محمداحمد

  1. محمداحمد

    سیاست میں آئیے ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    سیاست میں آئیے محمد احمد کس نے کہا تھا کھیل سے ہی کھیل جائیے اور کھیل کے وقار کو بٹّا لگائیے اتنا ہی گر جو پیسہ کمانے کا شوق ہے چھوڑیں یہ کھیل ویل سیاست میں آئیے
  2. محمداحمد

    الل ٹپ غزل ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    غزل آنکھوں میں نمی ، ہونٹوں پہ مسکان الل ٹپ کرتا ہے سبھی حرکتیں انسان الل ٹپ آتے ہیں مجھے دیکھ، اُسے یاد قواعد سب کو ہی جگہ دیتا ہے دربان الل ٹپ یاں مرتی رہی بھوک سے مخلوق مسلسل اور واں ہیں بھرے نیلم و مرجان الل ٹپ اِک اس ہی غزل پہ نہیں موقوف یہ حرکت! لکھا ہے یونہی اُن نے یہ دیوان...
  3. محمداحمد

    مژگاں تو کھول ۔از ۔ محمد احمدؔ

    مژگاں تو کھول! محمد احمدؔ اگر آپ تاریخ سے دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ نے کئی ایک جگہ سنا اور پڑھا ہوگا کہ سنہ سترہ سو فلاں فلاں میں فلاں صاحب کی ولولہ انگیز تقریر سے قوم میں بیداری کے لہر دوڑ گئی ۔ اور پھر 60 سال بعد فلاں فلاں واقعے کے ظہور پذیر ہونے سے ملت جاگ اُٹھی ۔ اور پھر 90 سال بعد فلاں سانحے...
  4. محمداحمد

    غزل ۔۔۔ وہ تشنگی کا دشت جب سراب رکھ کے سو گیا ۔۔۔ محمد احمدؔ

    غزل وہ تشنگی کا دشت جب سراب رکھ کے سو گیا تو میں بھی اپنی پیاس پر سحاب رکھ کے سو گیا میں تشنہ تھا سو خواب میں سراب دیکھتا رہا جو تھک گیا تو سر تلے حباب رکھ کے سو گیا فسانہ پڑھتے پڑھتے اپنے آپ سے اُلجھ گیا عجیب کشمکش تھی میں کتاب رکھ کے سو گیا جو میرے گرد و پیش میں عجیب وحشتیں رہیں میں اپنی...
  5. محمداحمد

    غزل ۔ اب کس سے کہیں کہ کیا ہوا تھا ۔ محمد احمدؔ

    غزل اب کس سے کہیں کہ کیا ہوا تھا اِک حشر یہاں بپا رہا تھا دستار ، کہ پاؤں میں پڑی تھی سردار کسی پہ ہنس رہا تھا وہ شام گزر گئی تھی آ کے رنجور اُداس میں کھڑا تھا دہلیز جکڑ رہی تھی پاؤں پندار مگر اَڑا ہوا تھا صد شکر گھڑا ہوا تھا قصّہ کم بخت! یقین آ گیا تھا اِک بار ہی آزما تو لیتے در...
  6. محمداحمد

    غزل ۔ بجھے اگر بدن کے کچھ چراغ تیرے ہجر میں ۔ محمد احمدؔ

    غزل بجھے اگر بدن کے کچھ چراغ تیرے ہجر میں جلا لیے سخن کے کچھ چراغ تیرے ہجر میں چمن خزاں خزاں ہو جب، بجھا بجھا ہوا ہو دل کریں بھی کیا چمن کے کچھ چراغ تیرے ہجر میں شبِ فراق پر ہوا، شبِ وصال کا گماں مہک اُٹھے ملن کے کچھ چراغ تیرے ہجر میں اُداسیوں کے حبس میں جو تیری یاد آگئی تو جل اُٹھے پوَن کے...
  7. محمداحمد

    غزل ۔ اشک کیا ڈھلکا ترے رُخسار سے ۔ محمد احمدؔ

    غزل اس طرح بیٹھے ہو کیوں بیزار سے بھر گیا دل راحتِ دیدار سے؟ اشک کیا ڈھلکا ترے رُخسار سے گِر پڑا ہوں جیسے میں کُہسار سے در کُھلا تو میری ہی جانب کُھلا سر پٹختا رہ گیا دیوار سے ایک دن خاموش ہو کر دیکھیے لُطف گر اُٹھنے لگے تکرار سے دیکھ لو یہ زرد آنکھیں، خشک ہونٹ پوچھتے ہو حال کیا بیمار سے...
  8. محمداحمد

    غزل ۔ جائے گا دل کہاں، ہوگا یہیں کہیں ۔ محمد احمد

    غزل جائے گا دل کہاں، ہوگا یہیں کہیں جب دل کا ہم نشیں ملتا نہیں کہیں یوں اُس کی یاد ہے دل میں بسی ہوئی جیسے خزانہ ہو زیرِ زمیں کہیں ہم نے تمھارا غم دل میں چھپایا ہے دیکھا بھی ہے کبھی ایسا امیں کہیں میری دراز میں، ہے اُس کا خط دھرا اٹکا ہوا نہ ہو، دل بھی وہیں کہیں ہے اُس کا خط تو بس سیدھا...
  9. محمداحمد

    جوش ملیح آبادی اور فیس بک ۔۔۔ تحریف در غزلِ جوش

    جوش ملیح آبادی کی ایک خوبصورت غزل جو کہ اب تک کی معلومات کے مطابق اردو محفل کے ادب دوست طبقے بشمول خاکسار کی پسندیدہ ترین غزلوں میں شامل ہے، آج ہماری مشقِ ستم کا شکار ہو گئی ہے۔ آپ احباب اور جوش صاحب سے پُر جوش معذرت کے ساتھ پیشِ خدمت ہے۔ غزل کے اس دوسرے ورژن میں جوش صاحب قتیلِ فیس بک ہو کر رہ...
  10. محمداحمد

    نظم ۔۔۔ شاعری ۔۔۔ از محمد احمدؔ

    شاعری رات خوشبو کا ترجمہ کرکے میں نے قرطاسِ ساز پر رکھا صبح دم چہچہاتی چڑیا نے مجھ سے آکر کہا یہ نغمہ ہے میں نے دیکھا کہ میرے کمرے میں چارسو تتلیاں پریشاں ہیں اور دریچے سے جھانکتا اندر لہلاتا گلاب تنہا ہے محمد احمدؔ
  11. محمداحمد

    پکسل پرفیکٹ پاکستان

    پکسل پرفیکٹ پاکستان جب بھی ہم کسی ملک کی بات کرتے ہیں تو دراصل اُس کے لوگوں کی بات کرتے ہیں۔ اُس ملک کی خوبیاں اُس کے لوگوں کی خوبیاں ہوتی ہیں اور اُس کے عیب اُس کے لوگوں کے معائب ہوتے ہیں۔ اگر پاکستان ایک تصویر ہے تو ہم پاکستانی اُس کے پکسلز* ہیں۔ اگر ہر پکسل خود کو اُجلا اور روشن بنا لے...
  12. محمداحمد

    غزل ۔ اب جو خوابِ گراں سے جاگے ہیں ۔ محمد احمدؔ

    غزل اب جو خوابِ گراں سے جاگے ہیں پاؤں سر پر رکھے ہیں، بھاگے ہیں خارِ حسرت بھرے ہیں آنکھوں میں پاؤں میں خواہشوں کے تاگے ہیں خوف ہے، وسوسے ہیں لیکن شُکر عزم و ہمت جو اپنے آگے ہیں رخت اُمید ہے سفر کی جاں ساز و ساماں تو کچے دھاگے ہیں تم سے ملنا تو اک بہانہ ہے ہم تو دراصل خود سے بھاگے ہیں...
  13. محمداحمد

    سفید بھیڑ ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    سفید بھیڑ محمداحمد کلیِم کو نہ جانے کیا تکلیف ہے۔ وہ اُن لوگوں میں سے ہے جو نہ خود خوش رہتےہیں نہ دوسروں کو رہنے دیتے ہیں۔ 18 تاریخ ہو گئی ہے اور مجھے ہر حال میں 25 سے پہلے پہلے احمر کی فیس جمع کروانی ہے۔ پیسوں کا بندوبست بھی سمجھو کہ ہوگیا ہے لیکن بس ایک کانٹا اٹکا ہوا ہے اور وہ ہے...
  14. نیرنگ خیال

    یوں تو کوئی دوش نہیں تھا کشتی کا ، پتواروں کا (محمد احمد)

    غزل یوں تو کوئی دوش نہیں تھا کشتی کا ، پتواروں کا ہم نے خود ہی دیکھ لیا تھا ایک سراب کناروں کا جھڑتی اینٹیں سُرخ بُرادہ کب تک اپنے ساتھ رکھیں وقت چھتوں کو چاٹ رہا ہے ، دشمن ہے دیوارں کا تیز ہوا نے تنکا تنکا آنگن آنگن دان کیا گم صُم چڑیا طاق میں بیٹھی سوچ رہی ہے پیاروں کا سُرخ گلابوں کی رنگت...
  15. نیرنگ خیال

    ہم اپنی حقیقت کس سے کہیں، ہیں پیاسے کہ سیراب ہیں ہم (محمداحمد)

    محمداحمد بھائی کی ایک طرحی غزل ہم اپنی حقیقت کس سے کہیں، ہیں پیاسے کہ سیراب ہیں ہم ہم صحرا ہیں اور جل تھل ہیں، ہیں دریا اور پایاب ہیں ہم اب غم کوئی، نہ سرشاری، بس چلنے کی ہے تیاری اب دھوپ ہے پھیلی آنگن میں، اور کچی نیند کے خواب ہیں ہم ہاں شمعِ تمنّا بجھ بھی گئی، اب دل تِیرہ، تاریک بہت اب...
  16. نیرنگ خیال

    محمداحمد بھائی کی غزلیہ داستان اور ہم۔۔۔۔۔ (از قلم نیرنگ خیال)

    آج صبح محمداحمد بھائی کی ایک غزل آنکھوں کے سامنے آگئی۔ سنا ہے کہ صبح صبح انسان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت عروج پر ہوتی ہے۔ سو ہم نے بھی جب اس غزل کو دوبارہ پڑھا تو ہم پر کئی راز آشکار ہوگئے۔ احمد بھائی کا ہی ایک شعر کہ پھر آبیاری نخل سخن نہیں ہوتی دل حزیں جو پس چشم تر نہیں ملتا اس کے ساتھ ہی ہم...
  17. نیرنگ خیال

    سُراغِ جادہ و منزل اگر نہیں ملتا (محمداحمد)

    غزل رعنائی خیال بلاگ پر سُراغِ جادہ و منزل اگر نہیں ملتا ہمیں کہیں سے جوازِ سفر نہیں ملتا لکھیں بھی دشت نوردی کا کچھ سبب تو کیا بجُز کہ قیس کو لیلیٰ کا گھر نہیں ملتا یہاں فصیلِ انا حائلِ مسیحائی وہاں وہ لوگ جنہیں چارہ گر نہیں ملتا ہزار کو چہء نکہت میں ڈالیے ڈیرے مگر وہ پھول سرِ رہگزر نہیں...
  18. محمداحمد

    شکرقندی کا المیہ - مرتضیٰ برلاس سے معذرت کے ساتھ

    شکرقندی کا المیہ مرتضیٰ برلاس سے معذرت کے ساتھ سبزیوں کے حلقے میں، ہم وہ کج مقدر ہیں گاجروں میں مولی ہیں، مولیوں میں گاجر ہیں :) :) :)
  19. محمداحمد

    سلسلہ تکّلم کا ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    سلسلہ تکّلم کا محمد احمدؔ کِسی کی آواز پر اُس نے چونک کر دیکھا ۔ اُسے بھلا کون آواز دے سکتا ہے، وہ بھی اِ س محلے میں جہاں اُسے کوئی جانتا بھی نہیں تھا۔ اُسے دور دور تک کوئی شناسا چہرہ نظر نہیں آیا ۔ ایک جگہ کچھ بچے بیٹھے ہنس رہے تھے اور اس سے کچھ آگے ہوٹل پر لوگ بیٹھے ہوئے تھے ۔ پھر اُسے...
  20. نیرنگ خیال

    محمداحمد بھائی اور ریختہ ڈاٹ آرگ

    محفل پر کچھ لوگ ایسے ہیں جن سے پہلے دن سے ایک انسیت سی رہی ہے۔ محفل پر وہ نہ بھی ہوں تو ان سے تعلق رہتا ہے۔ ان سے رابطہ رہتا ہے۔ انہی لوگوں میں سر فہرست محمداحمد بھائی کی ذات گرامی ہے۔ میں ان کا تذکرہ تو یہاں نہیں کررہا ۔ لیکن آج ریختہ ڈاٹ آرگ پر آوارہ گردی کرتے ہوئے جب ان کا کلام بھی مشہور...
Top