غزل
دل کی بستی میں لوگ تھوڑے تھے
ہم نے اک ایک کرکے جوڑے تھے
عشق !اور وہ بھی کم سنی کا عشق
کان اُس نے مِرے مروڑے تھے
اطمینان و غنا کی دولت تھی
ایک چپل تھی، چار جوڑے تھے
تم تو اس عید بھی نہیں آئے
تین سو ساٹھ روز تھوڑے تھے؟
اُن کو افراطِ زر نے چاٹ لیا
چار پیسے جو اُس نے جوڑے تھے
محمد احمدؔ
سفرنامہ ٴ ابتلاء
افسانہ: محمد احمد
کبھی کبھی ہماری ترجیحات ہمیں ایسے فیصلے کرنے پر مجبور کرتی ہیں کہ عام زندگی میں اگر ہمیں موقع ملے تو ہم ایسا کبھی نہ کریں۔ مجھے ایک سفر درپیش تھا۔ ایک جنازے میں شرکت کے لئے میں ابھی ابھی بس میں سوار ہوا تھا۔ میرا مقامِ مقصود تین چار گھنٹے کی مسافت پر واقع ایک...
غزل
ایک دن، اک عدد لڑائی کی
اور بصد شدّ و مد لڑائی کی
جب نہ رستہ فرار کا پایا
تب بصد ردّ و کد لڑائی کی
رشک کرتے رہے مقابل پر
اور ورائے حسد لڑائی کی
بڑھ گیا اعتماد اپنے پر
جب نہ پہنچی رسد، لڑائی کی
آج آئی تھی صلح کی تجویز
وہ بھی کی ہم نے رد، لڑائی کی
اِس کی خاطر الجھ گئے اُس سے
بر بِنائے...
غزل
قدر میں ہیں، نہ ہی قضا میں ہیں
کام سارے ہی التوا میں ہیں
مبتلا ہوگئے محبت میں
اب شب و روز ابتلا میں ہیں
اِک نہ اِ ک روز مل ہی جائیں گے
آپ ، ہم ایک ہی دِشا میں ہیں
غم نہ کیجے ، ہیں آگے اچھے دن
آپ شامل مِری دعا میں ہیں
اس سے بڑھ کر ہے کون مشاطہ
روپ کے رنگ سب حیا میں ہیں
اب، کہ جب پار...
غزل
ستم گو ان گنت ڈھائے گی دنیا
مگر معصوم بن جائے گی دنیا
یہی ہر سرپھرے کی ہے کہانی
تجھے بھی یار سمجھائے گی دنیا
ابھی تو جستجو کی ابتداء ہے
فقط تہدید فرمائے گی دنیا
فقط تمہید ہے یہ کلفتوں کی
ابھی تو رنگ دکھلائے گی دنیا
نہ گِرنا تم مگر جھولی میں اس کی
تمہارے دام لگوائے گی دنیا
ابھی تو پر...
غزل
پہلے اپنے آپ کو مِسمار کر
پھر نیا اک آدمی تیار کر
یہ غُرور و فخر ہے کِس بات کا
عاجزی کو طُرہٴ دستار کر
سہل انگاری کہاں تک، اُٹھ ذرا
زندگی کو اور مت دشوار کر
خوش امیدی کو بنا بانگِ جرس
آرزو کو قافلہ سالار کر
روشنی کے رنگ کا پرچم بنا
عزم کو اس کا علم بردار کر
اب تلک جو ہو چکا، سو ہو...
یہ غزل دو چار ماہ پرانی ہے۔آج احباب کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے۔
غزل
اِس قدر اضطراب دیوانے؟
تھا جُنوں ایک خواب دیوانے!
ہم ہیں آشفتہ سر ہمیشہ سے
ہم تو ہیں بے حساب دیوانے
فاتر العقل ہیں نہ مجنوں ہیں
ہم ہیں عزت مآب دیوانے
آئے نکہت فشاں چمن میں وہ
ہو رہے ہیں گلاب دیوانے
ہیں خرد مند فیس بک پر...
روپ بہروپ
افسانہ : محمد احمد
"یہ عامر وسیم پاگل واگل تو نہیں ہے؟ "صدیقی صاحب کافی غصے میں نظر آ رہے تھے
لیکن میں اس لڑکے کی بات سن کر ایک خوشگوار حیرت میں مبتلا تھا۔ میرا ذاتی خیال یہی تھا کہ کرکٹر وغیرہ کافی لا ابالی ہوتے ہیں۔ پھر یہ تو ابھی بالکل نوجوان ہی تھا۔ اکیس بائیس سال کی عمر بھی کوئی...
السلام علیکم،
یہ کلام تقریباً ڈیڑھ دو ماہ پرانا ہے ، اُن دنوں طبیعت میں روانی تھی ، سو یہ غزل سے دو غزلہ ہوگیا۔ احباب کےاعلیٰ ذوق کی نذر:
دو غزلہ
رات بھر سوچتے رہے صاحب
آپ کس مخمصے میں تھے صاحب؟
اس نے 'کاہل 'کہا محبت سے
ہنس دیئے ہم پڑے پڑے صاحب
گرم چائے، کتاب، تنہائی
اور ہوتے ہیں کیا...
غزل
یوں نہ دل کو جلائیے صاحب
چھوڑیئے بحث، جائیے صاحب
اب دلیلوں کی جا ہے دل میرا
اب پرخچے اُڑائیے صاحب
مصرع زیست میں ہےگر سکتہ
کچھ ترنم سے گائیے صاحب
تہمتِ عشق در بہ در کیوں ہو
ہم اُٹھاتے ہیں، لائیے صاحب
سانس اٹکی ہوئی ہے سینے میں
اُن کو جا کر بتائیے صاحب
دید، الفت، وصال، ہجر، ملال
جو کیا...
ایک پرانی غزل ۔ احباب کے ذوق کی نذر!
غزل
زمانہ ہر اک پل تغیّر میں تھا
وہی چل سکا جو تدبر میں تھا
ہوا بُرد ہوتی رہیں دستکیں
کوئی واہموں کے تحیّر میں تھا
محبت ہے کیا جان پایا نہ میں
اگرچہ ازل سے تفکر میں تھا
نگر چھوڑنے کا مرا فیصلہ
تیری الجھنوں کے تناظر میں تھا
ندامت تھی مجھ کو اُسی بات پر...
غزل
دشت میں کیا بھلا پُھول چنتا کوئی
میں بھی کہتا اگر میری سُنتا کوئی
زندگی تیری گَت پر رہے ناچتے
گر سمجھتا تجھے، سر بھی دُھنتا کوئی
چُن لیا تھا مجھے میری تنہائی نے
مجھ اکیلے کو کیوں آ کے چُنتا کوئی
نفسا نفسی کا عالم ہے، فرصت کسے
شعر کہتا کوئی، خواب بنتا کوئی
کہہ دیا، میں ہوں خوش! کیوں مرے...
غزل
نظر سے گُزری ہیں دسیوں ہزار تصویریں
سجی ہیں دل میں فقط یادگار تصویریں
مری کتاب اٹھا لی جو دفعتاًاُس نے
گِریں کتاب سے کچھ بے قرار تصویریں
میں نقش گر ہوں، تبسّم لبوں پہ رکھتا ہوں
مجھے پسند نہیں سوگوار تصویریں
بس اک لفافہ! اثاثہ حیات کا؟ کیسے؟
بس اک کتاب، گلِ خشک، چار تصویریں!
مجھے ہے خوف...
غزل
اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں
تیاگ دوں یہ جہاں، ناگہاں! کتاب پڑھوں
وہاں پہنچ کے نہ جانے کہاں ٹھہرنا ہو
سفر میں ہُوں تو یہاں تا وہاں، کتاب پڑھوں
ابھی تو کیف سے پُر ہے حکایتِ ہستی
نئی نئی ہے ابھی داستاں، کتاب پڑھوں
رواں سفینہ ٴ ہستی ہے، رکھ نہ دوں پتوار؟
ہوا کی اور رکھوں بادباں،...
غزل
خفا ہیں؟مگر! بات تو کیجیے
ملیں مت، ملاقات تو کیجیے
ملیں گے اگر تو ملیں گے کہاں
بیاں کچھ مقامات تو کیجیے
پلائیں نہ پانی ،بٹھائیں بھی مت
مُسافر سے کچھ بات تو کیجیے
نہیں اِتنے سادہ و معصوم وہ
کبھی کچھ غلط بات تو کیجیے
سنی وعظ و تقریر، اچھی لگی
چلیں ،کچھ مناجات تو کیجیے
نہیں دوستی کی فضا...
محمداحمد بھائی کی رکنیت کی عمر محفل کی کل عمر سے ایک آدھ برس کم ہے۔ جس کی وجہ سے وہ یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے اس محفل کو بڑا ہوتے دیکھا۔ یہ الگ بات ہے کہ انجانے جوابات اور سوالات کا ڈر انہیں ایسا کہنے سے روکے ہے۔ ۱۱ نومبر ۲۰۰۶ کو محفل میں رکنیت لی اور پھر بس بقول اپنے ہی کہ " پھر ایسی روشنی...
آج جب جاسمن صاحبہ کے کیفیت نامہ پر ہم کیفیت نامہ آپ کا اور تبصرہ ہمارا میں اپنے تبصرے فرمانے میں مصروف تھے تو دوران گفتگو احمد بھائی نے اس ردیف کا ذکر کیا۔ پہلی بار میں مجھے یہ غزل یاد نہ آ سکی۔ لیکن کچھ دیر بعد ہی مجھے جب اپنا پسندیدہ شعر یاد آیا کہ "آویزہ دیکھتے ہیں وہ جھک کر قریب سے" تو...
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکتہ
میں آج کل ان پیج 3 استعمال کر رہا ہوں جس سے براہ راست ورڈ میں متن کو کاپی پیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے۔ میری ایک فائل اس میں کرپٹ ہوگئی ہے اور اب اسے دوبارہ کھولتا ہوں تو نہیں کھلتی۔ کیا کوئی دوست ایسی فائل کو ٹھیک کرنے کا طریقہ بتا سکتا ہے؟
ایک طریقہ یہ پڑھا تھا...
اردو ویکیپیڈیا پر کورونا وائرس اور وبا پر کئی دھاگے بنائے گئے ہیں اور مسلسل ان پر تازہ معلومات کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔ چند مضامین کے روابط درج ذیل ہیں جن میں معلومات کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
کورونا وائرس
کورونا وائرس کی وبا، 2019ء - 2020ء
پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا، 2020ء
بھارت میں...
کامن وائس منصوبہ
کامن وائس موزیلا کارپوریشن کا منصوبہ ہے جس کا بنیادی مقصد مشینوں کو حقیقی انسانوں کے بولنے کا انداز سکھانا ہے۔ اس منصوبے میں کامن وائس ڈیٹا سیٹ کے ساتھ ساتھ ایک عدد اوپن سورس صوتی پہچان (speech recognition) کا انجن بھی بنایا جا رہا ہے جس کا نام دیپ سپیچ ہے۔ موزیلا کا ماننا ہے کہ...