حسن

محفلین
وہی میں ہوں ، وہی ہے تیرے غم کی کار فرمائی
کبھی تنہائی میں محفل ، کبھی محفل میں تنہائی
 

کاشفی

محفلین
اچھا ہوا محفل میں مجروح نہ کچھ بولا
وہ حال اگر کہتا تو کس سے سُنا جاتا
(میر مہدی مجروح)
 

حسن

محفلین
کون و مکاں پہ جاری ہے انوار کا نزول
عالم ہے خوش کہ آتا ہے اب آخری رسول (ص)
"17 ربیع الاول"
 

غ۔ن۔غ

محفلین
زبانِ زدِ عام ہونے لگی ہیں
بہت ساری باتیں ہماری تمھاری
شبِ ہجر اپنی مِرے نام کر دو
شبِ وصل ساری کی ساری تمھاری
 
Top