ٹیکنالوجی ایونٹس سے متعلق معلومات اکٹھی کریں

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ دنوں سے میں اس بارے میں سوچ رہا ہوں کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں منعقد ہونے والے نمایاں ایونٹس اور شوز کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جائیں۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ اہم ٹیکنالوجی ایونٹس، جن میں بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مستقبل کے روڈ میپ اور نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروائی جاتی ہیں، کے بارے میں محفل فورم پر باقاعدہ اپڈیٹ پیش کی جائے۔ میرے ذہن میں اس وقت ذیل کے ٹیکنالوجی ایونٹ آ رہے ہیں۔

- گوگل آئی او
- مائیکروسوفٹ بلڈ
- ایپل ڈیویلوپرز کانفرنس
- ای 3 گیمز شو

ان کے علاوہ آپ کے علم میں اگر کوئی اہم ٹیکنالوجی شو، ایونٹ یا کانفرنس ہیں تو اس کے بارے میں یہاں معلومات شئیر کر سکتے ہیں۔
 
Top