نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    ’پاکستان کے اردو نصاب میں زیادہ نفرت انگیز مواد‘

    پاکستان میں اردو کے نصاب میں دیگر مضامین کے مقابلے میں ہندو اور عیسائی مذاہب کے بارے میں زیادہ نفرت انگیز مواد موجود ہے، یہ دعویٰ قومی کمیشن برائے امن و انصاف نامی غیر سرکاری تنطیم نے سرکاری اور نجی سکولوں میں زیر استعمال نصاب تعلیم میں نفرت انگیز مواد کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہے۔ یاد رہے کہ...
  2. محمداحمد

    بارش، برکھا، برسات، ساون پر اشعار

    برسات میں بھی یاد نہ جب اُن کو ہم آئے پھر کون سے موسم سے کوئی آس لگائے پروین شاکر
  3. محمداحمد

    یہ شہر بڑا پرانا ہے

    DivShare File - Ye_Shahar_Bada-[BollyExclusive_com].wma
  4. محمداحمد

    ویب کی دنیا میں پی ایچ پی کا مارکیٹ شئر

    ویپلائزر کے مطابق ویب کی دنیا میں پی ایچ پی کا مارکیٹ شئر دیگر تمام پروگرامنگ لینگویجز کے مقابلے ٪90 سے بھی زیادہ ہے۔ قابلِ ذکر لینگوجز میں پی ایچ پی کے بعد جاوا ٪6، اور روبی ٪2 اور پائتھون، پرل وغیرہ نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اگر محفلین میں سے کوئی اس بات پر روشنی ڈال سکیں کہ پی ایچ پی کو...
  5. محمداحمد

    نظم - تسلسل ٹوٹ جائے گا ۔ محسن بھوپالی

    تسلسل ٹوٹ جائے گا نا چھیڑو کھلتی کلیوں ، ہنستے پھولوں کو ان اُڑتی تتلیوں ، آوارہ بھنوروں کو ، تسلسل ٹوٹ جائے گا ! فضا محو سماعت ہے ، حسین ہونٹوں کو نغمہ ریز رہنے دو ، نگاہیں نیچی رکھو اور مجسم گوش بن جاؤ اگر جنبش لبوں کو دی ، تسلسل ٹوٹ جائے گا ! افق میں ڈوبتے سورج کا منظر اس بلندی سے ذرا...
  6. محمداحمد

    عدالت پر حملہ ۔۔۔۔۔ سید طلعت حسین

    حوالہ
  7. محمداحمد

    عیدِ ملاقات | کچھ ہماری زبانی۔۔۔۔۔۔

    عیدِ ملاقات | کچھ ہماری زبانی بھی۔۔۔۔۔! آج کی ملاقات بہت خوب رہی ۔ شاید عید ملن پارٹی ایسی ہی ہوتی ہے، عید نام ہی خوشی کا ہے اور خوشی کا نام عید ہے، سو آج ہم بہت خوش ہوئے اور عید سے ٹھیک ایک ہفتے بعد پھر سے ہماری عید ہوگئی۔ آج بہت سے ایسے دوستوں سے ملاقات ہوئی جن سے ہماری دلی دوستی تھی۔ دلی...
  8. محمداحمد

    امیرالمومنین کی عید

    عید کے دن لوگ کاشانہ خدمت پر حاضر ہوئے تو کیا دیکھا کہ آپ (رضی اللہ تعالی عنہ) دروازہ بند کرکے زار و قطار رو رہے ہیں۔ لوگوں نے حیران ہو کر تعجب سے عرض کیا۔ یا امیر المومنین ! آج تو عید کا دن ہے، مسرت و شادمانی اور خوشی منانے کا دن ۔ یہ خوشی کی جگہ رونا کیسا؟ آنسو پونچھتے ہوئے آپ (رضی اللہ...
  9. محمداحمد

    غزل ۔ اس کی کالی آنکھوں میں ہیں انتر منتر سب

    غزل اس کی کالی آنکھوں میں ہیں انتر منتر سب چاقو واقو، چھریاں وُ ریاں، خنجر ونجر سب جس دن سے تم روٹھے مجھ سے، روٹھے روٹھے ہیں چادر وادر، تکیہ وکیہ، بستر وِستر سب مجھ سے بچھڑ کر وہ بھی کہاں اب پہلے جیسا ہے پھیکے پڑ گئے کپڑے وپڑے، زیور شیور سب آخر میں کس دن ڈوبوں گا، فکریں کرتے ہیں دریا وریا،...
  10. محمداحمد

    غزل ۔ مفقود جہاں تھے سبھی آثارِ فضیلت ۔ از ۔ محمد احمد

    غزل مفقود جہاں تھے سبھی آثارِ فضیلت واں ناز سے باندھی گئی دستارِ فضیلت میں سادہ روش بات نہ سمجھا سکا اُن کو حائل تھی کہیں بیچ میں دیوارِ فضیلت کردار ہی جب اُس کے موافق نہ اگر ہو کس کام کی ہے آپ کی گفتارِ فضیلت آؤ کہ گلی کوچوں میں بیٹھیں، کریں باتیں دربارِ فضیلت میں ہے آزارِ فضیلت اب...
  11. محمداحمد

    فراز وارفتگی میں دل کا چلن انتہا کا تھا ۔ احمد فرازؔ

    غزل وارفتگی میں دل کا چلن انتہا کا تھا اب بت پرست ہے جو نہ قائل خدا کا تھا مجھ کو خود اپنے آپ سے شرمندگی ہوئی وہ اس طرح کہ تجھ پہ بھروسہ بلا کا تھا وار اس قدر شدید کہ دشمن ہی کر سکے چہرہ مگر ضرور کسی آشنا کا تھا اب یہ کہ اپنی کشتِ تمنا کو روئیے اب اس سے کیا گلہ کہ وہ بادل ہوا کا تھا تو...
  12. محمداحمد

    فراز میں تو مقتل میں بھی قسمت کا سکندر نکلا ۔ احمد فرازؔ

    غزل میں تو مقتل میں بھی قسمت کا سکندر نکلا قرعہ ء فال مرے نام کا اکثر نکلا تھا جنہیں زعم وہ دریا بھی مجھی میں ڈوبے میں کہ صحرا نظر آتا تھا سمندر نکلا میں نے اس جان ِ بہاراں کو بہت یاد کیا جب کوئی پھول میری شاخِ ہنر پر نکلا شہر والوں کی محبت کا میں قائل ہوں مگر میں نے جس ہاتھ کو چوما وہی...
  13. محمداحمد

    تاسف معروف شاعر شہزاد احمد بھی ہم سے روٹھ گئے۔

    اردو ادب کی جانی پہچانی شخصیت معروف شاعر شہزاد احمد حرکتِ قلب بند ہونے سے لاہور میں انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون یہ اردو ادب سے محبت رکھنے والوں کے لئے بڑا صدمہ ہے۔ اللہ مرحوم کو غریقِ رحمت کرے۔(آمین) تمام احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ وہ اپنی نمازوں میں محترم شہزاد احمد کی...
  14. محمداحمد

    سُبْحَانَ اللہ وَ بِحَمْدِهٖ سُبْحَانَ اللہ الْعَظِيمِ

    رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ دو کلمے ایسے ہیں جو خدا کو بہت محبوب ہیں اور زبان پر نہایت ہلکے ہیں مگر میزان (تول) میں بہت بھاری ہیں، وہ کلمات یہ ہیں۔ سُبْحَانَ اللہ وَ بِحَمْدِهٖ سُبْحَانَ اللہ الْعَظِيمِ سُبْحَانَ اللہ وَ بِحَمْدِهٖ سُبْحَانَ اللہ الْعَظِيمِ سُبْحَانَ...
  15. محمداحمد

    ظاہر ہے۔۔۔۔!

    ڈاکٹر : آپ کا اور آپ کی بیگم کا بلڈ گروپ ایک ہی ہے؟ مریض: ظاہر ہے۔۔۔! گذشتہ بیس برس سے ہمارا خون پی رہی ہیں محترمہ۔۔۔۔! :)
  16. محمداحمد

    عرفان صدیقی غزل ۔ توڑ دی اُس نے وہ زنجیر ہی دلداری کی ۔ عرفان صدیقی

    غزل توڑ دی اُس نے وہ زنجیر ہی دلداری کی اور تشہیر کرو اپنی گرفتاری کی ہم تو صحرا ہوئے جاتے تھے کہ اس نے آکر شہر آباد کیا، نہرِ صبا جاری کی ہم بھی کیا شے ہیں طبیعت ملی سیارہ شکار اور تقدیر ملی آہوئے تاتاری کی اتنا سادہ ہے مرا مایہء خوبی کہ مجھے کبھی عادت نہ رہی آئینہ برداری کی مرے گم گشتہ...
  17. محمداحمد

    عرفان صدیقی غزل ۔ کوئلیں پھر بھولےبسرے غم جگانے آگئیں - عرفان صدیقی

    غزل کوئلیں پھر بھولےبسرے غم جگانے آگئیں گرمیاں لے کر اُداسی کے خزانے آگئیں ٹھنڈے دالانوں میں پھر کھلنے لگی دل کی کتاب جلتی دوپہریں مرا پردا گرانے آگئیں ڈھگ گئیں پھر صندلیں شاخیں سنہری بُور سے لڑکیاں دھانی دوپٹے سر پہ تانے آگئیں پھر دھنک کے رنگ بازاروں میں لہرانے لگے تتلیاں معصوم بچوں کو...
  18. محمداحمد

    عرفان صدیقی غزل ۔ شکستہ پیرہنوں میں بھی رنگ سا کچھ ہے ۔ عرفان صدیقی

    غزل شکستہ پیرہنوں میں بھی رنگ سا کچھ ہے ہمارے ساتھ ابھی نام و ننگ سا کچھ ہے حریف تو سپر انداز ہو چکا کب کا درونِ ذات مگر محوِ جنگ سا کچھ ہے کہیں کسی کے بدن سے بدن نہ چھو جائے اس احتیاط میں خواہش کا ڈھنگ سا کچھ ہے جو دیکھیے تو نہ تیغِ جفا نہ میرا ساتھ جو سوچیے تو کہیں زیرِ سنگ سا کچھ ہے وہ...
  19. محمداحمد

    عرفان صدیقی غزل ۔ دستِ عصائے معجزہ گر بھی اُسی کا ہے ۔ عرفان صدیقی

    غزل دستِ عصائے معجزہ گر بھی اُسی کا ہے گہرے سمندروں کا سفر بھی اُسی کا ہے میرے جہاز اسی کی ہواؤں سے ہیں رواں میری شناوری کا ہنر بھی اسی کا ہے لشکر زمیں پہ جس نے اتارے ہیں رات کے کھلتا ہوا نشانِ قمر بھی اسی کا ہے آب رواں اسی کے اشارے سے ہے سراب بادل کے پاس گنجِ گہر بھی اسی کا ہے جو...
  20. محمداحمد

    ممکن ہے

    کمرہ ء عدالت میں ایک وکیل اور ڈاکٹر کا مکالمہ وکیل: کیا پوسٹ مارٹم سے قبل آپ نے مقتول کی نبض چیک کی تھی؟ ڈاکٹر:نہیں وکیل: بلڈ پریشر ڈاکٹر: نہیں وکیل: سانس چیک کی آپ نے؟ ڈاکٹر: نہیں وکیل: پھر آپ کو کیسے پتہ چلا کہ وہ مر چکا ہے۔ ڈاکٹر: کیونکہ اُس کا دماغ میری ٹیبل پر جار میں تھا۔ وکیل: لیکن...
Top