ساتویں سالگرہ اردو محفل (ایک نظم / ایک آپ بیتی) ۔ از ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد نے 'محفل کی سالگرہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 9, 2012

  1. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    18,769
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اردو محفل

    بہت سے غم تھے
    بڑے الم تھے
    میں ایسی دنیا میں تھا
    کہ جس کا
    حصار سارے جہاں میں پھیلا ہوا تھا لیکن
    یہ ایسی دنیا تھی کہ جہاں پر
    کوئی بھی سنتا نہیں تھا میری
    یہاں کی بھاشا ہی اور کچھ تھی

    یہاں میں لفظوں میں اپنے جذبے سمو نا چاہتا
    تو ایسا لگتا کہ جیسے کوئی زمیں کی رنگت سے آسماں کی شبیہ بنائے
    یا جیسے کوئی تمازتِ دشت سر پہ اوڑھے بہار وادی کے گیت گائے
    اگرچہ یہ نخلِ نو بہاری
    بہت حسیں تھا
    مگر یہاں کے طیّور سارے
    مری صدا سے نا آشنا تھے
    یہاں میں اپنی شناخت کھو کر بھی اجنبی تھا
    انہی میں رہ کر ،میں اُن سا ہو کر بھی اجنبی تھا
    یہاں پہ یوں تو کسی بھی شےکی کمی نہیں تھی
    بس ایک غم تھا کہ اس جہاں میں
    مرا کوئی بھی نہ ہم زباں تھا
    نہ میری اردو کی چاشنی تھی

    مگر کہاں تک!
    مگر کہاں تک کہ حبس بارش کا پیش خیمہ ہے
    رات کے بعد پھر سویرا ہے
    رنج کے بعد راحتیں ہیں

    خدا کا کرنا ہوا کہ اک دن
    اسی جہاں میں اک ایسا گوشہ نظر میں ٹھہرا
    کہ نام جس کا تھا اردو محفل
    یہ بزمِ خوش کن، نشاط آگیں،
    سرورِ پیہم، ورودِ راحت
    خیال و احساس، مہرو الفت کا آشیاں تھی
    یہاں پہ سب میرے ہم زباں تھے
    جہان بھر میں جہاں جہاں تھے
    وہ سب یہاں تھے

    یہاں بہت سے تھے میر و غالب کی چاہ والے
    بہت سے مشتاق یوسفی کے سراہنے والے
    ہزار فیض و فراز پر جاں لُٹانے والے
    زبانِ اردو کی ہر ادا کو سراہنے والے

    یہاں کا ہر شخص استعارہ تھا دوستی کا
    یہاں کا ذرّہ بھی اک منارہ تھا روشنی کا
    غرض یہاں جو ملا وہ زندہ تھا، زندہ دل تھا
    یہیں پہ آکر مزہ ملا ہم کو زندگی کا

    اب ایسی پیاری ، حسین محفل میں
    آگئے ہیں تو کون جائے
    سو ہم نے اس کو ہی دل کی دھڑکن بنا لیا ہے
    جہان بھر پر محیط رنگوں کے اس جہاں میں
    بس اردومحفل کو اپنا مسکن بنا لیا ہے


    محمد احمدؔ
     
    • زبردست زبردست × 24
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. مقدس

    مقدس محفلین

    مراسلے:
    28,160
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Tired
    اتنی آسان لفظوں میں لکھی یہ نظم مجھے بھی سمجھ آگئی۔۔۔ سو سوئیٹ احمد بھیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,222
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    واہہہہہہہہہہہ
    سچے جذبوں سے مہکتی سادہ سی نظم ۔
    سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    18,769
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    خوش رہیے۔

    جو بات پہلے سے دل میں ہو اُسے سمجھنا مشکل نہیں ہوتا۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. مقدس

    مقدس محفلین

    مراسلے:
    28,160
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Tired
    فلی ایگری۔۔۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    18,769
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت شکریہ نایاب بھائی۔۔۔۔!
     
  7. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    واہ جناب کیا بات زبردست
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,148
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    واہ جناب
    جس طرح بارش کے بعد کا موسم بہت پیارا ہوتا ہے،
    اسی طرح اردو محفل کی سالگرہ کے موقع پہ آپ کی نظم بھی بے مثال ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    18,769
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت شکریہ زحال بھیا۔۔۔۔!

    خوش رہیے۔
     
  10. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    18,769
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    خوش رہیے بلال بھائی ۔۔۔۔!

    یہ میری، آپ کی بلکہ ہم سب کی کہانی ہے۔ :)
     
    • متفق متفق × 1
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    5,399
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    واہ کیا خوب ہے۔ ڈھیروں داد قبول فرمائیے جناب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. برگ حنا

    برگ حنا محفلین

    مراسلے:
    387
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    بہت ہی خوب محمد احمد بھیا ۔ ۔
    بہت اچھے انداز میں اپنے احساسات کو بیان کیا ہے آپ نے ماشاءاللہ
    بہت ساری داد قبول کیجئے بھیا:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    واہ واہ، بہت داد قبول فرمائیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,143
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت خوبصورت نظم ہے محمداحمد بھائی۔ یہی شاعری ہے کہ عام بات کو بھی خاص کر دینا۔ بہت سی داد آپ کے لئے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    18,769
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت شکریہ محمد خلیل الرحمٰن صاحب،

    اتنی ڈھیر ساری داد کے لئے بے حد ممنون ہوں۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. مہدی نقوی حجاز

    مہدی نقوی حجاز محفلین

    مراسلے:
    4,885
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    محمداحمد صاحب آپنے اپنی اس نظم میں گرچہ فارسی کو شامل نہیں ہونے دیا لیکن ہماری جانے سے داد قبول کیجے خوب نظم ہے جناب ۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. سبط الحسین

    سبط الحسین لائبریرین

    مراسلے:
    49
    بہت خوب! آپ نے بہت ہی سادہ الفاظ میں بہت ہی عمدہ منظر کشی کی ہے​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    20,404
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت خوب احمد صاحب، لاجواب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  19. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اتنے اچھے انداز سے آپ نے اردو محفل کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے واقعی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاجواب اور زبردست
    خوش رہیں محمد احمد بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  20. محمود احمد غزنوی

    محمود احمد غزنوی محفلین

    مراسلے:
    6,435
    موڈ:
    Torn
    کمال ہے۔۔۔بہت خوبصورت اور زبردست۔۔۔
    آداب عرض ہے۔:applause:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر