نتائج تلاش

  1. نبیل

    ہیکرز نے بنگلہ دیش کے 80 ملین ڈالر چرا لیے، ہجے کی غلطی سے ایک ارب کی ڈکیتی نہ ہو سکی

    ایک خبر کے مطابق ہیکروں نے آن لائن نقب زنی کے ذریعے بنگلہ دیش کے سینٹرل بینک سے 80 ملین ڈالر چوری کر لیے۔ اسی خبر کی تفصیلات کے مطابق اس چوری میں ایک ارب ڈالر لوٹے جانے تھے لیکن ہیکرز نے ایک ٹرانزیکشن میں foundation کے سپیلنگ کو غلطی سے fandation لکھ دیا۔ :) اتنی دیر میں ایف بی آئی کو بھی ان غیر...
  2. نبیل

    مائیکروسوفٹ کی اوپن سورس اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں مزید پیشرفت

    مائیکروسوفٹ کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں اب اپنے کردار کا ازسرنو تعین کر رہی ہے۔ اگرچہ ڈیسک ٹاپ کی دنیا میں ابھی تک مائیکروسوفٹ کا راج ہے، لیکن موبائل اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی دنیا میں ڈیسک ٹاپ کی اہمیت کم ہوتی جا رہی ہے۔ مائیکروسوفٹ نے بھی اس بات کا ادراک کر لیا ہے کہ اس کی مکمل...
  3. نبیل

    انگریزی میں خوش خطی کی ابتداء

    السلام علیکم، اردو کی طرح انگریزی میں بھی خوش خطی کے سلسلے کی ابتداء کر رہا ہوں۔ جو دوست اس سلسلے میں شرکت کرنا چاہیں، ان سے درخواست ہے کہ سادہ پین یا پنسل سے ذیل کا جملہ اپنی لکھائی میں شئیر کر دیں: In the name of Allah, the most Merciful, the most Beneficient ذیل میں یہی جملہ میری لکھائی میں...
  4. نبیل

    بسم اللہ کریں، خوش خطی کھیل کی ابتداء

    السلام علیکم، جیسا کہ میں ایک اور دھاگے میں خوش خطی کے سلسلے کی تجویز پیش کر چکا ہوں، یہاں اسی سلسلے کی ابتدا کر رہا ہوں۔ سب احباب سے درخواست ہے کہ سادہ پین یا پنسل سے اپنی لکھائی میں بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھ کر اس کا نمونہ یہاں پیش کر دیں۔ ذیل میں میری لکھائی کا نمونہ حاضر ہے۔ اتنا بھی ہاتھ...
  5. نبیل

    آپ کی خوش خطی کیسی ہے؟

    السلام علیکم، کچھ عرصے سے میرے ذہن میں ایک نئے سلسلے کا آئیڈیا گردش کر رہا ہے کہ ارکان محفل تصاویر کے کھیل کی طرز پر اپنی ہاتھ کی لکھائی کا نمونہ شئیر کریں۔ اگر احباب کی نظر میں یہ تجویز قابل عمل ہو تو میں اسے اس طرز پر شروع کرنا چاہوں گا کہ باقاعدہ متن تجویز کرکے اس کو ہاتھ سے لکھا جائے اور اسے...
  6. نبیل

    مائیکروسوفٹ نے زیمارن کو خرید لیا

    زیمارن وہ کمپنی ہے جس کے تیار کردہ ڈیویلپمنٹ ٹول زیمارن سٹوڈیو کے ذریعے سی شارپ کو کراس پلیٹ فارم اپلکیشن ڈیویلپمنٹ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اب مائیکروسوفٹ نے زیمارن کو خرید لیا ہے اور امید ہے کہ زیمارن کے تیار کردہ ٹولز، جو کہ اب تک نہایت مہنگے فروخت کیے جاتے رہے ہیں، اب مائیکروسوفٹ کی...
  7. نبیل

    رومن اردو سے تحریری اردو میں تبدیلی کے لیے ایک ٹول

    السلام علیکم، کئی سال قبل میں نے گوگل ٹرانسلٹریشن اے پی آئی کا استعمال کرکے رومن اردو سے یونیکوڈ اردو حاصل کرنے کا ایک طریقہ نکالا تھا۔ گوگل کے ٹرانسلیشن اے پی آئی کو بند کرنے کے باعث اب یہ طریقہ کام نہیں کرتا ہے۔ حال ہی میں اردو سپیچ ریکگنیشن پر تحقیق کے سلسلے میں اردو سے رومن متبادلات کی ایک...
  8. نبیل

    دبیر خانہ سائٹ پر فارسی فونٹس

    دبیر خانہ شورای اطلاع رسانی پر کچھ فارسی فونٹس دستیاب ہیں۔ ابھی تک میں نے کم از کم انہیں استعمال نہیں کیا۔ باقی احباب میں سے اگر کسی کا ان کے استعمال کا تجربہ ہو تو اس سے آگاہ کر سکتے ہیں۔
  9. نبیل

    ایران نستعلیق ویب ایمبیڈنگ کے لیے گٹ ہب پر

    اس ربط پر ایران نستعلیق کا آپٹمائزڈ ورژن ویب صفحات پر ایمبیڈنگ کے لیے دستیاب ہے۔ اس صفحے پر معلومات کے مطابق ایران نستعلیق اوپن سورس ہے۔ لیکن اس کے سورس کا مجھے سراغ نہیں ملا۔ ہو سکتا ہے کہ یہ فونٹ فائل کے ساتھ ہی دستیاب ہو۔
  10. نبیل

    رومن اردو ویب سائٹس کے روابط اکٹھے کریں

    السلام علیکم، اردو سپیچ ریکگنیشن پراجیکٹ کے سلسلے میں مجھے ان ویب سائٹس کے روابط درکار ہیں جہاں پر رومن اردو کا استعمال ہوتا ہے۔ اگر آپ کو ایسے بلاگز، ویب سائٹس، فورمز، فیس بک پیجز وغیرہ کا علم ہے جہاں رومن اردو کا بکثرت استعمال ہوتا ہے تو براہ مہربانی یہاں ان کے روابط فراہم کیجیے۔ والسلام
  11. نبیل

    اردوسے رومن اردو ٹرانسلٹریشن پر کام

    السلام علیکم، میں یہاں پر ایک پرانے ہنوز غیر تکمیل شدہ پراجیکٹ پر ازسرنو کام کا آغاز کرنا چاہتا ہوں۔ ہمیں ایک اردو سے رومن اردو کنورٹر کی طویل عرصے ضرورت ہے۔ یہ بظاہر آسان نظر آنے والا لیکن درحقیقت ایک پیچیدہ کام ہے، اور اس کی عدم تکمیل کے باعث ایک اور نہایت اہم پراجیکٹ یعنی اردو سپیچ ریکگنیشن...
  12. نبیل

    موبائل اور ڈیسک ٹاپ پر اردو ایڈیٹر کے بگ رپورٹ کریں

    السلام علیکم، محفل فورم پر استعمال ہونے والا اردو ایڈیٹر تقریباً تمام موبائل اور ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹمز اور ویب براؤزرز پر کام کرتا ہے۔ لیکن وقت کے ساتھ چند سوفٹویر اپڈیٹس کے باعث کچھ مخصوص آپریٹنگ سسٹم اور براؤزر کا کمبینیشن کام نہیں کرتا ہے۔ فورم پر مختلف جگہ اردو ایڈیٹر سے متعلق بگز رپورٹ کیے...
  13. نبیل

    سٹیفن ہاکنگ کے زیر استعمال سپیچ پراسیسنگ سوفٹویر اب مفت دستیاب

    ایک خبر کے مطابق انٹل نے مایہ ناز ماہر طبیعیات سٹیفن ہاکنگ کی سہولت کے لیے تیار کردہ سوفٹویر پلیٹ فارم اب اوپن سورس کے تحت جاری کر دیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم صرف ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے لیے دستیاب ہے۔ اس طرح اب ونڈوز ڈیویلپرز کے لیے معذور افراد کی آسانی کے لیے اپلیکیشنز کی تیاری ممکن ہو گئی ہے۔ یہ...
  14. نبیل

    سہ ماہی سورج کا غالب نمبر

    السلام علیکم، غالب ٹرسٹ لاہور کے جناب تسلیم تصور نے ای میل کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ سہ ماہی سورج کا پہلا حصہ اس ربط پر پڑھا یا ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔
  15. نبیل

    برڈ فونٹ: فونٹ سازی کا ایک اور سوفٹ ویر

    آج اتفاقا فونٹ سازی کے ایک نئے سوفٹ ویر برڈ فونٹ کے بارے میں علم ہوا تو سوچا کہ اس کا ربط یہاں فراہم کر دیا جائے۔ ربط: برڈ فونٹ اگرچہ یہ سوفٹویر فری اور اوپن سورس ہے، لیکن یہ قدرے نئی ڈیویلپمنٹ ہے۔ اس کا انٹرفیس بظاہر فونٹ فورج سے بہتر معلوم ہو رہا ہے لیکن فیچرز کے اعتبار سے شاید یہ ابھی فونٹ...
  16. نبیل

    دسویں سالگرہ محفل فورم کی دسویں سالگرہ کے موقعے پر

    عزیز دوستان محفل، السلام علیکم۔ آپ سب کو اور تمام اردو سے محبت رکھنے والوں کو اردو ویب اور اردو محفل فورم کی دسویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔ گزشتہ دس سالوں میں اردو ویب اور اردو محفل فورم نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے۔ ان دس سالوں میں اردو محفل فورم کی بدولت اردو کمپیوٹنگ کے کئی اہم سنگ میل بھی طے...
  17. نبیل

    عربی منقوط فونٹ

    آج قرآن کمپلیکس کی سائٹ پر عربی نقطہ دار فونٹ نظر آیا۔ ہو سکتا ہے کہ اس کے بارے میں پہلے بھی فورم پر معلومات فراہم کی گئی ہوں۔ بہرحال میں یہاں اس کا ربط فراہم کیے دیتا ہوں۔ ذیل میں اس کا سکرین شاٹ ہے: میں نے مائیکروسوفٹ ورڈ میں اس فونٹ کے استعمال کا تجربہ کیا ہے اور متن پر استعمال کے بعد یہ...
  18. نبیل

    سعد ہارون کا کونان او برائن کے نام پیار بھرا پیغام

    سعد ہارون پاکستان کے سٹینڈ اپ کامیڈین ہیں اور کچھ عرصہ قبل انہیں ایک بین الاقوامی عوامی سروے میں دنیا کی دوسری سب سے مزاحیہ شخصیت بھی قرار دیا گیا تھا۔ سعد ہارون امریکی ٹی وی کامیڈین کونان او برائن کے پرستار ہیں اور انہوں نے کونان کے لیے اپنی پسندیدگی کے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے انہیں ایک...
  19. نبیل

    CLIP: نئی تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی

    CLIP یعنی Continuous Liquid Interface Production تھری ڈی پرنٹنگ کی ایک نئی ٹیکنالوجی ہے جسے ایک کمپنی Carbon3D نے متعارف کروایا ہے۔ اگر کاربن تھری ڈی کی ڈیمو ویڈیوز واقعی حقیقی ہیں اور ان کے دعووں میں وزن ہے تو یہ سہ ابعادی پرنٹنگ میں ایک انقلاب کے مترادف ہو سکتا ہے۔ تھری ڈی پرنٹنگ کے مروجہ...
  20. نبیل

    جنگ کی سائٹ کا میک اوور

    ابھی روزنامہ جنگ کی سائٹ پر نظر ڈالی تو معلوم ہوا کہ بالآخر انہوں نے بھی اپنی سائٹ کو نئے خطوط پر استوار کرنے کا سوچ ہی لیا ہے، اگرچہ نئے لے آؤٹ میں بھی کئی جگہ اناڑی پن جھلک رہا ہے۔ لے آؤٹ کی تبدیلی کے ساتھ ایک اور خاص بات اردو فونٹ کے استعمال میں تبدیلی ہے۔ اب جمیل نوری نستعلیق کی جگہ کوئی امر...
Top