"سر ! یہ چھٹی کا فارم تو بھر دیں۔" وجے کمار نے 'لیو فارم' میری ٹیبل پر رکھتے ہوئے کہا۔
وجے کو بیٹھنے کا اشارہ کرتے ہوئے میں نے اپنی زیرِ تکمیل دستاویز محفوظ کی اور 'لیو فارم' کے مندرجات پُر کرنے لگا۔ وجے میرے دفتر میں بطور خاکروب کام کرتا ہے اور اپنے لکھت پڑھت کے کام مجھ سے ہی کرواتا ہے۔ اسی...