غ۔ن۔غ

محفلین
( saima shah ) صائمہ بہن ۔۔ مجھے اپنا شعر یاد آگیا۔۔

اپنی غزل ( غ۔ن۔غ ) کی نذر کرتا ہوں ۔۔ آپ بھی ملاحظہ کیجے ۔

میں سراپا نماز ہوں اے عشق
تو اذاں دے رہا ہے حیرت ہے
م۔م۔مغل
اُسے کہو کہ بہت نامُراد شے ہے جنوں
اُسے کہو کہ مجھے ہے بہت جنوں اُس کا
:blushing::rose::rose:
 

غ۔ن۔غ

محفلین
مغزل کے نام ۔۔۔۔۔
تو جان بھی مانگے تو میں ہنس کر تجھے دے دوں
تیری تو کوئی بات بھی ٹالی نہیں جاتی:rose::rose::)
 

مغزل

محفلین
تم غزل ہو غزالِ دشتِ سخن
سارے دشت اور بن تمھارے ہیں
تم ہمارے ہو ہم سخن یعنی
اب ہمارے سخن تمھارے ہیں
تم ہی تم ہو نگارِ قدرت میں
تتلیوں کے بدن تمھارے ہیں
م۔م۔مغل
(مغزل کے نام):blushing::rose:
 

غ۔ن۔غ

محفلین
تم غزل ہو غزالِ دشتِ سخن
سارے دشت اور بن تمھارے ہیں
تم ہمارے ہو ہم سخن یعنی
اب ہمارے سخن تمھارے ہیں
تم ہی تم ہو نگارِ قدرت میں
تتلیوں کے بدن تمھارے ہیں
م۔م۔مغل
(مغزل کے نام):blushing::rose:

وہ میرا نام لیے جائے اور میں اس کا
لہو میں گونج رہا ہے پکار کا موسم
وہ روز آ کے مجھے اپنا پیار پہنائے
میرا غرور ہے بیلے کے ہار کا موسم:rose:
 

حسن

محفلین
نہیں ہوتا کبھی جو رابطہ اس سے مرا محسن
میں خود میں ڈوب جاتا ہوں، وہ مجھ کو مجھ میں ملتا ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
سیہ گلیم ہوں لازم ہے میرا نام نہ لے
جہاں میں جو کوئی فتح و ظفر کا طالب ہے
ہوا نہ غلبہ میسّر کبھی کسی پہ مجھے
کہ جو شریک ہو میرا ، شریکِ غالب ہے
 
Top