غزل
اردو کو فارسی نے شرابی بنا دیا
عربی نے اس کو خاص ترابی بنا دیا
اہلِ زباں نے اس کو بنایا بہت ثقیل
پنجابیوں نے اس کو گلابی بنا دیا
دہلی کا اس کے ساتھ ہے ٹکسال کا سلوک
اور لکھنئو نے اس کو نوابی بنا دیا
بخشی ہے کچھ کرختگی اس کو پٹھان نے
اس حسنِ بھوربن کو صوابی بنا دیا
باتوں میں اس کی ترکی...
اور اس کے بعد ہمیشہ مُجھے عدو سمجھے
مری مراد نہیں دوست ہو بہو سمجھے
اگرچہ مادری میری زباں ہے پنجابی
پہ شعر اردو میں کہتا ہوں تاکہ تُو سمجھے
نہ سنگِ لفظ گرائے سکوت دریا میں
کوئی نہیں جو خموشی کی آبرو سمجھے
زبانِ حال سے کہتے رہے حذر لیکن
تھرکتے جسم نہ اعضاء کی گفتگو سمجھے
مجھ ایسے مست...
عکس اس کا کہ مرا حرفِ دعا ہے، کیا ہے؟
گرد میرے جو معطر سی فضا ہے، کیا ہے؟
کیوں ہے یہ رزقِ سخن اس کے رہینِ منت
وہ مرا رب ہے نہ رازق نہ خدا ہے، کیا ہے؟
اس کی آنکھوں سے ہویدا ہیں فسانے کیسے
وہ جو ہاتھوں کی لکیروں میں لکھا ہے، کیا ہے
چاند چہرے پہ تغافل کے یہ بادل کیوں ہیں؟
کوئی رنجش ہے؟...
قریہ ءِ جاں پہ کیوں لشکرِ ہجر کا خوف طاری کروں
وقفِ تعبیرِ خوابِ وصالِ صنم زیست ساری کروں
کوئی دعویٰ نہیں اس ہنر میں مجھے، ہاں اگر تُو ملے
دستِ لب سے ترے جسم کی لوح پر دستکاری کروں
دیکھنا عکسِ جاناں زِ چشمِ تخیل برائے حیات
نعمتِ خاص ہے، آبشارِ تشکر کو جاری کروں
رشکِ مہتاب اپنی جبینِ...
اک عکسِ لا وجود سے لپٹا ہوا ہوں میں
جیسا مجھے نہ ہونا تھا ویسا ہوا ہوں میں
میرے درختِ جسم کو خوفِ خزاں نہیں
اُس معجزاتی ہونٹ کا چوما ہوا ہوں میں
پورے کیے ہیں پیار کے سارے لوازمات
اب کُن کے انتظار میں بیٹھا ہوا ہوں میں
خود کو تمہارے بعد سمیٹا کچھ اس طرح
لگتا نہیں کہیں سے بھی ٹوٹا ہوا ہوں...
ایک کے بعد نئی ایک کہانی کھلتی
شکر یہ ہے نہ کھلی گر وہ جوانی کھلتی
سب کو ہوتی نہیں محسوس مہکتی مسکان
ہر کسی پر تو نہیں رات کی رانی کھلتی
ثبت انعام سب اس کے ہیں جگر پر میرے
غیر پر کیسے بھلا اس کی نشانی کھلتی
تُو مری نرم مزاجی کی بلائیں لیتا
دوست تجھ پر جو مری شعلہ فشانی کھلتی
وہ سزا مجھ کو...
ہاں مجھے اردو ہے پنجابی سے بھی بڑھ کر عزیز
شکر ہے انور مری سوچیں علاقائی نہیں
لسانی اور علاقائی تعصبات کی دیواریں پھلانگتا یہ شعر جناب انور مسعود کا ہے۔ آپ باغ و بہار شخصیت کے مالک ہیں، سو مزاج کی شادابی آپ کی شاعری میں جھلکتی ہے۔
انور مسعود کے ہم نام ہمارے ایک بزرگ دوست محمد انور ہیں جو حلقہ...
غزل
(جلیلؔ مانک پوری)
اپنے رہنے کا ٹھکانا اور ہے
یہ قفس یہ آشیانا اور ہے
موت کا آنا بھی دیکھا بارہا
پر کسی پر دل کا آنا اور ہے
ناز اٹھانے کو اٹھاتے ہیں سبھی
اپنے دل کا ناز اٹھانا اور ہے
درد دل سن کر تمہیں نیند آ چکی
بندہ پرور یہ فسانا اور ہے
رات بھر میں شمع محفل جل بجھی
عاشقوں کا...
خبر لیجے زباں بگڑی۔۔۔ دلی کی عدالت بمقابلہ اردو۔۔۔
تحریر: اطہر علی ہاشمی
اردو زبان ہندوستان میں پیدا ہوئی، وہیں پلی بڑھی۔ دہلی، لکھنؤ اس کے بڑے دبستان سمجھے جاتے تھے۔ لیکن اب یہیں اس کو ’’ستی‘‘ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ دنوں دہلی کی عدالت نے پولیس ایف آئی آر میں اردو کے الفاظ کو...
ریختہ امسال اپنا چھٹا جشن منا رہے ہیں لیکن ریختہ والے جس زبان کو آج تک 'اردو' کہتے رہے ہیں اب اس کو 'ہندوستانی' کہنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ واقعی ایک تشویشناک خبر ہے۔ اور انڈیا کے اردو دان حلقوں نے اس کی مذمت شروع کر دی ہے۔ اس سے پہلے بھی 'اردو' اور 'ہندوستانی' کا بہت جھگڑا چل چکا ہے اور اب اس میں...
مِیرِ سپاہ ناسزا لشکریاں شکستہ صف
آہ وہ تیر نیم کش جس کا نہ ہو کوئی ہدف
تیرے محیط میں کہیں گوہرِ زندگی نہیں
ڈھُونڈ چکا میں موج موج دیکھ چکا صدف صدف
عشقِ بُتاں سے ہاتھ اٹھا اپنی خُودی میں ڈُوب جا
نقش و نگار دیر میں خونِ جگر نہ کر تلف
کھول کے کیا بیاں کروں سِرِ مقام مَرگ و عشق
عشق ہے مرگ...
اردو تھا جس کا نام
اطہر ہاشمی
14 اگست کو پاکستان کا یومِ آزادی منایا گیا، لیکن ہر سال کی طرح اِس بار بھی یہ ابہام رہا کہ ’’کون سا سال؟‘‘ کسی اخبار نے 72 واں لکھا تو کسی نے 73 واں۔ یہی صورتِ حال اشتہارات میں بھی رہی۔ تقریبات کے دعوت ناموں میں بھی ترجیح 72 ویں یوم یا جشنِ آزادی کو دی گئی۔ سیدھی...
الفاظ کے الٹ پھیر کا دلچسپ مطالعہ
عبد الخالق بٹ
میر تقی میر کو تدبیریں اُلٹی ہو جانے کا غم تھا اور مصحفی کو اس بات کا دکھ کہ : ’الٹی گنگا بہاتے ہیں آنسو‘ ۔۔۔۔۔ غالب کا مسئلہ ان دونوں کے برخلاف تھا :
’ الٹے پھر آئے درِ کعبہ اگر وا نہ ہوا ‘
ان معتبر شعرا کے اُلٹ پھیر پر تشویش برقرار تھی کہ ایک...
غزل. ... 29 جولائی 2019
دل میں پوشیدہ کوئی عشقِ بتاں رکھتے ہیں
گویا سیپی میں کوئی موتی نہاں رکھتے ہیں
جذبہ ء عشق کی جو تاب و تواں رکھتے ہیں
وہ خزاں میں بھی بہاروں کا سماں رکھتے ہیں
تجھ کو دنیا کے ہے ملنے پہ گماں تقویٰ کا
ہم تو عُقبیٰ کا ہی ہر لحظہ دھیاں رکھتے ہیں
اُن کو قارون کی دولت بھی ملے تو...
وفاقی حکومت کے ادارے ’’اردو ڈکشنری (لغت) بورڈ‘‘ نے 22 جلدوں اور ہزاروں صفحات پر مشتمل اردو لغت کو دو جلدوں پرمنتقل کر کے ’’مختصراردولغت‘‘ کے نام سے مختصر ( concise) ڈکشنری تیار کر لی ہے۔
جس کی پہلی جلد شائع ہوچکی اور دوسری اشاعت کے مرحلے میں ہے جبکہ 22 جلدوں پر مشتمل اردولغت کی موبائل فون...