خودی کا سرِ نہاں لاالہ الا اللہ خودی ہے تیغ فساں لاالہ الا اللہ علامہ اقبالؒ
سیما علی لائبریرین نومبر 9، 2020 #1,581 خودی کا سرِ نہاں لاالہ الا اللہ خودی ہے تیغ فساں لاالہ الا اللہ علامہ اقبالؒ
چودھری ناصر حسین محفلین نومبر 18، 2020 #1,582 میں نے کہا کہ بزم ناز غیر سے چاہئے تہی سُن کے ستم ظریف نے مجھ کو اٹھا دیا کہ یوں مرزا اسداللہ بیگ خان غالبؔ
میں نے کہا کہ بزم ناز غیر سے چاہئے تہی سُن کے ستم ظریف نے مجھ کو اٹھا دیا کہ یوں مرزا اسداللہ بیگ خان غالبؔ
سیما علی لائبریرین نومبر 18، 2020 #1,583 جو یہ کہے کہ ریختہ کیونکے ہو رشک فارسی!!!!! گفتۂ غالبؔ ایک بار پڑھ کے اسے سنا کہ یوں مرزا اسد اللّہ غالب
جو یہ کہے کہ ریختہ کیونکے ہو رشک فارسی!!!!! گفتۂ غالبؔ ایک بار پڑھ کے اسے سنا کہ یوں مرزا اسد اللّہ غالب
سیما علی لائبریرین اپریل 20، 2021 #1,584 میں تو اک گونج میں زندہ ہوں سرِ ِ بزم رضی جن کو ہونا تھا یہاں نغمہ سرا ہو بھی چکے خواجہ رضی حیدر
سیما علی لائبریرین اپریل 20، 2021 #1,585 اسیر کر کے ہمیں حکم دے گیا صیاد قفس ہو تنگ تو ان کے نہ بال و پر رکھنا ۔ مہتاب علی بیگ منشیؔ
سیما علی لائبریرین اپریل 20، 2021 #1,586 بے عذر وہ کر لیتے ہیں وعدہ یہ سمجھ کر یہ اہلِ مروت ہیں تقاضا نہ کریں گے ۔ شیفتہ
سیما علی لائبریرین اپریل 20، 2021 #1,587 خالِ لب آفتِ جاں تھا مجھے معلوم نہ تھا دام دانے میں نہاں تھا مجھے معلوم نہ تھا بقااللہ بقاؔ
شمشاد لائبریرین اپریل 20، 2021 #1,588 عجب تیری ہے اے محبوب صورت نظر سے گر گئے سب خوب صورت حیدر علی آتش