سوا سیر گیہوں
[تحریر: منشی پریم چند]
پہلی بار: ہندی میں اسی عنوان سے ’’چاند ‘‘نومبر 1924میں شائع ہوا۔
کتابی صورت میں: اردو میں 1929(فردوس خیال)
کسی گاؤ ں میں شنکر نامی ایک کسان رہتا تھا۔ سیدھا سادا غریب آدمی تھا۔ اپنے کام سے کام، نہ کسی کے لینے میں، نہ کسی کے دینے میں، چھکاپنجا نہ جانتا تھا۔...