نتائج تلاش

  1. نبیل

    انٹرویو کے دوران بچوں کی انٹری

    پروفیسر رابرٹ کیلی بی بی سی کو انٹرویو دے رہے تھے جب اچانک ان کے بچے دروازہ کھول کر کمرے میں داخل ہو گئے۔ کچھ ہی دیر میں بچوں کی ماں بھاگی ہوئی آئیں اور بچوں کو کھینچ کر کمرے سے نکال لے گئیں۔ اس سارے واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ایلن شو کی ایلن ڈی جنری نے اپنے انداز میں اس ویڈیو کا تجزیہ کیا ہے...
  2. نبیل

    مسافر مع قرآن (چین میں)

    مجھے شیخ فہد الکندری کا یوٹیوب کا چینل بہت پسند ہے۔ فہد الکندری نے دنیا بھر میں پھر کر اسلام کے دائرے میں داخل ہونے والوں اور اسلام کی خدمت کرنے والوں کے انٹرویو پیش کیے ہیں۔ اس کے علاوہ مسافر مع القران کے نام سے ایک سلسلہ پیش کیا گیا ہے جس میں دنیا کے مختلف حصوں میں قران کی تعلیم کے بارے میں...
  3. نبیل

    ابو کا جڑواں بھائی اور بچے کی کنفیوژن

    ذیل کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک بچہ کنفیوژن کا شکار ہے کہ جڑواں بھائیوں میں سے اصل میں کون اس کا باپ ہے۔ :)
  4. نبیل

    ازمنہ قدیم کی ٹیکنالوجی (Primitive Technology)

    یوٹیوب پر پری میٹو ٹیکنالوجی کے نام سے ایک چینل حال میں کافی مقبول ہو چکا ہے۔ اس کی تمام ویڈیوز بغیر کسی ڈائیلاگ کے ہیں اور ان میں ایک شخص کسی جدید اوزار یا ٹیکنالوجی کی مدد لیے بغیر گھر کی تعمیر کرتا اور اس کے لیے سازو سامان تیار کرتا نظر آتا ہے۔ اسے جن اوزار کی ضرورت ہوتی ہے، وہ بھی خود ہی...
  5. نبیل

    بچے چھینک کی نقل اتارتے ہوئے۔۔

    ذیل کی ویڈیو میں دو جڑواں شیر خوار بچے دکھائے گئے ہیں۔ پس منظر میں ان کے باپ کو چھینک آئی۔ بچوں نے اسی کا مذاق بنا لیا۔ ان کی اسی حرکت سے معلوم ہو جاتا ہے کہ آنے والے وقت میًں یہ بچے کن صلاحیتوں کے حامل ہوں گے۔ :)
  6. نبیل

    بیسٹ برادر سپیچ

    شادیوں پر بیسٹ مین کے بارے میں تو سننے میں آیا تھا لیکن یوٹیوب پر ایک بیسٹ برادر سپیچ بھی نظر آ گئی۔ ایرک نے اپنے بھائی ایلن کی شادی کے موقعے پر ایک چھوٹی سی پرمزاح تقریر کی جس سے سب لطف اندوز ہوئے۔
  7. نبیل

    رقص ابرو

    سارہ ہیلن کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اپنی بھنووں کو موسیقی کی تان پر نچا سکتی ہیں۔ کیڈبری ڈیری ملک چاکلیٹ کے ایک اشتہار میں دو بچوں نے موسیقی کے ساتھ آئی برو ڈانس دکھایا جو کہ ایک کیمرہ ٹرک تھا۔ سارہ ہیلن نے اسی موسیقی پر اصل آئی برو ڈانس کا مظاہرہ کیا جو کہ وائرل ہو گیا۔ اصل اشتہار کی ویڈیو ذیل...
  8. نبیل

    بچوں کے ساتھ نیند پوری کرنا مشکل ہے

    چھوٹے بچے جب خود جاگ جاتے ہیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ سب گھر والے ان کے ساتھ اٹھ جائیں۔ :) ذیل کی ویڈیو میں کچھ اسی طرح کا منظر دکھایا گیا ہے۔
  9. نبیل

    ہزاروں خواہشیں ایسی ۔۔

    لیلی (Lily) کو اس کی سالگرہ پر اس کے والدین کی جانب سے تحائف سے بھرا ہوا بیگ ملا تو اس کی خوشی کی انتہا نہیں رہی۔ لیکن جب اسے بتایا گیا کہ اسے اس کی پسند کی جگہ پر سیر کے لیے لیجایا جا رہا ہے تو وہ جذبات سے مغلوب ہو گئی۔
  10. نبیل

    براک اوبامہ کا اینگر ٹرانسلیٹر

    امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ قدرے دھیمے مزاج کے آدمی ہیں، اسی لیے انہیں غصے کا اظہار کرنے کے لیے خاص طور پر غصے کے ترجمان کی ضرورت پڑتی ہے۔ ذیل کی ویڈیو میں براک اوبامہ کے اینگر ٹرانسلیٹر کو ان کے غصے کی ترجمانی کرتے دکھایا گیا ہے۔
  11. نبیل

    بارہویں سالگرہ فورم کی سالگرہ کے موقعے پر اردو خوش خطی کا سلسلہ 2

    فورم کی سالگرہ سے مطابقت رکھتے ہوئے اردو خوش خطی کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے آپ کو دعوت دی جاتی ہے کہ اپنا نام اپنے ہاتھ کی لکھائی میں پیش کریں۔ اور اس کے علاوہ بھی چاہیں تو کسی کا نام پیش کر سکتے ہی۔ ذیل میں اس سلسلے میں میری کوشش دیکھی جا سکتی ہے۔
  12. نبیل

    بارہویں سالگرہ فورم کی سالگرہ کے موقعے پر اردو خوش خطی کا سلسلہ 1

    السلام علیکم، جیسا کہ میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا کہ فورم کی سالگرہ کے موقعے پر ہاتھ کی لکھائی کے نمونے پیش کرنے کا سلسلہ شروع کرنا چاہیے۔ ایک مرتبہ پہلے بھی یہ سلسلہ شروع کیا گیا تھا اور اسے کافی پسند کیا گیا تھا۔ یہاں میں اردو لکھائی کے سلسلے کا آغاز کر رہا ہوں۔ سب سے پہلے آپ کا کام ہے کہ...
  13. نبیل

    انستھیزیا کے زیر اثر محبت کا اظہار

    غالب نے کہا تھا کہ کہتے ہیں جس کو عشق، خلل ہے دماغ کا۔ لیکن بعض اوقات دماغ کا خلل اظہار محبت کی وجہ بھی بن جاتا ہے۔ ذیل کی ویڈیو میں ایک دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکی کو ہسپتال میں اس کا بازو ٹوٹنے پر طبی امداد دی جا رہی ہے اور اسے سکون آور دوا کا انجکشن لگا ہوا ہے۔ یہ سکون آور دوا اس لڑکی کے حواس...
  14. نبیل

    ہائیڈروجن ون، ایک ہولو گرافک سمارٹ فون

    خبر یہ ہے کہ ایک نیا اینڈرائڈ سمارٹ فون منظر عام پر آنے والا ہے جس کا ڈسپلے ہولوگرافک ہوگا۔ اس سے یہی سمجھ آتی ہے کہ کسی مخصوص عینک کے بغیر ہولوگرامز کو دیکھنا اور ان کے ساتھ انٹریکٹ کرنا ممکن ہوگا۔ یہ آئیڈیا کچھ کچھ Nintendo 3DS سے ملتا جلتا معلوم ہوتا ہے اگرچہ اس گیم کنسول میں یہ ٹیکنالوجی...
  15. نبیل

    بارہویں سالگرہ سالگرہ کے موقعے پر تکنیکی مضامین کا سلسلہ

    السلام علیکم، اس وقت محفل فورم کی سالگرہ کی رونقیں عروج پر ہیں۔ :) محفل فورم کا اصل امتیاز اردو کمپیوٹنگ کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم نہ صرف اردو کمپیوٹنگ سے متعلقہ تحقیق کا مرکز رہے ہیں بلکہ یہاں جدید ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے بہترین معلومات بھی...
  16. نبیل

    ٹیسلا ماڈل 3 کی پروڈکشن کا آغاز

    الان مسک کی کمپنی ٹیسلا نے مکمل الیکٹرک کار کو ایک محض ایک کانسپٹ سے اگلے مرحلے میں لیجا کر اسے ایک باقاعدہ بزنس بنا دیا ہے اور تمام توقعات کے خلاف الیکٹرک کارز کی مقبولیت روز افزوں بڑھ رہی ہے۔ لیکن ابھی تک ٹیسلا کی جانب سے تمام الیکٹرک کارز ماس پروڈکشن کی غرض سےنہیں بنائی گئی تھیں بلکہ ماڈل ایس...
  17. نبیل

    سنرجی (Synergy) ایک سوفٹویر کے وی ایم سوئچ

    میں نے ابھی سنرجی سوفٹویر کو آزمایا ہے اور میری نظر میں یہ ایک نہایت فائدہ مند اور منفرد قسم کا سوفٹویر ہے جس کے ذریعے کی بورڈ اور ماؤس ایک ہی نیٹورک میں موجود کمپیوٹرز ایک ہی کی بورڈ اور ماؤس کو شئیر کرسکتے ہیں اور اس کے لیے کسی ہارڈوئیر کے وی ایم سوئچ کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔ خاص بات یہ ہے کہ...
  18. نبیل

    جرمنی کانفڈ کپ 2017 کا چیمپین

    ابھی خبروں سے معلوم ہوا ہے کہ جرمنی نے روس میں کھیلے جانے والے فٹ بال کانفڈ کپ کا فائنل چلی کے خلاف 1-0 سے جیت لیا ہے۔ کانفڈ کپ میں اگرچہ جرمنی کی ٹاپ ٹیم شرکت نہیں کر رہی تھی، لیکن اس ٹیم نے بھی اچھی کارکردگی پیش کی۔ بطور کوچ یوخم لوو کا ریکارڈ متاثر کن ہے۔ جرمنی آج کل فٹ بال میں یکے بعد دیگرے...
  19. نبیل

    بارہویں سالگرہ بھولے بسرے دھاگے

    السلام علیکم، فورم سوفٹویر کااستعمال انٹرنیٹ پر کمیونٹی سائٹ بنانے کے لیے ایک مقبول عام طریقہ ہے اور کچھ عرصہ محنت کے بعد فورم کی فعالیت اور مقبولیت بھی خاطر خواہ بڑھ جاتی ہے۔ فورم کی خوبیوں کے ساتھ اس میں خامی یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ کئی اچھے مراسلے وقت کی دھول کی نذر ہو جاتے ہیں اور وہ تہہ...
  20. نبیل

    بارہویں سالگرہ محفل فورم کی بارہویں سالگرہ کی پلاننگ

    السلام علیکم، جیسا کہ آپ سب دوستوں کو معلوم ہے کہ محفل فورم کی بارہویں سالگرہ کا آغاز ہو گیا ہے اور حسب دستور ہم ایک مہینے تک اس کی سالگرہ منائیں گے۔ :) اس لڑی کا مقصد فورم کی سالگرہ کے سلسلے میں تجاویز اکٹھی کرنا اور منصوبہ بندی کرنا ہے۔ - ایک باقاعدہ مشاعرے کے سلسلے میں مشاورت پہلے سے جا رہی...
Top