لکھوں تو آج سے تین چار سال پہلے پچاس ساٹھ فیصد کے قریب ایکسپلورر کے صارف تھے لیکن اب یہی تعداد بیس فیصد کے قریب رہ گئی ہے جبکہ کروم تیس فیصد اور فائر فوکس پچیس فیصد اس سے اوپر آ گئے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ایکسپلورر کا استعمال آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔

میرے بلاگ پر آنے والوں کے اگر اعداد و شمار لکھوں تو آج سے تین چار سال پہلے پچاس ساٹھ فیصد کے قریب ایکسپلورر کے صارف تھے لیکن اب یہی تعداد بیس فیصد کے قریب رہ گئی ہے جبکہ کروم تیس فیصد اور فائر فوکس پچیس فیصد اس سے اوپر آ گئے ہیں۔

یہ بات بھی ٹھیک ہی ہے، اللہ کرے کم سے کم ہی ہوجائے تو اچھا ہے ۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
موزیلا فائر فاکس، کیونکہ اس کے لیے لکھی گئی کئی ایکسٹنشنز کی اب عادت ہو گئی ہے۔ :)

دوسرے نمبر پر کرومیم، جس میں صرف میرا دوسرا جی-میل اکاؤنٹ کُھلا رہتا ہے، یا اگر کبھی کسی ویب سائٹ کی رینڈرنگ کا فائر فاکس کے ساتھ موازنہ کرنا ہو تو اسے استعمال کرتا ہوں۔

انٹرنیٹ ایکسپلورر صرف دفتر کے کارپوریٹ نیٹ وَرک کی ایپلیکیشنز کے لیے، جو دیگر کسی بھی براؤزر کے ساتھ دوستانہ تعلقات نہیں رکھتیں۔

اور اپنے اینڈرائیڈ فون پر ڈولفِن براؤزر ایچ-ڈی۔
 
بس کروم میں ایک بات یہ کہ اگر اسے IDM کے ساتھ منسلک کردیا جائے تو
یہ کچھ پنگے کرتا ہے۔
تو اگر کبھی IDM کا استعمال مقصود ہو تو فائر فاکس استعمال کرتا ہوں۔

ا :)
واقعی کروم کو لگتا ہے IDM سے کوئی چڑ ہے کیونکہ اس میں نہ تو بندہ کوئی ویڈیو ڈھنگ سے ڈاؤنلوڈ کر سکتا ہے اور نہ دوسری فائلز
 
Top