مہ جبین

محفلین
نہ کسی کی آنکھ کا نور ہوں نہ کسی کے دل کا قرار ہوں
جو کسی کے کام نہ آسکے میں وہ ایک لوح مزار ہوں
بہادر شاہ ظفر
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اپنی غزل ( غ۔ن۔غ ) کی نذر یہ بہت لطیف سا شعر :

ایک محبت کافی ہے
باقی عمر اضافی ہے

محبوب خزاںؔ
کتاب : اکیلی بستیاں


تو ملا ہے تو یہ احساس ہوا ہے مجھ کو
یہ مری عمر محبت کے لیے تھوڑی ہے
اک ذرا سا غمِ دوراں کا بھی حق ہے جس پر
میں نے وہ سانس بھی تیرے لیے رکھ چھوڑی ہے:rose:
 

مغزل

محفلین
کیا میری طرح خانما برباد ہو تم بھی
کیا بات ہے تم گھر کا پتہ کیوں نہیں دیتے
مقبول نقش ؔ​
(مرحوم)​
 

مغزل

محفلین
ساحل پہ کھڑے ہیں جو غمِ دل کے سفینے
یادوں کے سمندر میں بہا کیوں نہیں دیتے
مقبول نقش ؔ
(مرحوم)​
 

غ۔ن۔غ

محفلین
مرغان قفس کو پھولوں نے اے شاد یہ کہلا بھیجا ہے
آجاو! جو تم کو آنا ہو ایسے میں ابھی شاداب ہیں ہم
 

مغزل

محفلین
اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہوجاتا ہوں
میں اب اکثر میں نہیں رہتا تم ہوجاتا ہوں
انور شعور
 

مغزل

محفلین
( saima shah ) صائمہ بہن ۔۔ مجھے اپنا شعر یاد آگیا۔۔

اپنی غزل ( غ۔ن۔غ ) کی نذر کرتا ہوں ۔۔ آپ بھی ملاحظہ کیجے ۔

میں سراپا نماز ہوں اے عشق
تو اذاں دے رہا ہے حیرت ہے
م۔م۔مغل
 

صائمہ شاہ

محفلین
( saima shah ) صائمہ بہن ۔۔ مجھے اپنا شعر یاد آگیا۔۔

اپنی غزل ( غ۔ن۔غ ) کی نذر کرتا ہوں ۔۔ آپ بھی ملاحظہ کیجے ۔

میں سراپا نماز ہوں اے عشق
تو اذاں دے رہا ہے حیرت ہے
م۔م۔مغل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نماز عشق پڑھنا چاہتا ہوں
موزن نے پکارا بھی نہیں ہے
مغل بھائی دل سے کہی گئی ہر بات خوبصورت اور پر تاثیر ہے۔

 
Top