اقوال زریں جنریٹر

نبیل

تکنیکی معاون
آج کل انٹرنیٹ پر بے سروپا اقوال کو مشہور شخصیات سے منصوب کرنے کا رواج ہے۔ اور ان memes کو اتنی مرتبہ دہرایا اور شئیر کیا جاتا ہے کہ جھوٹ بھی سچ معلوم ہونے لگتا ہے۔ یہ مسئلہ بین الاقوامی ہے اور کسی ایک ملک یا قوم کے لیے مخصوص نہیں ہے۔ مشہور لیٹ نائٹ شو لاسٹ ویک ٹونائٹ کے ہوسٹ جان اولیور نے بھی اس ایشو پر بات کی ہے۔ جان اولیور کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخصیت کی تصویر کے ساتھ معمولی سی فوٹو ایڈیٹنگ کے ذریعے کوئی بھی ٹیکسٹ شامل کر دیا جائے تو یہ اس کا قول ذریں معلوم ہونے لگتا ہے۔ جان اولیور نے ایک ویب سائٹ کا ذکر بھی کیا ہے جہاں ایسی memes جنریٹ بھی کی جا سکتی ہیں جن میں کسی بھی مشہور شخصیت کی ساتھ کوئی نامعقول ٹیکسٹ شامل کر دیا جاتا ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ کہیں کسی کو اس آئیڈیا کو اردو کے قالب میں ڈھالنے کا خیال نہ آ جائے۔ :) مذکورہ بالا ویڈیو ذیل میں دیکھی جا سکتی ہے۔

اردو میں بہت عام ہے ایسے اقوالِ زریں اور اشعار کا شئر ہونا۔ جنریٹر تو نہیں ہے، البتہ کچھ بھی کہہ کر کسی کا بھی نام لکھ دیں۔ پوچھنے والے کم اور شئر کرنے والے زیادہ ہوں گے۔
 
یاز

محفلین

جنریٹر کی بجائے یہاں تو ایسی دروغ گوئی کی فیکٹری لگی پڑی ہے۔ فطری لائی لگ افراد کی کثرت کی وجہ سے یہاں ایسی آئٹمز کو بے تحاشا فارورڈ ایز ریسیوڈ کرنے کا چلن بھی بہت عام ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
جب احادیث کہہ کر کوئی بھی اچھی بات شریک کی جاتی ہے تو اس فاورڈنگ پیغام پہ بے انتہا افسوس ہوتا ہے۔
میں تو اچھی طرح ڈانٹ دیتی ہوں۔غضب خدا کا کتنے لوگوں کو بھیجا ہوگا میرے ساتھ۔ اور ان سب نے بھی بنا سوچے آگے چلا دیا ہوگا۔
اللہ ہمیں ہدایت عطا فرمائے۔آمین!
 
یاز

محفلین
سوشل میڈیا پہ ارسال کردہ اقوالِ زریں میں یہ ہمیں کافی دلچسپ اور برمحل لگے۔

quotes.jpg

abraham-lincoln-quote-internet-hoax-fake-450x293.jpg
 
اچھی سوچ عبادت کی
مایوسی گناہ کی
خونمائ جہالت کی
لالچ وقت کے ضیاع کی
خواہشات نفسانی آفات کی
پاکدامنی پارسایٗی کی

مظر اور پیش خیمہ ہیں
بہن آپ کو پہلے بھی بتایا ہے کہ کچھ بھی پوسٹ کرنے سے پہلے لڑی کا موضوع اور پہلا مراسلہ پڑھ لیا کیجیے۔ اور پھر اس کی مناسبت سے ہی پوسٹ کیا کیجیے۔ :)
 
رباب واسطی

آہ
معذرت، سرچ میں جو لڑیاں سامنے آئیں ان میں سے منتخب کردہ کو کلک کرنے میں کرسر اوپر نیچے ہو گیا
 
کرن بھٹی

محفلین
جب احادیث کہہ کر کوئی بھی اچھی بات شریک کی جاتی ہے تو اس فاورڈنگ پیغام پہ بے انتہا افسوس ہوتا ہے۔
میں تو اچھی طرح ڈانٹ دیتی ہوں۔غضب خدا کا کتنے لوگوں کو بھیجا ہوگا میرے ساتھ۔ اور ان سب نے بھی بنا سوچے آگے چلا دیا ہوگا۔
اللہ ہمیں ہدایت عطا فرمائے۔آمین!
آمین
 
شمشاد خان

محفلین
میں نے سوشل میڈیا پر وفات کی خبر پر ماشاء اللہ اور سبحان اللہ کے کمنٹس بھی دیکھے ہیں۔
 
Top