پلے بائی پوسٹ سے متعلق سوال

نبیل

تکنیکی معاون
میں کچھ عرصے سے فورمز میں گیمنگ کا عنصر شامل کرنے سے متعلق معلومات ڈھونڈ رہا ہوں۔ فورم سوفٹویر کا سٹرکچر بنیادی طور پر مراسلات اور ان کے جوابات پوسٹ کرنے کا ہوتا ہے۔ کچھ فورمز میں اسی بنیادی سیٹ اپ کو استعمال کرکے ہی اس میں کھیل کا ایلیمنٹ شامل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ میں یہاں اسی سلسلے میں معلومات اکٹھی کرنا چاہتا ہوں۔ اگر کسی دوست کو دوسری فورمز سے ایسی گیمز یا gamification سسٹمز کے بارے میں علم ہے تو یہاں اس کے بارے میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ کچھ فورمز پر رول پلے انگ گیمز یا آر پی جی گیمز کا رواج ہے۔ میں ان کے بارے میں جاننے میں بھی دلچسپی رکھتا ہوں۔ ان میں سے کچھ تو ویسی ہی معلوم ہوتی ہیں جیسا کہ کسی زمانے میں فورم پر کہانی لکھنے کا کھیل کھیلا جاتا تھا۔

کچھ روز قبل اسی فورم پر ریٹنگ سسٹم کے استعمال کے ذریعے نمائندہ تصویر تبدیل کرنے کا کھیل کھیلا گیا تھا جو کہ کافی مقبول بھی ہوا تھا۔ اسی پیٹرن کو استعمال کرتے ہوئے اور بھی کئی کھیل کھیلے جا سکتے ہیں۔

توجہ برائے زیک ، سعادت ، ابن سعید
 
Top