پکسل پرفیکٹ پاکستان

محمداحمد

لائبریرین
پکسل پرفیکٹ پاکستان

جب بھی ہم کسی ملک کی بات کرتے ہیں تو دراصل اُس کے لوگوں کی بات کرتے ہیں۔ اُس ملک کی خوبیاں اُس کے لوگوں کی خوبیاں ہوتی ہیں اور اُس کے عیب اُس کے لوگوں کے معائب ہوتے ہیں۔

اگر پاکستان ایک تصویر ہے تو ہم پاکستانی اُس کے پکسلز* ہیں۔ اگر ہر پکسل خود کو اُجلا اور روشن بنا لے تو پاکستان کا چہرہ سنور جائے اور اس تصویر کا تصور تک تابناک ہو جائے۔

جتنی پاکستان کی آبادی ہے اُس اعتبار سے دیکھا جائے تو اتنی اچھی ریزولوشن کی تصویر ہر خطے کی قسمت میں کہاں۔ بہت سی تصویریں تو اتنی مبہم ہیں کہ صحیح طرح خط و خال بھی واضح نہیں ہو پاتے۔ بس ضرورت اس بات کہ ہے کہ ہر پاکستانی اپنی خامیاں کوتاہیاں دور کرنے کی کوشش کرے اور خوبیوں کو فزوں تر کرنے کی۔

اقبال نے کہا تھا :

افراد کے ہاتھوں میں اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا

اگر ہم سب پاکستانی خود کو بہتر بنانے کی کوشش کریں تو پاکستان کا مجموعی تاثر بہتر ہو جائے گا۔ اگر پاکستان کی تصویر کا ہر پکسل اپنی جگہ پرفیکٹ ہو جائے تو پھر ہمارا پاکستان "پکسل پرفیکٹ پاکستان" بن سکتا ہے۔

تمام دوستوں ، ساتھیوں اور احباب کو یومِ آزادی پاکستان مبارک۔

Pakistani-Flag-Wallpapers-HD-Pictures-7.jpg

* پکسل، ایسے نقظوں (dots) کو کہتے ہیں کہ جن کی مدد سے ڈجیٹل تصویر مکمل ہوتی ہے۔
 
خیر مبارک۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اس نعمت کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اپنے وطن کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ ڈالنے کی توفیق عطا فرمائے۔
معاشرے کو کرپشن اور دیگر برائیوں سے پاک کرنے کے لئے اپنی ذات سے اس کام کا آغاز کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 
نوید رزاق بٹ بھائی کی یہ نظم یہاں بھی پوری اترتی ہے۔

"ڈیجیٹل شاعری – فوٹو"

زندگی کی فوٹو کے
ایک ایک پِکسَل سے
روشنی تِری جھلکے
اور تُو نہیں تو پھر
اِک سیاہ پردے پر
گمشدہ نشاں ہوں میں
وہم ہُوں، گُماں ہُوں میں!
 
آمین!
 
واقعی خوبصورت نظم ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یوم آزادی مبارک. میرا بھی یہی ماننا ہے کہ اگر میں بحثیت پاکستانی اپنے آپ کو بہتر بنا سکوں تو ہی پاکستان کی تصویر روشن ہو گی. کوشش جاری ہے مل کر کریں گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا ان شاءاللہ
 
جی !

آپ کا دیرینہ دستخطی شعر اس بات کی گواہی دیتا ہے۔ :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
خوبصورت تحریر ہے!!
میرے وطن کی مٹی اس قدر زرخیز ہے کہ مایوسی اس سے جنم لے ہی نہیں سکتی, مگر یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ صرف مٹی کا زرخیز ہونا کافی نہیں ہوتا ایک ماہر کسان اپنی شب و روز کی محنت سے ہی زمین کو سونا بناتا ہے...
یہ مٹی بھی بس اسی انتظار میں ہے کہ کب ہم محبت, خلوص, لگن کے بیج اس میں بوئیں اور یہ سونا اگلنے لگے..!!
یہ وطن ہماری پہچان ہے اور بغیر پہچان کے ہم ایسے ہی ہیں جیسے جسم بغیر روح کے....
جیوے جیوے پاکستان!!!
 
نایاب

لائبریرین
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد
اس دعا کے ساتھ یہی لفظ لکھنا تھے ۔ جو محترم بٹیا نے لکھ دیئے ۔۔۔۔۔۔۔
میرا بھی یہی ماننا ہے کہ اگر میں بحثیت پاکستانی اپنے آپ کو بہتر بنا سکوں تو ہی پاکستان کی تصویر روشن ہو گی. کوشش جاری ہے مل کر کریں گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا ان شاءاللہ
اک اچھی تحریر پر ڈھیروں دعائیں
 
محمداحمد

لائبریرین
خوبصورت تحریر ہے!!
میرے وطن کی مٹی اس قدر زرخیز ہے کہ مایوسی اس سے جنم لے ہی نہیں سکتی, مگر یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ صرف مٹی کا زرخیز ہونا کافی نہیں ہوتا ایک ماہر کسان اپنی شب و روز کی محنت سے ہی زمین کو سونا بناتا ہے...
یہ مٹی بھی بس اسی انتظار میں ہے کہ کب ہم محبت, خلوص, لگن کے بیج اس میں بوئیں اور یہ سونا اگلنے لگے..!!
یہ وطن ہماری پہچان ہے اور بغیر پہچان کے ہم ایسے ہی ہیں جیسے جسم بغیر روح کے....
جیوے جیوے پاکستان!!!

صد فی صد متفق !

آپ کو بھی مبارک

زبردست احمد بھائی۔۔۔۔ اللہ آپ جیسے مثبت لوگوں کو ہمارے لیے رہنما بنائے۔۔۔

شکریہ!

اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو ہمارا رہنما بنائے جو مخلص ہوں اور قوم کا درد رکھنے والے ہوں۔
 
Top