بارہویں سالگرہ سالگرہ کے موقعے پر تکنیکی مضامین کا سلسلہ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس وقت محفل فورم کی سالگرہ کی رونقیں عروج پر ہیں۔ :) محفل فورم کا اصل امتیاز اردو کمپیوٹنگ کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم نہ صرف اردو کمپیوٹنگ سے متعلقہ تحقیق کا مرکز رہے ہیں بلکہ یہاں جدید ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے بہترین معلومات بھی فراہم کی جاتی رہی ہیں۔ اسی مناسبت سے ہر سال فورم کی سالگرہ کے موقعے پر ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیکنالوجی ریویوز اور ٹیوٹوریل پر مبنی مضامین بھی لکھے جائیں۔ اس سلسلے میں میں نے چند دوستوں سے خاص توجہ کی گزارش کی ہے۔ یہاں میں بالعموم سب کو اس سلسلے میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔ ذیل میں چند مثالیں موجود ہیں کہ کن موضوعات پر مضمون لکھا جا سکتا ہے:

- پروگرامنگ ٹیوٹوریل
- سوفٹویر کے استعمال کا ٹیوریل
- کسی نئی ٹیکنالوجی کا ریویو
- سوفٹویر یا ہارڈ ویر کا ریویو
- آپ کا کوئی ریسرچ پیپر یا اس کی تخلیص

اس سلسلے میں ایک گائیڈ لائن کا مطالعہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اور اس سلسلے میں جو مضامین پیش کیے جاتے رہیں گے، ان کے روابط بھی اسی تھریڈ میں شامل کیے جاتے رہیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
رانا نے آٹو ٹیکسٹ سمرائزر کے بارے میں ایک مضمون لکھا ہے۔

ربط: اردو ٹیکسٹ آٹو سمرائزر ۔ ایم سی ایس کے فائنل پروجیکٹ کی تلخیص (بارہویں سالگرہ)

اب سر نے بتایا کہ مائکروسافٹ ورڈ میں ایک فیچر آٹو سمرائزر کے نام سے ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ صرف انگریزی متن پر کام کرتاہے۔ آپ نے اسی کا اردو پلگ ان بنانا ہے جو اردو متن کا خلاصہ تیار کردے۔ ہمارا تو دماغ بھک سے اُڑ گیا کہ بھلا خلاصہ کیسے خودکار ہوسکتا ہے۔اس کے لئے تو متن کو پڑھنا اور سمجھنا پڑتا ہے جو کمپیوٹر کیسے کرے گا اور وہ بھی اردو متن۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید نے ڈاکر ٹیکنالوجی کا ایک تعارف پیش کیا ہے۔

پروگرامنگ - ڈاکر - سافٹوئیر کنٹینر پلیٹفارم

ڈاکر (Docker) ایک سافٹوئیر کنٹینرائزیشن پلیٹفارم ہے۔ اس کی مدد سے کسی بھی سافٹوئیر کو اس کی تمام ضروریات، انحصارات، و ترتیبات سمیت ڈبہ بند کر کے ہر جگہ اس کی یکساں کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ گو کہ اس مقصد کے لیے ورچؤل مشین کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن ورچؤل مشین کے بر عکس سافٹوئیر کنٹینر میں مکمل آپریٹنگ سسٹم شامل نہیں کیا جاتا، لہٰذا کنٹینرز نسبتاً کافی ہلکے پھلکے، سریع العمل، اور کم وسائل میں خاصے مؤثر ہوتے ہیں۔ حالانکہ کسی ایک مشین کے تمام کنٹینرز کے تمام پروسیسیز میزبان آپریٹنگ سسٹم میں براہ راست چل رہے ہوتے ہیں، لیکن ہر کنٹینر کچھ اس طرح ملفوف ہوتا ہے کہ اس کو اپنے سوا باقی کسی اور پروسیس یا اپنے محدود فائل سسٹم کے سوا خارجی فائل سسٹم کا ادراک نہیں ہوتا، الا یہ کہ اسے بتایا جائے۔ سافٹوئیر کنٹینر کی مدد سے یہ بھی ممکن ہے کہ ایک ہی مشین میں ایک ہی سافٹوئیر کے کئی نسخے بیک وقت چلائے جائیں، گر چہ ان کے انحصارات باہم متضاد کیوں نہ ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس سلسلے میں میری کاوش یہاں دیکھی جا سکتی ہے:

ایڈیٹر - الیکٹران اردو ایڈیٹر

السلام علیکم۔ محفل فورم کی بارہویں سالگرہ کے موقعے پر تکنیکی مضامین کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ اب قدرے تاخیر سے اپنی شراکت پیش کر رہا ہوں۔ زیر نظر مضمون میں الیکٹران فریم ورک پر مبنی ایک اردو ایڈیٹر کی تیاری اور اجراء کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔
 
Top