مری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں ملا تو پھر
ہاتھ دعا سے یوں گرا، بھول گیا سوال بھی

شام کی نا سمجھ ہوا پوچھ رہی ہے اک پتا
موج ہوائے کوئے یار، کچھ تو مرا خیال بھی
پروین شاکر
 

محمداحمد

لائبریرین
دنوں میں بھر گئے سب زخم، سال تک نہ رہے
تری جدائی کے صدمے، وصال تک نہ رہے
متین ایسے تعلق کا فائدہ کیا ہے
جو ٹوٹ جائے تو دل کو ملال تک نہ رہے

ارشاد متین
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ تو غالباً پروین شاکر کا شعر ہے۔
غالب کی غزل کا مقطع ہے یہ ۔۔۔ دیوان غالب جو وکی سورس پر موجود ہے۔ اس میں یہ غزل موجود ہے۔۔۔ :) مکمل غزل ملاحظہ کیجیے

ہے آرمیدگی میں نکوہش بجا مجھے
صبحِ وطن ہے خندۂ دنداں نما مجھے

ڈھونڈے ہے اس مغنّیِ آتش نفس کو جی
جس کی صدا ہو جلوۂ برقِ فنا مجھے

مستانہ طے کروں ہوں رہِ وادیِ خیال
تا باز گشت سے نہ رہے مدّعا مجھے

کرتا ہے بسکہ باغ میں تو بے حجابیاں
آنے لگی ہے نکہتِ گل سے حیا مجھے

کھلتا کسی پہ کیوں مرے دل کا معاملہ
شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے
 
آخری تدوین:

جنید اقبال

محفلین
دَرد کا شَہر بساتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں
روز گھر لوٹ کے آتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں

جانے کیا سوچ کے لے لیتا ہُوں تازہ گجرے
اور پھر پھینکنے جاتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں

جسم پہ چاقو سے ہنستے ہُوئے جو لکھا تھا
اَب تو وُہ نام دِکھاتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں

راہ تکتے ہُوئے دیکھوں جو کسی تنہا کو
جانے کیوں آس دِلاتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں

لوگ جب روگ کی تفصیل طلب کرتے ہیں
سخت اِک بات چھپاتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں

گرم تھی چوٹ تبھی لکھ سکا یہ غم کی بیاض
اَب تو اِک شعر سناتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں

روز دِل کرتا ہے منہ موڑ لوں میں دُنیا سے
روز میں دِل کو مناتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں

اِسمِ لیلیٰ کو فقط اِس لیے رَکھا مخفی
پھُوٹ کر نام بتاتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں

دُور جاتا ہو کوئی یار سبھی کہتے ہیں
صرف میں ہاتھ ہلاتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں

چند چپ چاپ سی یادوں کا ہے سایہ مجھ پر
قیس بارِش میں نہاتے ہُوئے رو پڑتا ہُوں
 

محمداحمد

لائبریرین
غالب کی غزل کا مقطع ہے یہ ۔۔۔ دیوان غالب جو وکی سورس پر موجود ہے۔ اس میں یہ غزل موجود ہے۔۔۔ :)

شکریہ ۔۔۔۔!

دعویٰ ء سخن فہمی اور حال یہ اپنا
شعر چچا غالب کا اور نام پرویں کا

ہماری یادداشت اور سخن فہمی دونوں کو ہی "بیڈ ریسٹ" کی ضرورت ہے۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
شکریہ ۔۔۔ ۔!

دعویٰ ء سخن فہمی اور حال یہ اپنا
شعر چچا غالب کا اور نام پرویں کا

ہماری یادداشت اور سخن فہمی دونوں کو ہی "بیڈ ریسٹ" کی ضرورت ہے۔ :)
شاید آپ سمجھے ہوں کہ پروین غالب ہی ہوتی ہے۔۔۔ ;)
 
آخری تدوین:
Top