لفظ تاثیر سے زندہ ہیں تلفظ سے نہیں
اہلِ دل آج بھی ہیں اہلِ زباں سے آگے
کھلتا کسی پہ کیوں کر میرے دل کا معاملہ
شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے
غالب
غالب کی غزل کا مقطع ہے یہ ۔۔۔ دیوان غالب جو وکی سورس پر موجود ہے۔ اس میں یہ غزل موجود ہے۔۔۔ مکمل غزل ملاحظہ کیجیےیہ تو غالباً پروین شاکر کا شعر ہے۔
شاید آپ سمجھے ہوں کہ پروین غالب ہی ہوتی ہے۔۔۔شکریہ ۔۔۔ ۔!
دعویٰ ء سخن فہمی اور حال یہ اپنا
شعر چچا غالب کا اور نام پرویں کا
ہماری یادداشت اور سخن فہمی دونوں کو ہی "بیڈ ریسٹ" کی ضرورت ہے۔
شاید آپ سمجھیں ہوں کہ پروین غالب ہی ہوتی ہے۔۔۔