برڈ فونٹ: فونٹ سازی کا ایک اور سوفٹ ویر

نبیل

تکنیکی معاون
آج اتفاقا فونٹ سازی کے ایک نئے سوفٹ ویر برڈ فونٹ کے بارے میں علم ہوا تو سوچا کہ اس کا ربط یہاں فراہم کر دیا جائے۔

ربط: برڈ فونٹ

اگرچہ یہ سوفٹویر فری اور اوپن سورس ہے، لیکن یہ قدرے نئی ڈیویلپمنٹ ہے۔ اس کا انٹرفیس بظاہر فونٹ فورج سے بہتر معلوم ہو رہا ہے لیکن فیچرز کے اعتبار سے شاید یہ ابھی فونٹ فورج سے کافی پہچھے ہے۔ بہرحال اس میں سی وی جی امپورٹ جیسی فیچرز شامل ہیں جو کہ اردو فونٹ سازی کے ماہرین کے لیے دلچسپی کا باعث ہو سکتی ہیں۔ اگر اس ٹول کی باقاعدہ ڈیویلپمنٹ جاری رہی تو ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں یہ اردو فونٹ سازی کے لیے اہم ثابت ہو۔
 

اسد

محفلین
میں فونٹس پر کام نہیں کرتا اس لئے مجھے فونٹ سوفٹویئرز کا تجربہ نہیں ہے۔ میں نے پچھلے سال برڈ فونٹ (کا فری ورژن 1.9) استعمال کرنے کی کوشش کی تھی لیکن جب بھی فونٹ کو بطور ٹی ٹی ایف (ttf) ایکسپورٹ کرنے کی کوشش کی تو یہ ایرر آیا:
BirdFontError-1.png

میں SIL کی سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کیے ہوئے فونٹ میں تبدیلی کر رہا تھا اور فونٹ کا لائسنس سِل اوپن فونٹ لائسنس ہی تھا۔ اس سال فری ورژن 2.8.1 میں بھی یہی صورتِ حال تھی۔

مجھے نہیں معلوم کہ مکمل نئے فونٹ کو بطور ٹی ٹی ایف (ttf) ایکسپورٹ کرنے سے کیا ہوتا ہے۔
 
Top