اردو اور پنجابی ادب میں گنجِ شریف کا مقام

الف نظامی

لائبریرین
اردو اور پنجابی ادب میں گنجِ شریف کا مقام
حضرت نوشہ گنج بخش پنجاب کے پہلے اُردو اور پنجابی کے صاحبِ دیوان شاعر ہیں۔ اس وقت تک اردو ادب کی تاریخ میں جس صاحبِ دیوان شاعر کو اولیت حاصل ہے وہ محمد قلی قطب شاہ ہے، حضرت نوشہ محمد قلی قطب شاہ (973ھ-1020ھ) سے چودہ سال پہلے پیدا ہوئے اور اس کی وفات سے چوالیس سال بعد وصال فرمایا۔
گنج شریف کی اشاعت سے اردو ادب کی تاریخ میں یقینا ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ اکبری اور جہانگیری عہد کے لسانی ادب کے بے شمار الفاظ پہلی مرتبہ اس کتاب کے ذریعہ منظر عام پر آ رہے ہیں۔
گنج شریف کی لسانی تحقیق کو ہم اردو ادب کے محققین پر چھوڑتے ہیں۔
بحوالہ : انتخاب گنج شریف ، صفحہ 31
 

الف نظامی

لائبریرین
ڈاکٹر سید عبد اللہ اپنے مضمون "چند سطور گنج شریف کے بارے میں" میں لکھتے ہیں:
گنج شریف کے مل جانے سے یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ اردو شاعری پنجاب میں دکن کے بعد نہیں شروع ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ شروع ہوئی ہے بلکہ یوں سمجھیے کہ اس سے بھی پہلے کیوں کہ گنج شریف میں قلی قطب شاہ کے کلام کے مقابلے میں زیادہ پختہ اور ترقی یافتہ زبان کے نمونے موجود ہیں۔
بحوالہ انتخاب گنج شریف ، صفحہ 13
 
Top