نتائج تلاش

  1. نبیل

    شکریہ رونالڈو

    کرسٹیانو رونالڈو کے یوونٹس ٹورین کلب جانے کے بعد ان کے پرانے کلب ریال میڈرڈ کی جانب سے تھینک یو رونالڈو کے نام سے ایک ویڈیو ریلیز ہوئی ہے جس میں ان کے یادگار گول اور ڈرامائی لمحے دکھائے گئے ہیں۔ ایک گول میں کروشیا کے کپتان مورڈرک کی موو بھی نظر آ رہی ہے۔ ذیل میں یہ ویڈیو دیکھی جا سکتی ہے۔
  2. نبیل

    کچھ منتظمین کے تقرر کے بارے میں

    السلام علیکم، اس پوسٹ کا مقصد محفل فورم کی انتظامیہ میں شمولیت (اور برخواستگی) کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کرنا ہے۔ محفلین اس بارے میں اپنی آراء سے بھی آگاہ کر سکتے ہیں۔ کافی عرصہ قبل میں نے فورم کی نظامت کے لیے گائیڈ لائن کے حوالے سے چند گائیڈ لائنز لکھی تھیں۔ ان گائیڈ لائنز میں ترمیم کی...
  3. نبیل

    تیرہویں سالگرہ تیرہویں سالگرہ کی پلاننگ

    السلام علیکم، محفل فورم کی سالگرہ کے حوالے سے سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ بلکہ یہ آغاز تو کافی پہلے ہی ہو گیا تھا۔ :) اس مراسلے کا مقصد ان سرگرمیوں کو قدرے ترتیب میں لانا ہے تاکہ سب دوست ایک ہی وقت میں تمام سلسلوں کا آغاز نہ کر دیں۔ اس طرح ان سب سے انصاف کرنا مشکل ہو جائے گا۔ فورم کی سالگرہ...
  4. نبیل

    بلی اور ٹریڈ مل

    کیٹ پوشک یوٹیوب پر ایک مقبول چینل ہے جس پر ایک بلی کی دلچسپ ویڈیوز شئیر کی جاتی ہیں۔ ذیل کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے بلی ٹریڈ مل پر دوڑنے کی ٹریننگ لیتی ہے۔
  5. نبیل

    تیرہویں سالگرہ محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ کے موقعے پر

    عزیز محفلین، السلام علیکم اور میری جانب سے آپ سب کو محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ کی مبارکباد پھر سے قبول ہو۔ اس مرتبہ ہم نے سالگرہ کی سرگرمیوں کا قدرے قبل از وقت آغاز کر دیا تھا، اور حسب وعدہ میں سالگرہ کے باضابطہ آغاز پر اس موقعے کی مناسب سے خصوصی تحریر پیش کر رہا ہوں جسے کچھ دوست سٹیٹ آف دا...
  6. نبیل

    اقوال زریں جنریٹر

    آج کل انٹرنیٹ پر بے سروپا اقوال کو مشہور شخصیات سے منصوب کرنے کا رواج ہے۔ اور ان memes کو اتنی مرتبہ دہرایا اور شئیر کیا جاتا ہے کہ جھوٹ بھی سچ معلوم ہونے لگتا ہے۔ یہ مسئلہ بین الاقوامی ہے اور کسی ایک ملک یا قوم کے لیے مخصوص نہیں ہے۔ مشہور لیٹ نائٹ شو لاسٹ ویک ٹونائٹ کے ہوسٹ جان اولیور نے بھی اس...
  7. نبیل

    ڈینی میکاسکل اور ماؤنٹین بائیک

    سکاٹ لینڈ کے ڈینی میکاسکل ماؤنٹین بائیک پر سٹنٹ دکھانے کے لیے مشہور ہیں اور ان کی ویڈیوز یوٹیوب پر بے انتہا مقبول بھی ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو The Ridge میں ڈینی میکاسکل انتہائی خطرناک چٹانی رستوں اور عمودی گہرائیوں کے ساتھ ماؤنٹین بائیک چلاتے نظر آتے ہیں۔ مجھ پر تو ویڈیو میں ہی ان خطرناک رستوں کو...
  8. نبیل

    مختلف لہجات کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں

    میں نے اردو محفل فورم کی سالگرہ کے سلسلے میں اردوئے معلی کے زیر عنوان ایک سلسلے کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد قدیم اردو کے استعمال کے ذریعے گفتگو کرنا ہے۔ میرے خیال میں اسی طرز پر مزید پر لطف سلسلے شروع کیے جا سکتے ہیں جن میں قدیم داستانوی اردو کی بجائے عوام میں رائج اردو کے مختلف لہجات کا استعمال...
  9. نبیل

    ٹیکنالوجی ایونٹس سے متعلق معلومات اکٹھی کریں

    کچھ دنوں سے میں اس بارے میں سوچ رہا ہوں کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں منعقد ہونے والے نمایاں ایونٹس اور شوز کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جائیں۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ اہم ٹیکنالوجی ایونٹس، جن میں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مستقبل کے روڈ میپ اور نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروائی جاتی ہیں، کے بارے میں محفل فورم...
  10. نبیل

    اولڈ میکڈانلڈ ہیڈ آ فارم

    بعض اوقات چھوٹے بچوں کو گانے کے بول بار بار سن کر ذہن نشین ہو جاتے ہیں اور وہ اپنے ہی انداز میں یہ گانا گاتے بھی ہیں۔ ذیل کی ویڈیو میں ایک بچی اسی طرح اپنے انداز میں اولڈ میکڈانلڈ ہیڈ آ فارم گا رہی ہے۔ :)
  11. نبیل

    پلے بائی پوسٹ سے متعلق سوال

    میں کچھ عرصے سے فورمز میں گیمنگ کا عنصر شامل کرنے سے متعلق معلومات ڈھونڈ رہا ہوں۔ فورم سوفٹویر کا سٹرکچر بنیادی طور پر مراسلات اور ان کے جوابات پوسٹ کرنے کا ہوتا ہے۔ کچھ فورمز میں اسی بنیادی سیٹ اپ کو استعمال کرکے ہی اس میں کھیل کا ایلیمنٹ شامل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ میں یہاں اسی سلسلے میں...
  12. نبیل

    مائیکروسوفٹ نے گٹ ہب کو خرید لیا ہے

    حیرانی کی بات ہے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اتنی بڑی خبر رونما ہوئی ہے اور یہاں کسی نے اس کی خبر ہی نہیں دی۔ اوپن سورس پراجیکٹس کی سب بڑی اور مقبول سائٹ گٹ ہب کو مائیکروسوفٹ نے 7.5 بلین ڈالر کے عوض خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بارے میں تفصیل انٹرنیٹ پر متعدد روابط پر پڑھی جا سکتی ہے۔ کچھ روابط...
  13. نبیل

    اسلام آباد میں نیا ’پاک ٹی ہاؤس‘

    بی بی سی اردو کی وساطت سے معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد میں ایک چائے خانہ ادبی سرگرمیوں کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ اسلام آباد کے آئی نائن سیکٹر کے سرے پر واقع سوئی گیس چوک سے جوں ہی آپ آئی ٹین میں داخل ہوتے ہیں تو بالکل سامنے پارک میں ایک بظاہر معمولی سا کھوکھا سامنے آ جاتا ہے، جس میں سستی پلاسٹک کی...
  14. نبیل

    افطاری کے منتظر

    جن لوگوں کو روزے کی شدت محسوس ہو رہی ہوتی ہے وہ افطاری کا انتظار بھی اسی شدت سے کرتے ہیں۔ آج کل سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں کئی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں۔ انہیں یہاں پر بھی شئیر کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک صاحب ذیل کی ویڈیو میں منہ میں کھجور لیے اذان کا انتظار کرتے نظر آتے ہیں۔
  15. نبیل

    چیمپینز لیگ 2018 فائنل لائیو تبصرہ

    اب لیور پول اور ریال میڈرڈ کا میچ شروع ہونے والا ہے۔ اس پر لائیو تبصرہ اس تھریڈ میں کیا جا سکے گا۔
  16. نبیل

    چھوٹا بھائی جب لڑائی میں کود پڑا

    جوئل ایک شوقیہ ریسلر ہیں اور اپنی چار سالہ بیٹی روبی کو ایک ریسلنگ ایونٹ پر لے گئے جہاں اس کا ایک چار سالہ لڑکے ریان کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ لیکن کشتی دوران روبی کے دو سالہ بھائی جیش نے اسے اصل لڑائی سمجھ لیا اور بھاگتے ہوئے ریان پر چھلانگ لگا دی۔ اس پر تمام حاضرین کشت زعفران ہو گئے اور جیش کے والد...
  17. نبیل

    گوگل ڈپلیکس Google Duplex

    حال میں منعقد ہونے والے گوگل آئی او ایونٹ میں گوگل کی جانب سے حسب معمول نئی ٹیکنالوجیز اور ٹیکنالوجیز کے روڈ میپ کا اعلان کیا گیا، لیکن جس چیز نے سب کو چونکا کر رکھ دیا وہ گوگل کا نیا ڈیجیٹل اسسٹنٹ گوگل ڈپلیکس ہے۔ گوگل ڈپلیکس کے ذریعے ازخود ٹیلی فون پر appointments سیٹ کی جا سکتی ہیں۔ اس کی خاص...
  18. نبیل

    تیرہویں سالگرہ محفل ناسٹلجیا

    السلام علیکم، لیجیے فورم کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک اور سلسلے کا آغاز کر دیتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ انسان ماضی پرست ہوتا ہے اور پرانے وقتوں کو یاد کر کر کے آہیں بھرتا ہے۔ مشتاق یوسفی صاحب ایسے لوگوں کو یادش بخیریا کہتے ہیں۔ :) کچھ ایسا ہی معاملہ محفل فورم کا بھی ہے۔ محفل فورم پر کئی ادوار آئے ہیں۔...
  19. نبیل

    قران کے متن کو بہتر انداز میں پیش کرنے کی ضرورت

    السلام علیکم، میں کافی عرصے سے محسوس کر رہا ہوں کہ فورم پر قران کی آیات کا حوالہ دینے میں دقت کا سامنا ہوتا ہے۔ قران کی آیات کا متن کاپی پیسٹ کرنے پر یہ درست دکھائی نہیں دیتا۔ اس صورتحال کا کوئی بہتر حل ڈھونڈا جانا چاہیے۔ اس پوسٹ کا مقصد اسی سمت میں معلومات اکٹھی کرنا اور برین سٹارمنگ کرنا ہے۔...
  20. نبیل

    تیرہویں سالگرہ زبردست اور پرمزاح

    السلام علیکم، محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ کے موقعے پر ایک اور سلسلے کا آغاز کرتے ہیں۔ یہاں ان مراسلات کے اقتباسات اور روابط پیش کرنا ہیں جو ارکان محفل کو بہت پسند آئے ہیں یا ان سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔ اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ جن مراسلات پر دس یا اس سے زائد مثبت ریٹنگز، جیسے کہ زبردست، پسندیدہ یا...
Top