قران کے متن کو بہتر انداز میں پیش کرنے کی ضرورت

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں کافی عرصے سے محسوس کر رہا ہوں کہ فورم پر قران کی آیات کا حوالہ دینے میں دقت کا سامنا ہوتا ہے۔ قران کی آیات کا متن کاپی پیسٹ کرنے پر یہ درست دکھائی نہیں دیتا۔ اس صورتحال کا کوئی بہتر حل ڈھونڈا جانا چاہیے۔ اس پوسٹ کا مقصد اسی سمت میں معلومات اکٹھی کرنا اور برین سٹارمنگ کرنا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ قران کے متن اور اس کے ترجمہ کا حوالہ پیش کرنے کا طریقہ اتنا ہی آسان ہونا چاہیے جیسا یوٹیوب ویڈیو شئیر کرنے کا طریقہ۔ یعنی صرف یو آر ایل شئیر کرنے پر قران کا ٹیکسٹ یا تصویری متن اور متعلقہ ترجمہ پوسٹ میں شامل ہو جائے۔ اگرچہ یہ ایک نئی ڈیویلپمنٹ کا آغاز بن سکتا ہے لیکن پہلے موجودہ ممکنات کا جائزہ لے لیا جانا چاہیے۔ ہو سکتا ہے کہ ان میں سے ہی کسی سے ہماری ضرورت پوری ہو جائے۔

برائے توجہ:
ابن سعید ، زیک ، سعادت ، محمد تابش صدیقی
 
زیک

مسافر
کیا کوئی سائٹ ہے جہاں سورت اور آیت نمبر دے کر آیت کا متن جےسون وغیرہ کی صورت مل جائے؟ اوپن برہان یا کوئی اور ایسی سائٹ؟

ایسا کوئی اے پی آئی ہو تو باقی کام آسان ہونا چاہیئے
 
ایک صورت تو یہ دیکھی جا سکتی ہے کہ جیسے امیج شئرنگ ویبسائٹس سے بی بی کوڈ جنریٹ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح کسی ویب سائٹ پر ہر آیت کے ساتھ شئر کی آپشن ہو، اور آیت کی درست فارمیٹنگ کے ساتھ اس کا بھی بی بی کوڈ جنریٹ ہو جائے۔
 
شکیب

محفلین
دوسری ویب سائٹ کا لنک دینے کے حق میں نہیں ہوں، کل کلاں ویب سائٹ بند ہوئی خدانخواستہ یا وہ "ہر آیت کی لنک" والی سہولت ہٹا لی جیسے تابش بھائی کہہ رہے ہیں، تو پوری محفل کا قرآنی متن غائب ہو جائے گا...
متن کی فارمیٹنگ کو محفل ہی پر سدھار لیا جائے!
 
میں بھی یہی عرض کرنے والا تھا۔ قرآن کریم کا مکمل متن یونیکوڈ میں تو بآسانی دستیاب ہے ہی، اب صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کا کوئی صفحہ الگ سے بن جائے تو اراکین وہاں سے بآسانی کاپی پیسٹ کر سکیں گے۔ تلاش کی سہولت کے لیے سورتوں اور پاروں کی کیٹیگریز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
میں قرآن مجید کے متن کے لیے مکتبہ شاملہ سافٹ وئیر استعمال کرتا ہوں، اس میں یہ سہولت ہے کہ اگر ہم متن کے کسی بھی حصے کو سیلیکٹ کرکے اسی سافٹ وئیر کے مہیا کردہ بٹن سے کاپی کرتے ہیں (کنٹرولC وغیرہ سے نہیں) تو اس کا حوالہ (سورت کا نام اور آیت نمبر) خود کار طریقے سے متن کے بعد شامل ہوجاتا ہے۔ ایسی سہولت بھی اگر شامل کی جا سکے تو اراکین کو بہت آسانی ہو جائے گی۔
یہ گزارش تلاش اور اقتباس وغیرہ کی سہولت کے لیے ہے۔ باقی رہا فونٹ وغیرہ کا درست دکھائی دینا، تو اس کو آپ حضرات زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔
 
دوسری ویب سائٹ کا لنک دینے کے حق میں نہیں ہوں، کل کلاں ویب سائٹ بند ہوئی خدانخواستہ یا وہ "ہر آیت کی لنک" والی سہولت ہٹا لی جیسے تابش بھائی کہہ رہے ہیں، تو پوری محفل کا قرآنی متن غائب ہو جائے گا...
متن کی فارمیٹنگ کو محفل ہی پر سدھار لیا جائے!
میری رائے میں لنک کا نہیں بی بی کوڈ کا ذکر ہے، جس میں متن ہی فارمیٹڈ شکل میں ہو۔
سائٹ بند ہو بھی گئی تو متن کو فرق نہیں پڑے گا۔ :)
 
آصف اثر

معطل
میری رائے میں لنک کا نہیں بی بی کوڈ کا ذکر ہے، جس میں متن ہی فارمیٹڈ شکل میں ہو۔
سائٹ بند ہو بھی گئی تو متن کو فرق نہیں پڑے گا۔ :)
اگر سائٹ بند ہونے کے بعد بھی فارمیٹنگ برقرار رِہ سکتی ہے تو کیا وہی فارمیٹنگ یا ضروری فارمیٹنگ بی بی کوڈ میں شامل نہیں ہوسکتی؟
 
اگر سائٹ بند ہونے کے بعد بھی فارمیٹنگ برقرار رِہ سکتی ہے تو کیا وہی فارمیٹنگ یا ضروری فارمیٹنگ بی بی کوڈ میں شامل نہیں ہوسکتی؟
ایک تو سائٹ کا ایکسٹرنل ہونا ضروری نہیں، اردو ویب کے سرور پر بھی رکھی جا سکتی ہے، آپ کا سوال پوری طرح سمجھ نہیں آیا۔ فارمیٹنگ بی بی کوڈ میں ہی شامل ہو گی۔
 
شکیب

محفلین

فاخر رضا

محفلین
سلام
میرے خیال میں ہر ایک کے موبائل فون میں کوئی نہ کوئی قرآن کی اپلیکیشن ہوگی
اس کی مدد سے یہ کام آسان ہے جیسا کہ islam 360 می شیئرنگ کا آپشن ہے
کم از کم میرے جیسے موبائل users کے لئے جو کبھی کبھی ہی محفل پر کمپیوٹر کے ذریعے آتے ہیں
یہاں میں ایک آیت شیئر کرتا ہوں جس میں قرآن بمع ترجمہ اور حوالہ خودبخود آجاتا ہے

Surat No 2 : Ayat No 2

ذٰلِکَ الۡکِتٰبُ لَا رَیۡبَ ۚ ۖ ۛ فِیۡہ ِۚ ۛ ہُدًی لِّلۡمُتَّقِیۡنَ ۙ﴿۲﴾

یہ ( قرآن ) وہ کتاب ہے جس ( کے کلام اللہ ہونے ) میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے ۔ ( یہ ) ہدایت ہے ان پرہیزگاروں کے لیے ۔
 
فاخر رضا

محفلین
اس میں آپ اپنی پسند کا ترجمہ آپشن میں بدل سکتے ہیں
پہلی دفعہ نگہت ہاشمی صاحبہ کا ترجمہ کسی ایپلیکیشن میں دیکھا ہے
زبردست ایپ ہے بھائی
 
فاخر رضا

محفلین
سلام
میرے خیال میں ہر ایک کے موبائل فون میں کوئی نہ کوئی قرآن کی اپلیکیشن ہوگی
اس کی مدد سے یہ کام آسان ہے جیسا کہ islam 360 می شیئرنگ کا آپشن ہے
کم از کم میرے جیسے موبائل users کے لئے جو کبھی کبھی ہی محفل پر کمپیوٹر کے ذریعے آتے ہیں
یہاں میں ایک آیت شیئر کرتا ہوں جس میں قرآن بمع ترجمہ اور حوالہ خودبخود آجاتا ہے

Surat No 2 : Ayat No 2

ذٰلِکَ الۡکِتٰبُ لَا رَیۡبَ ۚ ۖ ۛ فِیۡہ ِۚ ۛ ہُدًی لِّلۡمُتَّقِیۡنَ ۙ﴿۲﴾

یہ ( قرآن ) وہ کتاب ہے جس ( کے کلام اللہ ہونے ) میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے ۔ ( یہ ) ہدایت ہے ان پرہیزگاروں کے لیے ۔
کیا آپ میں سے کوئی اور اسی آیت کو کاپی پیسٹ کرسکتا ہے یا کوئی ایسی آیت کا انتخاب کرلیں جو عام طور پر ٹوٹ جاتی ہے تو اسے سب اپنے طریقے سے پیسٹ کرکے اپنا اپنا طریقہ بتا دیں
 
فاخر رضا

محفلین
السلام علیکم،
میں کافی عرصے سے محسوس کر رہا ہوں کہ فورم پر قران کی آیات کا حوالہ دینے میں دقت کا سامنا ہوتا ہے۔ قران کی آیات کا متن کاپی پیسٹ کرنے پر یہ درست دکھائی نہیں دیتا۔
برائے توجہ:
ابن سعید ، زیک ، سعادت ، محمد تابش صدیقی
کسی ایک آیت کی مثال دیجیے تاکہ تجربہ کیا جاسکے
 
آصف اثر

معطل
ایک تو سائٹ کا ایکسٹرنل ہونا ضروری نہیں، اردو ویب کے سرور پر بھی رکھی جا سکتی ہے، آپ کا سوال پوری طرح سمجھ نہیں آیا۔ فارمیٹنگ بی بی کوڈ میں ہی شامل ہو گی۔
میں دراصل حوالہ سے زیادہ عریبک فونٹس کی بات کررہا تھا کہ محفل پر قرآنی آیات، دعائیں وغیرہ نسخ میں کیسے دکھائے جائے؟ اس حوالے سے بھی کام کی ضرورت ہے کیوں کہ جو بھی آیت لکھی جائے یا پیسٹ کی جائے وہ نستعلیق میں نظر آتی ہے یا ٹاہوما وغیرہ جیسے فونٹس کو منتخب کرنا ہوتا ہے جو قرآنی متن کے لیے موزوں نہیں۔ ٹریڈ عریبک، عثمان طٰحٰہ جیسے فونٹس کیسے اپلائی کیے جائے؟
 
سعادت

تکنیکی معاون
کیا کوئی سائٹ ہے جہاں سورت اور آیت نمبر دے کر آیت کا متن جےسون وغیرہ کی صورت مل جائے؟ اوپن برہان یا کوئی اور ایسی سائٹ؟

ایسا کوئی اے پی آئی ہو تو باقی کام آسان ہونا چاہیئے
ابھی تلاش کیا ہے تو القرآن ڈاٹ کلاؤڈ نامی ویب‌سائٹ ملی ہے جہاں ایسی اے‌پی‌آئی دستیاب ہے۔ دو مثالیں درج ذیل ہیں:

آیت الکرسی:
کوڈ:
http://api.alquran.cloud/ayah/2:255

آیت الکرسی کا اردو ترجمہ (از مولانا مودودی) :
کوڈ:
http://api.alquran.cloud/ayah/2:255/ur.maududi

(مزید اردو تراجم بھی موجود ہیں۔)

اے‌پی‌آئی کی مکمل ڈاکیومینٹیشن یہ رہی۔

محفل میں انٹگریشن کے لیے ایڈیٹر کی ٹول بار میں ایک بٹن شامل کیا جا سکتا ہے، جسے کلک کرنے پر ایک چھوٹی سی کھڑکی کھلے جہاں سورت اور آیت (یا آیات) کا نمبر اِن‌پُٹ کیا جائے، اور پھر القرآن ڈاٹ کلاؤڈ کی اے‌پی‌آئی کی مدد سے مطلوبہ متن حاصل کر کے موزوں فارمیٹنگ (نسخ فونٹ وغیرہ) کے ساتھ شامل کر دیا جائے۔ (مجھے علم نہیں کہ زین‌فورو کے ایڈیٹر میں اس طرح کا کام کیسے کیا جا سکتا ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ برادران نبیل یا ابن سعید کو علم ہو گا۔ :) )
 
آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
محفل میں انٹگریشن کے لیے ایڈیٹر کی ٹول بار میں ایک بٹن شامل کیا جا سکتا ہے، جسے کلک کرنے پر ایک چھوٹی سی کھڑکی کھلے جہاں سورت اور آیت (یا آیات) کا نمبر اِن‌پُٹ کیا جائے، اور پھر القرآن ڈاٹ کلاؤڈ کی اے‌پی‌آئی کی مدد سے مطلوبہ متن حاصل کر کے موزوں فارمیٹنگ (نسخ فونٹ وغیرہ) کے ساتھ شامل کر دیا جائے۔
ٹول بار کی اِس کھڑکی کی آؤٹ‌پُٹ کچھ اس طرح کا کسٹم بی‌بی‌کوڈ ہو سکتاہے (جسے، اگر احباب چاہیں، تو براہِ راست بھی ٹائپ کر سکتے ہیں) :
کوڈ:
[ayah]2:255[/ayah]

اِس کوڈ کے نتیجے میں اِس طرح کا مارک‌اَپ جنریٹ کیا جا سکتا ہے:
HTML:
<p>
    <span class="ayah" lang="ar">[آیت]</span>
    <br>
    [ترجمہ]
    <br>
    [سورت کا نام، آیت کا نمبر]
</p>
 
Top