غزل ۔ اب جو خوابِ گراں سے جاگے ہیں ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین
غزل

اب جو خوابِ گراں سے جاگے ہیں
پاؤں سر پر رکھے ہیں، بھاگے ہیں

خارِ حسرت بھرے ہیں آنکھوں میں
پاؤں میں خواہشوں کے تاگے ہیں

خوف ہے، وسوسے ہیں لیکن شُکر
عزم و ہمت جو اپنے آگے ہیں

رخت اُمید ہے سفر کی جاں
ساز و ساماں تو کچے دھاگے ہیں

تم سے ملنا تو اک بہانہ ہے
ہم تو دراصل خود سے بھاگے ہیں

لاگ لاگے نہیں لگی احمدؔ
ہم جو سوئے تو بھاگ جاگے ہیں

محمد احمدؔ
 
دیر آید درست آید کی مصداق کیا خوب غزل کہی ہے محمد احمد بھائی۔ کیا کہنے۔

تلخ حقیقت
خارِ حسرت بھرے ہیں آنکھوں میں
پاؤں میں خواہشوں کے تاگے ہیں

امید کی لو جلاتا شعر
خوف ہے، وسوسے ہیں لیکن شُکر
عزم و ہمت جو اپنے آگے ہیں

کوچہ سے وابستگی کو کس خوبی سے بیان کیا ہے۔
لاگ لاگے نہیں لگی احمدؔ
ہم جو سوئے تو بھاگ جاگے ہیں
 

شیزان

لائبریرین
رخت اُمید ہے سفر کی جاں
ساز و ساماں تو کچے دھاگے ہیں

بہت خوب احمد بھائی۔۔ خوش رہیئے
 

محمداحمد

لائبریرین
دیر آید درست آید کی مصداق کیا خوب غزل کہی ہے محمد احمد بھائی۔ کیا کہنے۔

بہت شکریہ تابش بھائی!

خوش رہیے!

آج پرانے ڈرافٹس دیکھ رہا تھا تو یہ غزل نظر آئی۔ سو کچھ نوک پلک درست کرکے محفل پر لگا دی۔ :)

امید کی لو جلاتا شعر
شکریہ !
کوچہ سے وابستگی کو کس خوبی سے بیان کیا ہے۔

ہاہاہاہا۔۔۔۔!

یہ کوڈ ورڈز بھی ہر کوئی نہیں سمجھتا۔ ہم اسے آپ کی کامیابی کی پہلی سیڑھی گردانتے ہیں، تاہم آپ کا پروبیشن پیریڈ شروع ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔ ویسے آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ 'ہمارے ہاں' عنقریب بھی قریب نہیں ہوتا، اور بعید تو بعید از قیاس ہی ہوا کرتا ہے۔ :) :) :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تم سے ملنا تو اک بہانہ ہے
ہم تو دراصل خود سے بھاگے ہیں

کیا بات ہے احمد بھائی !! کیا اچھا کہا ہے!! اور بالکل نئی طرح سے کہا ہے ! شادآباد رہیئے ! مقطع خوب ہے ۔ غزل پر بہت بہت داد !
 
بہت خوب احمد صاحب ، کیا کہنے ایک ایک شعر داد کے قابل ہے
خوف ہے وسوسے ہیں لیکن شکر
عزم و ہمت جو اپنے آگے ہیں​

کا تو جواب نہیں ۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
رخت اُمید ہے سفر کی جاں
ساز و ساماں تو کچے دھاگے ہیں

بہت خوب احمد بھائی۔۔ خوش رہیئے

بہت شکریہ شیزان!

آپ بھی شاد آباد رہیے۔ :)

تم سے ملنا تو اک بہانہ ہے
ہم تو دراصل خود سے بھاگے ہیں

شکریہ صائمہ صاحبہ!
 

محمداحمد

لائبریرین
تم سے ملنا تو اک بہانہ ہے
ہم تو دراصل خود سے بھاگے ہیں

کیا بات ہے احمد بھائی !! کیا اچھا کہا ہے!! اور بالکل نئی طرح سے کہا ہے ! شادآباد رہیئے ! مقطع خوب ہے ۔ غزل پر بہت بہت داد !

بہت نوازش محترم!

سخنوروں کی داد قسمت والوں کو ملتی ہے سو ہم بھی اپنی قسمت پر نازاں ہیں۔ :)

شاد آباد رہیے۔
 
Top