ساتویں سالگرہ اردو محفل - صرف ایک شعر میں

محمداحمد

لائبریرین
اردو محفل کیا ہے آپ کے لئے کیا معنی رکھتی ہے۔ اردو محفل کو بیان کیجے اپنے یا کسی اور کے شعر کے ذریعے۔ لیکن صرف ایک شعر یا قطعہ۔ :)
سوچیئے تو اک جہاں ہے، دیکھیے تحریر ہے
اردو محفل خواب بھی ہے، خواب کی تعبیر بھی
"Hats off to Urdu Mehfil"
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
لیجیے جناب

میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر محفل
جیسے مہتاب کو بے انت سمندر چاہے
جیسے سورج کی کرن سیپ کے دل میں اترے
جیسے خوشبو کو ہوا رنگ سے ہٹ کر چاہے
 

محمداحمد

لائبریرین
یہاں بھی ہم بلال بھائی والے ٹیگز کاپی کئے دیتے ہیں۔

شمشاد چاچو
ابن سعید سعود لالہ
نایاب لالہ
مقدس
مہ جبین آنی عندلیب اپیا
سیدہ شگفتہ اپیا
تعبیر اپیا
نیلم
تبسم
یوسف ثانی انکل
الف عین اعجاز انکل
برگ حنا سس
نمرہ سس
محمد امین لالہ
عثمان لالہ
سید تراب کاظمی
@زہراعلوی اپیا
چھوٹاغالبؔ
محمد بلال اعظم
 

پپو

محفلین
یہاں بھی ہم بلال بھائی والے ٹیگز کاپی کئے دیتے ہیں۔

شمشاد چاچو
ابن سعید سعود لالہ
نایاب لالہ
مقدس
مہ جبین آنی عندلیب اپیا
سیدہ شگفتہ اپیا
تعبیر اپیا
نیلم
تبسم
یوسف ثانی انکل
الف عین اعجاز انکل
برگ حنا سس
نمرہ سس
محمد امین لالہ
عثمان لالہ
سید تراب کاظمی
@زہراعلوی اپیا
چھوٹاغالبؔ
محمد بلال اعظم
میرا نام کہاں ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث بھائی ۔۔۔ ۔!

آپ بھی آجائیے۔

شکریہ احمد صاحب یاد آوری کیلیے، ایک پرانی رباعی جو اردو محفل کی کسی سالگرہ کے موقع پر ہی کہی تھی، آپ کی خدمت میں حاضر ہے

کیا محفلِ اردو کی کروں میں توصیف
ثانی ہے کوئی جس کا نہ کوئی ہے حریف
دیکھے ہیں کثافت سے بھرے فورم، پر
اک نور کی محفل ہے، ہے اتنی یہ لطیف
:)
 

محمداحمد

لائبریرین
شکریہ احمد صاحب یاد آوری کیلیے، ایک پرانی رباعی جو اردو محفل کی کسی سالگرہ کے موقع پر ہی کہی تھی، آپ کی خدمت میں حاضر ہے

کیا محفلِ اردو کی کروں میں توصیف
ثانی ہے کوئی جس کا نہ کوئی ہے حریف
دیکھے ہیں کثافت سے بھرے فورم، پر
اک نور کی محفل ہے، ہے اتنی یہ لطیف
:)

واہ بہت خوب وارث بھائی

کیا بات اردو محفل کی اور آپ کی بھی ۔ :cool:
 

مقدس

لائبریرین
بلال بھیا اور احمد بھیا ایک بات راز کی بتاؤں آپ کو۔ اس طرح نقل مارنے سے ٹیگ کی اطلاع کم ہی جاتی ہے :rollingonthefloor:
لاسٹ ٹائم میں نے بھی کیا تھا، کسی کو نہیں ملی تھی
اور ابھی آپ نے مجھے جو ٹیگ کیا ہے ناں اس کی اطلاع مجھے بھی نہیں ملی، میں تو عادتاً گھومتے پھرتے ادھر آ نکلی :p
 
Top