کچھ منتظمین کے تقرر کے بارے میں

نبیل نے 'ضروری اعلانات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 8, 2018

  1. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,854
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    السلام علیکم،
    اس پوسٹ کا مقصد محفل فورم کی انتظامیہ میں شمولیت (اور برخواستگی) کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کرنا ہے۔ محفلین اس بارے میں اپنی آراء سے بھی آگاہ کر سکتے ہیں۔ کافی عرصہ قبل میں نے فورم کی نظامت کے لیے گائیڈ لائن کے حوالے سے چند گائیڈ لائنز لکھی تھیں۔ ان گائیڈ لائنز میں ترمیم کی ضرورت ہو سکتی ہے لیکن اس کی افادیت کم و بیش پہلے جیسی ہے۔ فورم کے موڈریٹرز اور ایڈمنز کے انتخاب میں بھی یہ رہنما اصول معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

    عمومی طور پر فورمز پر موڈریٹرز کا تقرر ان کی فورم پر کسی زمرے میں فعالیت اور ان کی کمیونٹی منیجمنٹ کی صلاحیتوں کو دیکھ کر کیا جاتا ہے۔ اور اس کے لیے متعلقہ ممبر سے خود سے رابطہ کیا جاتا ہے۔ خود سے اپنی خدمات پیش کرنے یا کسی گروپ کی لابنگ کی بنیاد پر فیصلہ نہیں کیا جاتا ہے۔ مذکورہ بالا گائیڈ لائنز میں میں نے محفل فورم کے بطور علمی اور تحقیقی پلیٹ فارم کے ترقی دینے کی اہمیت کا ذکر کیا ہے۔ میں یہاں اس بات کا اعتراف کرنا چاہوں گا کہ فورم پر تفریح اور رونق کا پہلو اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ اس کی تعلیمی اور تعمیری پہلو، اور شاید فورم کی اصل رونق اسی وجہ سے ہی ہے۔ :)

    کسی بھی فورم کی مؤثر نظامت کے لیے ضروری ہے کہ اس کے فعال زمرہ جات کے لیے موڈریٹرز کا تقرر کیا جائے۔ محفل فورم پر فی الوقت سپرموڈز (فرقان احمد اور محمد تابش صدیقی) موجود ہیں جو کہ محفل فورم کے تمام زمرہ جات میں عمومی طور پر اور سیاست اور مذہب سے متعلقہ زمرہ جات میں خصوصی طور پر نظامت کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ خلیل الرحمن بھائی ادبی سیکشن کے مدیر ہیں۔ ہمارا ارادہ ہے کہ فورم کے مختلف زمرہ جات کے لیے موڈریٹرز کا تقرر کیا جائے۔ ان میں ٹیکنالوجی، کھیل اور تفریح سے متعلق زمرہ جات شامل ہیں۔ موڈریٹرز کا تقرر نہ صرف نظامت کے اعتبار سے اہم ہے، بلکہ ہمارے مستقبل کے سیٹ اپ کے منصوبوں کے حوالے سے بھی اس کی کلیدی حیثیت ہوگی۔ ابھی اس بارے میں ہماری مشاورت جاری ہے، اور ہماری کوشش ہوگی کہ جلد از جلد کچھ نام فائنل کر لیے جائیں۔

    فورم پر کسی ایڈمن یا موڈریٹر کی تقرری کسی خاص مدت کے لیے نہیں ہوتی ہے۔ انتظامیہ کے رکن اس وقت تک نظامت کے کام میں ہاتھ بٹاتے رہتے ہیں جب تک ان کی سہولت ہوتی ہے۔ اگر کسی وجہ سے وہ مزید اس ذمہ داری سے وابستہ نا رہنا چاہیں تو انہیں انتظامیہ سے علیحدہ کر دیا جاتا ہے۔ اگر کوئی موڈریٹر مستقل غیر حاضر رہیں یا غیر فعال رہیں تو اس صورت میں بھی ان کی ذمہ داری کا بوجھ ہلکا کر دیا جاتا ہے۔

    آپ دوست اس سلسلے میں اگر کوئی سوال پوچھنا چاہیں تو پوچھ سکتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 12
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  2. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    کیا یہ ممکن ہے کہ محفل کی ابتدا سے لیکر اب تک کے ایڈمنز یا موڈریٹرز کی فہرست مل جائے ۔
    بہت دعائیں
     
  3. آصف اثر

    آصف اثر معطل

    مراسلے:
    3,060
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    موڈریٹر کی ذمہ داریوں میں کیا کچھ شامل ہوتاہے؟
     
  4. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,854
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    اس ربط پر کچھ تفصیل موجود ہے۔

    ذیل کے اقتباس میں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔

     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  5. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,854
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    سب نام ہو سکتا ہے کہ یاد نہیں آئیں۔ کسی زمانے میں لائبریری پراجیکٹ کے تمام ارکان کے پاس بھی موڈریٹر سٹیٹس تھا۔

    محفل فورم کے ایڈمن شروع میں یہ ارکان تھے:

    نبیل، زیک، قدیر، جہانزیب، منہاجین
    بعد میں آصف اقبال، قیصرانی اور شمشاد بھی ایڈمن رہے۔
    پھر ابن سعید ایڈمن بنے جو اب تک ہیں۔ :)

    محفل فورم کے شروع کے موڈریٹرز میں اعجاز اختر صاحب، ڈاکٹر افتخار راجہ، شاکر عزیز، شگفتہ وغیرہ شامل تھے۔ ان کے علاوہ اور بھی بہت سے موڈریٹر رہے ہیں۔
    سپر موڈ کے عہدے پر شمشاد، قیصرانی، ماوراء، ساجد اور مقدس فائز رہے ہیں۔ موجودہ سپرموڈ تابش اور فرقان ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 3
  6. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    یعنی محترم محمد وارث بھائی کو ایسے ہی ستاتا رہا ۔ ان کا تو نام ہی نہیں درج بالا فہرست میں
    بہت دعائیں
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  7. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,854
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    اتنا اہم نام بھول گیا۔ :)
    محمد وارث پہلے ادبی سیکشن کے موڈریٹر رہے ہیں، اور اس کے بعد کئی سال تک محفل فورم کے ایڈمن بھی رہے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • متفق متفق × 1
  8. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,174
    محفل ادب نے کافی عرصہ تک محترم فرخ منظور کی ادارت سے استفادہ کیا۔ علاوہ ازیں، پائتھون کے کورس کے حوالے سے ایک مخصوص دورانیے تک برادرم محب علوی اور محمداحمد کو متعلقہ زمرے کی ادارت سونپی گئی تھی۔ ہمیں ٹھیک سے یاد نہیں کہ فرحت کیانی بٹیا کو لائبریری کے لیے باقاعدہ ادارت سونپی گئی تھی یا بس سیدہ شگفتہ بٹیا کے ساتھ مل کر لائبریری کے کام کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ ہمیں کچھ کچھ یاد ہے کہ محفل کے ابتدائی دنوں میں لائبریری کے لیے سافٹوئر کے انتخاب کی گفتگو میں مہوش علی کا نام شامل ہوا کرتا تھا۔ البتہ یہ یاد نہیں کہ کبھی انھیں باقاعدہ ادارت سونپی گئی تھی یا نہیں۔ :) :) :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  9. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    27,167
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    ع۔ شمار دانۂ تسبیح میں امام نہیں:)
     
    • زبردست زبردست × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  10. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    27,167
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    جہاں تک مجھےیاد پڑتا ہے کسی زمانے میں م م مغل صاحب بھی ادبی سیکشن کے مدیر تھے، شاید۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  11. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,854
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    توجہ برائے نیرنگ خیال ۔۔۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3

اس صفحے کی تشہیر