تیرہویں سالگرہ تیرہویں سالگرہ کی پلاننگ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
محفل فورم کی سالگرہ کے حوالے سے سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ بلکہ یہ آغاز تو کافی پہلے ہی ہو گیا تھا۔ :) اس مراسلے کا مقصد ان سرگرمیوں کو قدرے ترتیب میں لانا ہے تاکہ سب دوست ایک ہی وقت میں تمام سلسلوں کا آغاز نہ کر دیں۔ اس طرح ان سب سے انصاف کرنا مشکل ہو جائے گا۔

فورم کی سالگرہ عمومی طور پر ایک مہینے تک منائی جاتی ہے۔ اس طرح اس کی پلاننگ چار ہفتوں کے حساب سے کی جا سکتی ہے۔یہاں میں کچھ رف پلاننگ پیش کر رہا ہوں جسے آپ کی آراء کے مطابق تبدیل کیا جا سکتا ہے یا رد بھی کیا جا سکتا ہے۔ :)

1۔ حالیہ ہفتہ چونکہ فورم کی سالگرہ کے آغاز کا ہے اس لیے اس میں استقبالیہ، سالگرہ کے کیک، کچن ریسیپیز، محفلین کی ملاقاتوں وغیرہ کے سلسلے شروع کیے جا سکتے ہیں۔ توجہ برائے لاریب مرزا ، جاسمن ، نور سعدیہ شیخ ، مریم افتخار ، ہادیہ
2۔ سالگرہ کے دوسرے ہفتے سے ادبی سرگرمیوں کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔ اس میں شعر و نثر سے متعلقہ سلسلے شروع کیے جا سکتے ہیں۔
توجہ برائے محمد خلیل الرحمٰن ، محمد تابش صدیقی ، فرقان احمد
3۔ سالگرہ کے تیسرے ہفتے کو ٹیکنالوجی ویک قرار دیا جا سکتا ہے اور اس میں تکنیکی مضامین اور ٹیوٹوریل پیش کیے جا سکتے ہیں۔
توجہ برائے زیک ، سعادت ، محمد صابر ، رانا اور راقم الحروف :)
4۔ سالگرہ کے چوتھے ہفتے کے لیے مجھے کوئی مخصوص عنوان نہیں سوجھ رہا، لیکن اسے کئی متفرق سرگرمیوں کے لیے پلان کیا جا سکتا ہے۔

یہ سب رف پلاننگ ہے اور اس کا مقصد مخصوص حد مقرر کرنا نہیں ہے۔ یقینا مقبول سلسلے ایک ہفتے سے زائدہ بھی جاری رہ سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر سالگرہ کی میعاد بھی چار ہفتے سے آگے بڑھائی جا سکتی ہے۔ :)
 
Top