کوئی ایک آدھ دن قبل کا قصہ ہے کہ محفل کے کیفیت نامے پر گُلِ یاسمیں نے ایک ایسے شعر کے ساتھ انٹری دی جس نے مجھے اس لڑی کے آغاز پر اکسایا۔
محفل کے کیفیت نامے پر یہ گُل نے یہ شعر پیش کیا،
پوچھا نہ زندگی میں کسی نے بھی دل کا درد
اب شہر بھر میں چرچا میری خودکشی کا ہے
معلوم ہوتا ہے کہ یہ کسی ایک...
زندگی میں کمی سی لگتی ہے
یہ مجھے اجنبی سی لگتی ہے
ایک لمحہ ہوا جدا ہو کر
مجھ کو لیکن صدی سی لگتی ہے
گھر جلانا تو ان کا پیشہ ہے
ان کو یہ روشنی سی لگتی ہے
دل میں جذبہ نہیں ہے الفت کا
رہبری رہزنی سی لگتی ہے
بے قراری ، گھٹن ، تیری چاہت
مجھ کو یہ عاشقی سی لگتی ہے
درد کی داستان لکھتا ہوں
ان کو یہ...
جو مجھے کبھی بھی نہ مل سکی مجھے اس خوشی کی تلاش ہے
میں خود اپنے آپ کو جان لوں اسی آگہی کی تلاش ہے
تیری عمر بھر رہی جستجو میں تجھے کبھی بھی نہ پا سکا
میں تو ہوں بقید حیات پرمجھے زندگی کی تلاش ہے
میں اکیلا خوش ہوں تو کچھ نہیں مجھے ہر کسی کا خیال ہے
جو ہو خستہ حال بھی خوش اگر مجھے اس خوشی کی تلاش...
مختلف سرکاری اور نجی اداروں کی طرف سے رسمی پیغامات میں رومن اردو کے استعمال کے حوالے سے یہ تحریر خاکسار نے جنوری 2023 میں لکھی تھی لیکن بوجوہ اسے فورم پر پیش نہیں کر سکا تھا۔ رواں ہفتے میں استاذی محترم جناب سرور راز صاحب کی طرف سے اردو زبان کی ترویج و ترقی کے حوالے سے جو ارشادات پڑھنے کو ملے ،...
ریاضی کو اُردو میں پڑھنا
اسکول میں ہمارا سب سے ناپسندیدہ مضمون ریاضی تھا۔ اس لیے ریاضی کے بارے میں مجھے یہ مضمون لکھتے ہوئے کچھ ریاضی پسند عناصر اعتراض کریں گے کہ یہ مسائلِ ریاضی یہ ترا بیان غالب۔سو انہی یارانِ نکتہ داں کے لیے صلائے عام کہ ہم ریاضی کو سراسر اردو میڈیم کے تناظر میں بیان کریں گے۔...
غزل
(والی آسی - لکھنؤ)
جن کی یادیں ہیں ابھی دل میں نشانی کی طرح
وہ ہمیں بھول گئے ایک کہانی کی طرح
دوستو ڈھونڈ کے ہم سا کوئی پیاسا لاؤ
ہم تو آنسو بھی جو پیتے ہیں تو پانی کی طرح
غم کو سینے میں چھپائے ہوئے رکھنا یارو
غم مہکتے ہیں بہت رات کی رانی کی طرح
تم ہمارے تھے تمہیں یاد نہیں ہے شاید...
غزل
(عبدالرفیق - علیگڑھ)
مانگی ہے جان آپ نے ایمان لیجئے
اب تو خدا کے واسطے پہچان لیجئے
دار و رسن کا کس لئے احسان لیجئے
لطف و کرم سے آپ مری جان لیجئے
مایوسیوں سے فرحت ارمان لیجئے
مجبوریوں سے صورت امکان لیجئے
مجھ کو نجات دیجئے میری تڑپ سے آپ
لیکن تڑپ حیات ہے یہ جان لیجئے
آواز ہے جرس کی...
علی مولیٰ علی مولیٰ علی مولیٰ علی مولیٰ
زباں کے ساتھ دل بولا علی مولیٰ علی مولیٰ
علی اعلیٰ ہے اولیٰ ہے علی کا بول بالا ہے
جو بالا ہے وہ یہ بولا علی مولیٰ علی مولیٰ
علی طاہر ہیں مظہر ہیں مقدم ہیں مؤخر ہیں
علی اولی علی اولیٰ علی مولیٰ علی مولیٰ
علی نفس پیمبر ہیں علی بہتر ہیں برتر ہیں
ہر...
تاجدار کل ولی مولا علیؑ مولا علیؑ
حیدر و صفدر وصی مولا علیؑ مولا علیؑ
پیشوا و مرشد و مولا و زندہ تم تمام
قوت پیغمبری مولا علیؑ مولا علیؑ
دلبر بنت رسالت پدر شاہ کربلا
یکتا شان برتری مولا علیؑ مولا علیؑ
قوت دست رسالت باب شہر علم تو
واللہ ایں قول نبی مولا علیؑ مولا علیؑ
نقش پائے تو مری...
انجمن ترقی اردو سو سال سے زیادہ قدیم ادارہ ہے۔ تقسیم کے بعد اس کے دو حصے ہوئے، ایک حصہ ہندوستان میں رہ گیا اور ایک حصے کو مولوی عبدالحق پاکستان لے آئے۔ اس کے تحت نہایت وقیع کتابیں شایع ہوئیں اور دو علمی جرائد بھی پابندی سے شایع ہوتے رہے۔
چند دنوں پہلے اس کے ماہنامے ’’ قومی زبان‘‘ کی مدیر ڈاکٹر...
غزل
(علی جواد زیدی - لکھنؤ ، انڈیا)
آنکھوں میں اشک بھر کے مجھ سے نظر ملا کے
نیچی نگاہ اٹھی فتنے نئے جگا کے
میں راگ چھیڑتا ہوں ایمائے حسن پا کے
دیکھو تو میری جانب اک بار مسکرا کے
دنیائے مصلحت کے یہ بند کیا تھمیں گے
بڑھ جائے گا زمانہ طوفاں نئے اٹھا کے
جب چھیڑتی ہیں ان کو گمنام آرزوئیں
وہ...
غزل
(آنند سروپ انجم )
میں ڈر رہا ہوں ہر اک امتحان سے پہلے
مرے پروں کو ہوا کیا اڑان سے پہلے
مرے نصیب میں رستوں کی دھول لکھی تھی
نہ مل سکی مجھے منزل تکان سے پہلے
یہ کون شخص تھا چالاک کس قدر نکلا
کہ بات چھیڑ گیا درمیان سے پہلے
میں اس کے درد کا درماں تو جانتا تھا مگر
وہ کچھ تو بولتا اپنی...
لاژورد بنیادی طور پر مری تقطیع کار ویب ایپ کا دوسرا ورژن ہے۔ یہ ایک progressive web app ہے جو کہ سبھی پلیٹ فارمز پر انسٹال کی جا سکتی ہے۔ ایپ کو از سرِ نو Typescript میں لکھا گیا ہے تاکہ سرور کی ضرورت باقی نہ رہے۔ ایپ کی ظاہری شکل و صورت کو بھی مزید بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے، چند تصاویر...
گزشتہ دنوں اشتیاق بھائی نے ایک فونٹ کو چیک کرنے کے لئے کہا تو میں سوچ میں پڑ گیا ایک ایسا جملہ کہاں سے لاؤں جس میں اردو کے سارے حروف تہجی اور اعراب ہو۔جیسا کہ انگلش میں ایک جملہ ہے
The quick brown fox jumps over the lazy dog
اگر محفلیں ایسا ہی ایک جملہ بنائیں تو نہ صرف اس فونٹ کو چیک کرنے میں...
ایک صاحب نے اعتراض کیا کہ عمر صاحب آپ دوسروں کو اپریشیٹ (appreciate) بہت کم کرتے ہو اسی لیے شاید آج آپ تنہا کھڑے ہو اپنے مقام پر.. میں نے کہا ایسا باکل نہیں ہے بلکہ میں ہر اس شخص کو اپریشیٹ کرتا ہوں جو خود اپنے آپ کو اپنی ذات کو اپریشیٹ کرتا ہے. پوچھنے لگا کیسے؟
میں نے کہا اگر ایک شخص آپ کے...
پڑی مصیبت سر سے نہیں جاتی
محبت ہو جائے تو ٹالی نہیں جاتی
کرتا ہوں لاکھ انکار مگر کیا کیجئے کہ
اس کی عادت مجھ سے چھوڑی نہیں جاتی
دن کو وہ یاد آتا ہے مگر گزر جاتا ہے دن تو
شب اس کی یاد میں مجھ سے گزاری نہیں جاتی
بھول گیا ہوں اسکی سب باتیں مگر
وہ خندہ زیرِ لب مجھ سے بھلائی نہیں جاتی
چاند کی بے...
بچپن کو یاد کرتا ہوں تو رو دیتا ہوں
ماں کی گود میں سر رکھتا ہوں تو رو دیتا ہوں
بن مسکراہٹ کے ہی تمام تصویریں بنتی ہیں
پرانی البم کو دیکھتا ہوں تو رو دیتا ہوں
دل پر تو ہمیشہ ہی رہتا ہے اک بوجھ
بوجھ حد سے بڑھ جائے تو رو دیتا ہوں
غم یار ہے غم دنیا ہے غم حشر ہے
سب غموں کو ملاتا ہوں تو رو دیتا ہوں...
اک طرف ہے شہر کی رونق
اک طرف ہے دل کی تنہائی
یاراں کی محفل میں خوب مستیاں
اور اسی محفل میں ہے تنہائی
رونق میلہ خوب ہے دنیا
مگر جس کو لگ گئی ہو تنہائی؟
ہر طرف ہے شوروغل ہمیشہ
ہر طرف دیکھو تو تنہائی
کہاں ہیں دوست احباب میرے
جہاں بھی جاؤ بس تنہائی
بچپن تنہا، جوانی تنہا، بڑھاپا تنہا
اور گور میں بھی...
غزل
(فرزانہ اعجاز)
مرقّع ء رنج و الم زندگی ہے
مری زندگی ، اب یہی زندگی ہے
خوشی میں بھی دل ساتھ دیتا نہیں اب
ہنسی میں ملی آنسو وءں کی نمی ہے
نہ پوچھا کبھی تم نے احوال میرا
مجھے زعم تھا کہ بڑی دوستی ہے
گئ رات جیسے اندھیری گلی تھی
سویرے کا مطلب نئ روشنی ہے
ثبوت وفا مانگتے ہیں ہم ہی سے...